Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 720

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ بول چال بند کر دے یعنی ناراض رہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 720

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 721

سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: انسان کو انسان اسی لیے کہتے ہیں کہ ان کی طرف وعدہ کیا گیا تو وہ بھول گئے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 721

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 722

سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوا کو لعنت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو لعنت نہ کرو، کیونکہ یہ تو اللہ کی طرف سے محکوم ہے، اور جو شخص کسی ایسی چیز کو لعنت کرے جو اس کی اہل نہ ہو تو وہ لعنت اس لعنت کرنے والے کی طرف واپس آجاتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 722

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 723

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ تعالیٰ نعمت کا لباس پہنا دے تو وہ کثرت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہے، اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے، اور جس کا رزق تنگ ہو جائے تو وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کثرت سے پڑھے، اور جو شخص کسی قوم کے یہاں مہمان ٹھہرا ہو تو وہ ان کی مرضی کے بغیر روزہ نہ رکھے، اور جو شخص کسی کے گھر میں چلا گیا تو وہ وہاں پر ہی بیٹھے جہاں وہ اسے بٹھائیں، کیونکہ لوگ اپنے گھر کے پردے کو خود ہی بہتر جانتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 723

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 724

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگور کو کرم نہ کہا کرو کیونکہ ”کرم“ مسلمان آدمی کو کہا جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 724

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 725

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو برا بھلا مت کہو، کیونکہ تم میں سے کوئی آدمی اگر اُحد پہاڑ کے برابر سونا صدقہ کرے تو وہ ان کے ایک مد یا اس کے نصف مد کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 725

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 726

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے چار گیسو تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 726

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 727

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کچھ لوگوں کے پاس جائے اور وہ بیٹھے ہوئے ہوں تو انہیں سلام کہے، پھر اگر اسے کوئی کام پڑ جائے اور وہ اٹھنا چاہے تو سلام کہے، کیونکہ پہلا سلام دوسرے سلام سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 727

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 728

اس سند سے بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 728

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 729

سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے ساتھ مشورہ سے اجتناب کرو، کیونکہ وہ خوبی اور حسن کو دفن کر دیتی ہے، اور پردہ ظاہر کر دیتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 729

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 730

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہبہ میں واپس آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے میں لوٹتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 730

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 731

سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچّھی ہدایت، خوش اخلاقی، میانہ روی اور سکون و وقار نبوت کے چوبیس حصّوں میں سے ایک حصّہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 731

chevron_left Previous
1…6789
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter