Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 568

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکر بن وائل کو خط لکھا: ”محمد رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے بکر بن وائل کی طرف: مسلمان ہو جاؤ سلامت رہوگے۔“ تو اس خط کو بنو ضبیعہ کے ایک آدمی نے پڑھا، ان کا نام بنو کاتب تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 568

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 569

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بھی آپ کے ساتھ جنگ میں نکلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُمّ سلمہ! عورتوں پر جہاد فرض نہیں ہے۔“ وہ کہنے لگیں: میں زخمیوں کا علاج کروں گی، اور آنکھ کا بھی علاج کروں گی، اور پانی بھی پلاؤں گی۔ آپ نے فرمایا: ”تب ٹھیک ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 569

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 570

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر بھیجتے تو کہتے: ”اللہ کے نام سے جنگ کرو اور اللہ کی راہ میں کرو۔ جو اللہ سے کفر کرے اس سے جنگ کرو۔ خیانت کرو نہ دھوکہ دو، اور نہ بزدل بنو، کوئی بچہ قتل کرو اور نہ کوئی عورت اور نہ بوڑھا، اور جب کسی قلعے یا بستی کو تم گھیرو تو اس کو اللہ اور اس کے رسول کا عہد نہ دو، بلکہ ان کو اپنے اور اپنے آباء کی ذمہ داری دو، کیونکہ تم اللہ اور اس کے رسول کی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرو تو اس سے تمہارے اپنے اور اپنے آباء کے ذمہ کی خلاف ورزی بہتر ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 570

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 571

سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بدر کے ہر مشرک قیدی کا فدیہ چار ہزار مقرر کیا گیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 571

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 572

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علاء حضرمی رضی اللہ عنہ کو بحرین کی طرف بھیجا تو میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا، میں نے ان میں تین خصلتیں دیکھیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ ان میں سے کون سی خصلت مجھے پیاری ہے۔ ہم سمندر کے کنارے پہنچے تو انہوں نے کہا کہ بسم اللہ پڑھ کر گھس جاؤ۔ ہم بسم اللہ پڑھ کے گھسے تو سمندر پار کر لیا۔ ہمارے اونٹوں کے نچلے موزے ہی پانی سے گیلے ہوئے، جب ہم لوٹے تو ہم ایک خشک زمین میں ان کی طرف ہوئے۔ وہاں پانی نہیں تھا۔ تو ہم نے ان کی طرف یہ شکایت کی تو وہ نماز پڑھنے لگے، پھر سب نے دو رکعتیں پڑھیں اور دعا کی تو اچانک ایک بدلی ڈھال جیسی نمودار ہوئی، پھر اس نے اپنے پہلو ڈال دیے تو ہم نے اس سے پانی پیا اور اونٹوں کو پلایا۔ پھر جب وہ فوت ہوئے تو ہم نے انہیں ریت میں دفن کر دیا۔ جب ہم وہاں سے چلنے لگے تو ہم نے کہا ان کو کہیں کوئی درندہ نہ کھا جائے، جب ہم وہاں واپس آئے تو انہیں وہاں نہ پایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 572

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 573

سیدنا ابی عزیز بن عمیر رضی اللہ عنہ (جو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں) کہتے ہیں: میں بدر کے دن جنگی قیدیوں میں سے تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو جنگی قیدیوں سے اچھے سلوک کی تلقین کی، اور میں انصار کی ایک جماعت میں تھا تو جب وہ ان کو صبح کا یا شام کا کھانا پیش کرتے تو خود کھجوریں کھا لیتے اور مجھے روٹی کھلاتے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے متعلق اچھے سلوک کا حکم دیا تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 573

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 574

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی جہنم میں اکٹھے نہیں جائیں گے، ان میں سے ایک دوسرے کو ضرر پہنچانے والا ہو، ایک وہ مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کیا ہو، پھر مسلمان ثابت قدم رہا ہو، اور اللہ کے قریب بھی دو چیزیں کسی مومن کے پیٹ میں جمع نہیں ہو سکتیں، ایک اللہ کے راستے کا غبار اور ایک جہنم کی بھاپ، اور کسی مومن کے دل میں ایمان اور حسد بھی اکٹھا نہیں ہو سکتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 574

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 575

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ان کی نگرانی کر رہے تھے جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يٰاَيُّهَا الرُّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِكَ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللّٰهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ ”اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا وہ آگے پہنچاؤ، اگر ایسا نہ کرو گے تو تم اس کا پیغام نہ پہنچاؤ گے، اور اللہ تمہیں لوگوں سے بچائے گا۔“ (المائدہ: 67) اس آیت کے نزول کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہرہ داری ترک کر دی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 575

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 576

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دشمن کے ہاتھوں سے قیدی رہا کرا لیا تو یہ قیدی میں ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 576

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 577

سیدنا مصعب بن سعید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 577

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 578

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی سریہ بھیجتے تو یوں کہتے: ”اللہ کے نام کے ساتھ جنگ کرو، اور اللہ کی راہ میں جنگ کرو، جو شخص اللہ کے ساتھ کفر کرے اس کے ساتھ جنگ کرو۔ خیانت نہ کرو، دھوکہ نہ دو، مثلہ نہ کرو، کسی بچے اور بوڑھے کو قتل نہ کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 578

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 579

سیدنا عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ بیعت رضوان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! میں نے کہا: آپ نے کیا پہنا ہوا تھا؟ وہ کہنے لگے: روئی کی قمیص تھی اور بھرا ہوا کوٹ تھا اور ایک چادر اور تلوار تھی۔ اور میں نے نعمان بن مقرن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر کھڑا دیکھا۔ درخت کی ٹہنیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے اونچی جارہی تھیں اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر رہے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 579

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter