Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 684

سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی) فرماتی ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بوجھل اور بدمزہ ہوگئی، اور پھر آگے شام اسی حالت میں ہوگئی، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کی طبیعت کو بوجھل محسوس کرتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئیں گے، مجھ سے انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو پھر انہوں نے دیکھا کہ چارپائی کے نیچے ایک کتیا کا بچہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو نکال کر اس جگہ کو پانی سے دھویا جائے۔ تو پھر جبرائیل علیہ السلام آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آپ نے مجھ سے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، اور اس دفعہ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور آپ نہیں آئے؟“ جبرائیل علیہ السلام نے کہا: ”جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں ہم نہیں جایا کرتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 684

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 685

سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریم اچھا لڑکا ہے، اگر یہ اپنے بال کٹوائے اور تہبند اونچی رکھے۔“ سیدنا خریم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میرے بال میرے کانوں سے آگے کبھی نہیں گئے اور میری تہبند میری ایڑیوں سے نہیں گزری۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 685

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 686

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زمین کے ساتھ اپنے آپ کو ملاؤ (یعنی مٹی سے تیمّم کرو اور اپنی پیشانی سجدے کے وقت زمین پر لگاؤ) یہ (زمین) تمہارے ساتھ نیک اور اچھی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 686

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 687

سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وعدہ کرنا ایک قرض ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 687

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 688

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”نہ تو اس سے شکار کیا جا سکتا ہے اور نہ دشمن کو زخمی کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ کبھی آنکھ پھوڑ دیتی ہے تو کبھی دانت توڑ دیتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 688

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 689

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگران ہے، اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ آدمی اپنے گھر والوں کا نگران ہے اس سے اس کی بیوی اور غلام کے متعلق پوچھا جائے گا۔ عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اس سے گھر اور اولاد کے متعلق پوچھا جائے گا، اور غلام اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اور اس سے اپنے مالک کے مال کے متعلق پوچھا جائے گا، تو تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ اس لئے سوالات کے جوابات تیار رکھنا۔“ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جواب کیا ہو سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا جواب نیک اعمال ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 689

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 690

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مجھے فرماتے: ”عائشہ! تیرے وہ شعر کون سے ہیں؟“ میں کہتی: آپ کون سے اشعار پوچھنا چاہتے ہیں؟ شعر تو بہت ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جو شکر کے متعلق ہیں۔“ تو میں کہتی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ یہ ہیں، شاعر کہتا ہے: (1) اپنے کمزور کو اس طرح واپس کریں کہ اس کی کمزوری تجھے کسی دن بھی پریشان نہ کرے، تو اچھے انجام اس کے بڑھ جائیں گے۔ (2) وہ کمزور تمہیں اس کی جزا اور بدلہ دے گا، تیری تعریف کرے گا، تیرے کام پر اُس کا تیری تعریف کرنا بھی بدلہ دینے کی طرح ہے۔ (3) اچھے آدمی سے جب تو حسن سلوک کرے گا تو اس کی بھی ڈول کی رسی کمزور نہیں ہوگی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”عائشہ! جب قیامت کے روز اللہ تعالیٰ مخلوقات کو جمع کرے گا تو اپنے بندوں میں سے ایک ایسے بندے سے فرمائے گا جس کے ساتھ کسی نے نیکی کی ہوگی کہ ”کیا تو نے اپنے محسن کا شکریہ ادا کیا ہے؟“ وہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے یہ سمجھ کر کہ یہ تیری طرف سے ہے، میں نے تیرا شکریہ ادا کر دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تو نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا جب کہ تو نے اس شخص کا شکریہ بھی ادا نہیں کیا جس کے ہاتھوں پر میں نے تجھ پر اپنا احسان جاری کیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 690

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 691

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت اس شخص کو ادا کرو جو تمہیں امانت دار سمجھے اور جو شخص تم سے خیانت کرے تم اس سے خیانت نہ کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 691

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 692

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ابوقحافہ کو لایا گیا اور ان کا سر اور داڑھی ثغامہ گھاس کی طرح تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑھاپے کے رنگ کو بدل ڈالو اور سیاہ رنگ سے بچنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 692

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 693

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے اس طرح شرم کرو جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے۔“ لوگ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم الحمد للہ اللہ تعالیٰ سے شرم کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ سے اس طرح شرم کرے جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے تو وہ اپنے سر کی اور جو اس نے محفوظ رکھا ہے اسکی اور پیٹ کی حفاظت کرے، اور موت اور بوسیدہ ہو جانے کو یاد رکھے، اور جو آخرت کا ارادہ کرے وہ دنیا کی زینت ترک کر دیتا ہے۔ جس نے اس طرح کیا تو اس نے اللہ سے اس طرح شرم کیا جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 693

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 694

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کچھ وصیت فرمایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو، اور بُرے کام کے بعد نیکی کرو کہ وہ اس بُرائی کو مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 694

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 695

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کام کو جاتے تو يَا نَجِيحُ، يَا رَاشِدُ سننا پسند فرماتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 695

chevron_left Previous
12345…9
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter