Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 580

سیدنا ثابت بنانی کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے انصار کے ستر آدمیوں کا ذکر کیا کہ جب انہیں رات آجاتی تو وہ مدینے میں ایک نشان کے پاس جمع ہو جاتے۔ وہاں رات گزارتے اور قرآن پڑھتے، جب صبح ہوتی تو جسے طاقت ہوتی تو وہ کچھ ایندھن لے لیتا اور ٹھنڈا پانی پی لیتا، اور جس کے پاس گنجائش ہوتی تو وہ بکری لے کر اس کی اصلاح کرتا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے سے لٹکا دی جاتی۔ جب خبیب کو مصیبت آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھیجا تھا۔ جن میں میرے ماموں حرام بن ملحان بھی تھے۔ تو وہ بنو سلیم کے قبیلے کے پاس آئے، حرام نے اپنے امیر سے کہا: کیا میں انہیں بتا نہ دوں کہ ہم وہ نہیں ہیں تو وہ ہمارے چہرے کھول دیں۔ انہوں نے کہا: ہاں کہہ دو۔ تو وہ ان کے پاس آیا اور کہا، مگر ایک آدمی نیزہ لے کر اس کے سامنے آگیا اور اسے اس میں گھونپ دیا۔ جب حرام نے نیزے کی ضرب پیٹ میں محسوس کی تو کہا: کعبے کے رب کی قسم! میں کامیاب ہو گیا۔ تو انہوں نے ان سب کو ختم کر دیا، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی خبر دینے والا بھی نہ بچا۔ تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سریہ (لڑائی، جنگ) پر اتنا غمگین دیکھا جتنا اور کبھی نہیں دیکھا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب بھی صبح کی نماز پڑھتے تو ہاتھ اٹھا کر ان کے لیے بدعا کرتے، اس کے بعد سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ تجھے حرام کے قاتل میں دلچسپی ہے، انہوں نے کہا: اس کی کیا بات ہے؟ اللہ اس کے ساتھ ایسے اور ایسے کرے، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ایسے نہ کہو، وہ مسلمان ہو گیا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 580

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 581

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ خیبر پر حملہ کیا جب کہ وہ غافل تھے، تو وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے اور ان کا لشکر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر! خیبر تباہ ہوگیا، ہم جب کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو جنہیں ڈرایا گیا ہے ان کی صبح بری ہو جاتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 581

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 582

سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان عورتوں کا امتحان لیتے جو ایمان لا کر ہجرت کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتیں، اس آیت کے ساتھ امتحان لیتے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ ”اے نبی! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو آئیں اس بات پر کہ شریک نہ کریں گی اللہ کا کسی کو، چوری نہ کریں گی، زنا کاری نہ کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی، اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں، اور کسی نیک کام میں تیری بے حکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کر لیا کریں، اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت طلب کریں، بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے اور معاف کرنے والا ہے۔“ (الممتحنة: 12)۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 582

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 583

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تیر اندازی سیکھ لی پھر اسے بھلا دیا تو یہ اللہ کی نعمت ہے جس کا اس نے انکار کر دیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 583

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 584

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن جب مکے میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ پگڑی تھی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 584

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 585

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو ربیعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے لشکر میں نکلنے کی اجازت مانگ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہنے لگے: ”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ آپ پر سلام کہتے ہیں اور آپ کو فرماتے ہیں کہ بنو ربیعہ سے کہہ دو کہ پہلے لشکر میں کوچ نہ کریں ورنہ میں تمہارے دوست گھٹا دوں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 585

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 586

سیدنا ابوجرول زہیر بن صردجشمی کہتے ہیں: جب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین میں (ہوازن میں) قید کیا اور قیدی اور بکریاں تقسیم کرنے لگے تو میں اس پر شعر کہنے لگا: (1) مہربانی فرما کر اے اللہ کے رسول! ہم پر احسان کیجئے، آپ ایسے شخص ہیں جن سے ہم امید رکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں۔ (2) ایسی جماعت پر احسان کیجئے کہ مقدر ان کے خلاف چل رہا ہے اور ان کی جمعیت بکھر گئی ہے اور زمانے نے ان کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ (3) اس نے زمانے کو غم کا آوازہ دینے والا ہمارے لیے مقرر کر دیا ان کے دلوں پر تاریکیاں اور پردے ہیں۔ (4) اگر آپ ان پر اپنی مہربانیوں سے تدراک نہ کریں گے تو آپ ان کو مزید منتشر کر دیں گے، جب کوئی معاملہ کھل کر سامنے آجائے تو حوصلے کے لحاظ سے آپ تمام لوگوں سے برتر ہیں۔ (5) ان عورتوں پر احسان کیجئے جن کا آپ دودھ پیتے رہے جب کہ آپ اپنے منہ کو ان کے دودھ سے بھر رہے تھے جو موتیوں کی طرح تھا۔ (6) جب آپ چھوٹے بچے تھے اور دودھ پیتے تھے اور جو کچھ وہ لاتیں اور چھوڑتیں وہ چیز آپ کو زینت دیتی۔ (7) ہم کو اس شخص کی طرح نہ کیجئے جو جوش میں آکر ٹھنڈا ہوگیا ہو اور ہم کو باقی رکھیے کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔ (8) جب ناشکری ہو رہی ہو تو ہم نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہم پر آپ کے احسانات کا ذخیرہ ہو گا۔ (9) تو آپ اپنی جن ماؤں کا دودھ پیتے رہے ان کو معافی سے ہمکنار کریں، بے شک معافی ایک مشہور چیز ہے۔ (10) اے بہترین ذات کہ جنگ کے وقت جب چنگارے اٹھ رہے ہیں اور عمدہ گھوڑے جس کے لیے اکڑ اکڑ کر چلتے ہیں۔ (11) ہم آپ سے اس معافی کی امید رکھتے ہیں جو آپ اس مخلوق کو دیں گے۔ (12) تو آپ ہمیں معاف کر دیجئے، اللہ تعالیٰ آپ کو قیامت کے دن اس چیز سے معاف کرے جس سے آپ ڈر رہے ہیں جب کہ وہ آپ کے لیے کامیابی کو تحفہ بنا دے گا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شعر سنے تو فرمایا: ”جو چیز میری یا بنو عبدالمطلب کی ہے وہ تمہاری ہے۔“ قریش نے کہا: جو چیز ہماری ہے وہ اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔ انصار نے کہا: جو کچھ ہمارا ہے وہ بھی اللہ اور اس کے رسول کا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 586

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 587

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسریٰ ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا، اور جب قیصر ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم ان کے خزانے فی سبیل اللہ خرچ کرو گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 587

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 588

سیدنا عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم جنگ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب سورج زائل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”حملہ کرو“، پس ہم نے حملہ کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 588

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 589

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”مشرکین کی ہجو کرو، اے اللہ! روح القدس سے اس کی مدد فرما۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 589

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 590

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب خیبر کا دن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دشمن کی طرف بھیجا تو وہ بزدل ہو گیا تو محمد بن مسلمہ آیا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آج جیسا میں نے کبھی نہیں دیکھا، پھر رونے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دشمن سے ملاقات کی آرزو نہ کرو، اور اللہ تعالیٰ سے عافیت اور تندرستی مانگو، تمہیں معلوم نہیں کہ تم ان میں سے کس چیز کے ساتھ آزمائے جاتے ہو، جب تم ان سے ملو تو یوں کہو: اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبُّنَا وَ رَبُّهُُمْ وَ نَوَاصِيْنَا بِيَدِكَ وَ اِنَّمَا تَقْتُلُهُمْ اَنْتَ ”اے اللہ! تو ہمارا بھی رب ہے اور ان کا بھی، ہماری پیشانیاں تیرے ہاتھ میں ہیں اور تو ہی انہیں قتل کرے گا۔“ پھر زمین پر بیٹھ جاؤ، جب وہ آجائیں تو تم اٹھو اور تکبیریں کہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کل ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں، وہ پیٹھ دے کر بھاگے گا نہیں۔“ جب دوسرا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ آنکھوں کی بیماری کی شدت میں مبتلا تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلو۔“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں تو اپنے پیروں کی جگہ بھی نہیں دیکھ سکتا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب لگایا تو ان کے لیے جھنڈا باندھ دیا گیا اور بڑا جھنڈا ان کے حوالے کیا گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس بات پر لڑائی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ وہ گواہی دیدیں کہ اللہ کے بغیر کسی کی بندگی نہ کریں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اگر وہ اس طرح کریں تو مجھ سے اپنے خون اور مال بچا لیں گے مگر اس کے حق کے ساتھ اور ان کا حساب اللہ عزوجل پر ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 590

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 591

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی غلام جنگ والی سر زمین میں یعنی دار الحرب میں پہنچ جاتا ہے تو اس کا خون حلال ہو جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 591

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter