Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 696

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری چیز میزان میں اور کوئی نہیں رکھی جاتی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 696

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 697

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 697

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 698

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے، ایک حبشی اور ایک قبطی، اُن دونوں نے ایک دن آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ایک نے کہا: اے حبشی! دوسرے نے کہا: اے قبطی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نہ کہو، تم دونوں آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آدمی ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 698

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 699

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ دوسرے کو کہہ رہا تھا: اے بادشاہوں کے بادشاہ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ملک الملوک یعنی بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 699

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 700

سیدنا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصے لوگوں پر صرف امیر یا جس کو امیر حکم دے یا پھر ریا کار بیان کر سکتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 700

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 701

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا اور ایمان دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوتے ہیں، یہ الگ الگ نہیں ہوتے مگر اکٹھے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 701

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 702

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ تعالیٰ اچھا چہرہ دے دے اور اچھا نام عنایت فرما دے، اسی طرح اسے بے عیب مقام میں جگہ دے تو وہ اللہ کی پسندیدہ مخلوق میں سے ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک شاعر نے کہا: اَيْنَ شَرْطُ النَّبِيِّ اِذْ قَالَ يَوْمًا فَابْتَغُوْا الْخَيْرَ فِيْ حِسَانِ الْوُجُوْهِ ”یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرط کہاں ہے جب آپ نے فرمایا: ”نیکی اور بھلائی خوبصورت چہروں میں تلاش کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 702

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 703

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوا خارج ہونے پر ہنسنے والے کو نصیحت فرمائی تو فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی جو کام کرتا ہے اس سے وہ کیوں ہنستا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 703

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 704

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی سچ بولتا رہتا ہے اور سچائی کو تلاش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے پاس صدیق لکھ دیا جاتا ہے، اور ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو تلاش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے پاس جھوٹا لکھا جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 704

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 705

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! علم اور حوصلے سے بڑھ کر بہتر کوئی دو چیزیں آپس میں اکٹھی نہیں ہوتیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 705

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 706

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن الخطاب، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہما کے پاس گئے تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے تکیہ رکھا، تو انہوں نے کہا: اے ابوعبداللہ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس مؤمن کے پاس اس کا مسلمان بھائی آئے تو وہ اس کے لیے تکیہ بطورِ اعزاز و تعظیم رکھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 706

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 707

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مزاح نہیں کرتا اور صرف حق ہی بولتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 707

chevron_left Previous
1…456…9
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter