Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 603

سّیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں جب داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ پگڑی تھی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 603

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 604

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے معصفر (زرد) رنگ کے کپڑوں سے، دھاری دار ریشمی کپڑوں سے، سونے کی انگوٹھی سے اور آستینوں اور جیب وغیرہ پر دیباج (ریشم کاری) سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”میں جانتا ہوں کہ میں آپ کا خیرخواہ ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 604

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 605

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے اور اتارے تو بائیں سے شروع کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 605

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 606

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کا ایک پٹھہ پکڑا اور کہا: ”تہبند کی یہ جگہ اور اس کے لیے ٹخنوں کے نیچے کوئی حق نہیں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 606

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 607

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی مونچھیں نہ لے (یعنی نہ کاٹے) تو وہ ہم میں سے نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 607

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 608

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے: ”عزت میری تہبند ہے اور بڑائی میری چادر ہے اور جو مجھ سے چھینے گا میں اس کو عذاب کروں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 608

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 609

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین لباس سفید کپڑے ہیں، لہٰذا وہ اپنے زندوں کو بھی پہناؤ اور مردوں کو اس میں کفن دو، اور تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے، وہ نظر کو صاف کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 609

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 610

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو کپڑے تھے جنہیں وہ اپنے جمعے پر پہنتے تھے، جب واپس آتے تو ہم انہیں لپیٹ کر اس مثل تک رکھ دیتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 610

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 611

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جوتے اور انگوٹھی پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 611

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 612

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو تھیلیاں تھیں، ایک میں سونا اور ایک میں ریشم تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں میری امّت کے مردوں پر حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 612

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 613

سیدنا ابوالاحوص اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بکھرے بالوں کے ساتھ خاک آلود پایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پوچھا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ انہوں نے کہا: مجھے اﷲ نے ہر قسم کا مال دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اﷲ تعالیٰ کسی پر کوئی نعمت کرے تو وہ چاہتا ہے کہ اس پر اس کی نعمت کے اثرات دیکھے جائیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 613

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 614

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 614

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter