Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 749

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اپنے ایک بندے کو بلا کر سامنے کھڑا کر کے اس سے اس کے جاہ کے متعلق پوچھیں گے، جس طرح اس سے اس کے مال کے متعلق پوچھیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 749

Daif

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 750

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیسے بے غم ہو سکتا ہوں حالانکہ اسرافیل علیہ السلام قرن میں پھونکنے والے اسے منہ میں ڈالے اور پیشانی جھکائے انتظار کر رہے ہیں کہ کب اسے حکم ہوتا ہے اور وہ اس میں پھونکیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یوں کہو: حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ ”اللہ تعالیٰ ہمیں کافی ہے اور وہ اچّھا کار ساز ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 750

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 751

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے شدید عذاب ظالم حاکم کو ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 751

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 752

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ﴿يَوْمَ يَأْتِيْ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ﴾ (الانعام: 158) کے متعلق فرمایا: ”اس سے مراد مغرب سے سورج کا طلوع ہونا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 752

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 753

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو غدار ہو گا قیامت کے روز اس کے لیے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا جس سے اس کو پہچانا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 753

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 754

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا روز ہو گا تو اللہ کے حکم سے ایک منادی کرنے والا یہ آواز دے گا: میں نے نسب مقرر کیا اور تم نے بھی مقرر کیا، تو میں نے تم میں سے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے اس کو زیادہ عزت والا بنایا تو تم نے انکار کر دیا مگر یہ کہا: فلان بن فلاں، فلاں بن فلاں سے بہتر ہے۔ تو آج میں اپنے نسب کو اونچا کروں گا اور تمہارے نسب کو نیچا کروں گا۔ متقی لوگ کہاں ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 754

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 755

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! میرے اور عیسی علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی یا (رسول) نہیں ہے۔ مگر وہ میرے بعد خلیفہ ہوں گے۔ دجال کو قتل کر دیں گے۔ صلیب کو توڑ دیں گے۔ جزیہ ختم کر دیں گے اور جنگ اپنے تمام اوزار رکھ دے گی۔ تم میں سے جس کو وہ ملیں وہ انہیں میرا سلام پہنچا دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 755

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 756

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن کسی آدمی کے قدم اس وقت تک اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں سے متعلق نہ پوچھا جائے: عمر کے متعلق کہ کہاں فنا کی؟ اپنی جوانی کہاں بوسیدہ کی؟ مال کہاں سے کمایا؟ اور کہاں خرچ کیا؟ اور جو کچھ جانتا تھا اس کے مطابق کیا عمل کیا؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 756

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 757

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی تیسرے کو الگ کر کے آپس میں سر گوشی نہ کریں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 757

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 758

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر خطبہ ارشاد فرمایا تو کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ آدم علیہ السلام سے تین چیزوں سے اپنی طرف سے معذرت کریں گے۔ (1) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! میں نے جھوٹوں کو لعنت کی ہے اور میں جھوٹ کو برا سمجھتا ہوں اور وعدہ خلافی کو بھی، نیز میں اس پر عذاب بھی کرتا ہوں، اگر ایسے نہ ہوتا تو تیری ساری اولاد کو اپنے تیار کردہ شدید عذاب سے رحم فرماتا، لیکن یہ بات میری طرف سے ثابت ہو چکی ہے کہ اگر میرے رسول جھٹلائے گئے اور میرے حکم کی یا رسولوں کی نافرمانی ہو گئی تو میں جنوں اور انسانوں سے جہنم بھر دوں گا۔ (2) اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! یہ بات جان لو کہ تیری اولاد سے جہنم میں صرف اس شخص کو عذاب کروں گا جس کے متعلق میں اپنے علم سے معلوم کر لوں کہ اگر میں اس کو دوبارہ دنیا میں بھیج دوں تو وہ دوبارہ پہلے سے بھی برا ہو گا، اور وہ کبھی بھی اپنی بدکرداری سے واپس نہیں آئے گا اور نہ وہ معذرت کرے گا۔ (3) اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! میں تجھے اپنے اور تیری اولاد کے درمیان حاکم بناتا ہوں، میزان کے پاس کھڑے ہو جائیں، پھر ان کے جو اعمال تمہاری طرف اٹھا کر لائے جائیں انہیں دیکھیں، تو جس کی بھلائی اس کی برائی سے ذرہ بھر بھی غالب ہو جائے تو اس کے لیے جنّت ہے، تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ میں کسی کو جہنم میں ظلم کرتے ہوئے داخل نہیں کروں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 758

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 759

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: صادق المصدوق صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا: ”لوگ حشر کے دن تین فوجوں میں اکھٹے کیے جائیں گے۔ (1) ایک فوج کھانے والے لباس پہنے ہوئے، (2) دوسری فوج والے چلتے اور دوڑتے ہوں گے، (3) ایک فوج کو فرشتے گھسیٹ رہے ہوں گے اور آگ انہیں پیچھے سے سمیٹ لے گی۔“ وہ کہنے لگے: ان کو تو ہم پہچان گئے، اور ان کی پہچان کیا ہے جو چلنے اور دوڑنے والے ہوں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آفت سواریوں پر آئے گی تو سواری نہ رہے گی یہاں تک کہ ایک آدمی ایک پالان والی بوڑھی سواری کے بدلے میں ایک باغ دے گا مگر پھر بھی وہ اسے نہ ملے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 759

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 760

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک لوگ مساجد کے بنانے میں فخر نہیں کریں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 760

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter