Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 648

سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو فرمایا: ”تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 648

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 649

سیدنا نافع کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سواری پر پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک وہ ایک چرواہے کے قریب سے گزرے جو بانسری بجا رہا تھا، تو انہوں نے اونٹنی کو اس کے چہرے پر مار کر اس راستے سے ہٹا دیا اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں، پھر بار بار مجھ سے پوچھتے رہے: کیا اب بھی وہ آواز تمہیں سنائی دے رہی ہے؟ یہاں تک کے آواز ختم ہو گئی، تو میں نے کہا: اب مجھے آواز سنائی نہیں دے رہی، تو انہوں نے سواری کو اسی راستے پر ڈال لیا اور کہا: اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 649

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 650

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ تعالیٰ مخنثین کو لعنت کرے۔“ اور فرمایا: ”ان کو اپنے گھروں کے اندر جانے کی اجازت نہ دیا کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 650

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 651

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: میرے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، میں نے اسکا نام محمد رکھ دیا ہے اور اُسکی کنیت ابوالقاسم رکھ دی، پھر مجھے معلوم ہوا کہ آپ اس بات کو ناپسند سمجھتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام کو حلال اور کنیت کو حرام کس نے کیا ہے؟“ یا فرمایا: ”کس نے میری کنیت کو حرام اور میرے نام کو حلال کیا ہے؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 651

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 652

سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی کے بغیر کچھ نہیں کھاتے تھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 652

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 653

سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انعامِ مسابقت یا تو اُونٹوں کی دوڑ یا گھڑ دوڑ یا تیر اندازی میں ہوتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 653

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 654

سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ پڑھی اس نے تہائی قرآن پڑھ لیا، اور جس نے قُلْ يَآ أَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَ پڑھی اس نے چوتھائی قرآن پڑھ لیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 654

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 655

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹے، کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ ان میں سے کس میں برکت ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 655

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 656

اسی سند کے ساتھ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا جب تک ہم تمام نیک اعمال پر خود عمل نہ کریں اسکی طرف دعوت بھی نہ دیں، اور جب تک تمام برائی سے باز نہ آئیں اس سے منع بھی نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم اگرچہ نیکی پر عمل نہ بھی کرو تب بھی اسکا حکم ضرور دو، اور اگرچہ برائی سے اجتناب نہ بھی کرو تب بھی لوگوں کو اس سے منع کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 656

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 657

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ضروریات پوری کرنے پر بھیدوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو، کیونکہ ہر نعمت والے شخص پر حسد کیا جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 657

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 658

سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چھینکتے تو اپنے چہرۂ مبارک کو ڈھانپ لیتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 658

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 659

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں سے ادب کا ڈنڈا نہ ہٹاؤ، اور انہیں اللہ کے متعلق ڈراتے رہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 659

chevron_left Previous
1234…9
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter