Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 621

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، لہٰذا آپ شک والی چیز کو چھوڑ کر وہ کام کریں جس میں شک نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 621

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 622

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گوہ (سانڈا) کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک امّت ہے جس کی شکل بدل دی گئی ہے۔“ وﷲ اعلم

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 622

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 623

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر (قسم کی) شراب حرام ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 623

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 624

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین سالن سرکہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 624

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 625

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم گندنا اور پیاز کھانے سے منع فرماتے جبکہ مسجد میں جانا ہوتا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 625

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 626

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوپہر کو نکلے تو یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سنی تو وہ بھی باہر نکل آئے اور کہنے لگے: ابوبکر تجھے کون سی چیز اس وقت باہر لے آئی؟ انہوں نے کہا: مجھے کوئی چیز باہر نہیں لائی، صرف اس بات نے مجھے گھر سے باہر نکال دیا ہے کہ سخت بھوک کی وجہ سے میرے پیٹ میں کچھ بھی نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اﷲ کی قسم! مجھے بھی یہی چیز گھر سے باہر لائی ہے۔ اسی طرح وہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی باہر تشریف لے آئے، انہوں نے پوچھا: ”اس وقت تمہیں گھر سے کون سی چیز باہر نکال لائی؟“ وہ دونوں کہنے لگے: ہمیں یہ چیز باہر نکال لائی کہ ہمارے پیٹوں میں کچھ بھی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی یہی چیز نکال کر باہر لے آئی ہے۔“ وہ تینوں اٹھے اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے اور دودھ کا کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دیر کر دی اور وقت پر نہ پہنچ سکے تو وہ کھانا اس کے گھر والوں نے کھا لیا۔ وہ اپنی کھجوروں کے باغ کی طرف چلے گئے جس میں وہ کام کرتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچے تو ان کی عورت باہر آئی اور کہنے لگی: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ آنے والوں کو خوش آمدید۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوایوب کہاں ہیں؟“ اس نے کہا: اﷲ کے رسول! ابھی آتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہوئے تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا، وہ اپنے باغ میں کام کر رہے تھے، وہ دوڑتے ہوئے آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہنے لگے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ آنے والوں کو خوش آمدید، پھر سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ ایسا وقت نہیں جس میں آپ آیا کرتے تھے۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس لے آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک خوشہ لے کر آگئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا: ”میں تو یہ نہیں چاہتا تھا۔“ انہوں نے کہا کہ: میں نے یہ پسند کیا کہ آپ تازہ اور تر کھجوریں بھی کھائیں اور اس کے ساتھ کچھ کچی کھجوریں بھی کھائیں، اور میں آپ کے لیے ایک بکری کا بچہ ذبح کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کچھ ذبح کرنا ہے تو دودھ والا نہ کرنا۔“ انہوں نے بکری کا بچہ لے کر ذبح کر دیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ روٹی پکاؤ اور میں سالن پکا تا ہوں، کیونکہ تو روٹی پکانا اچھی طرح جانتی ہے، پھر میں نے آدھے بچے کو پکا لیا اور آدھے کو بھون لیا۔ جب کھانا پک گیا تو انہوں نے وہ کھانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے سامنے رکھ دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے بچے سے کچھ حصہ لیا اور ایک روٹی پر رکھا اور کہا: ”ابوایوب! یہ کھانا فاطمہ کو پہنچا دو، اس نے کئی دنوں سے ایسا کھانا نہیں دیکھا۔“ جب وہ کھانا کھا کر سیر ہو چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روٹیاں، گوشت، اور تر کھجوریں۔“ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اور فرمایا: ”یہ اﷲ کی وہ نعمتیں ہیں جن کے بارے میں تمہیں قیامت کے دن پوچھا جائے گا۔“ تو یہ چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گراں ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ایسی نعمت پاؤ تو اپنا ہاتھ اس میں ڈالو تو کہو: بِسْمِ اللّٰهِ وَ بَرَكَةِ اللّٰهِ پھر جب تم سیر ہو جاؤ تو کہو: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَشْبَعْنَا وَ اَرْوَانَا وَ اَنْعَمَ وَ اَفْضَلَ ”سب تعریفیں اس ﷲ کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر کیا اور سیراب کیا اور ہم پر بہت زیادہ انعام فرمایا۔“ تو یہ دعا اس نعمت کا بدلہ ہو جائے گی۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اگر کوئی اچھی چیز لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اس کا بدلہ دینا پسند کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو کہا: ”کل ہمارے پاس آنا۔“ وہ نہ سن سکے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم ان کے پاس آؤ، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لونڈی عطا کی اور فرمایا: ”ابوایوب! اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھنا، کیونکہ ہم نے اس کو اچھا پایا جب تک یہ ہمارے پاس رہی۔“ جب سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اس کو لے کر آئے تو کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو اور کسی طریقے سے اچھی طرح پورا نہیں کر سکتا مگر یہ کہ میں اسے آزاد کر دوں، تو انہوں نے اس کو آزاد کر دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 626

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 627

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کا ذکر کیا اور فرمایا: ”وہ بابرکت ہے، وہ کھانے کا کھانا ہے اور بیماری کی شفا بھی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 627

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 628

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زم زم کا پانی کھڑے ہو کر پی رہے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 628

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 629

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 629

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 630

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی مسافت سے آتی ہے۔ مگر اپنے عمل پر احسان جتلانے والا، ہمیشہ شراب پینے والا، اور والدین کا نافرمان جنّت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 630

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 631

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 631

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة ‹ باب · حديث 632

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سونے یا چاندی کے برتن میں پانی پیا تو وہ گویا جہنم کی آگ کو اپنے پیٹ میں انڈیل رہا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Food and beverage book › Chapter · Hadith 632

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter