المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 556
اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ دھوکہ ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 556
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 556
اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ دھوکہ ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 556
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 557
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی سریہ بھیجتے تو کہتے:” بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ وَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَ عَليٰ مِلَّتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ اللہ کے نام سے، اس کی توفیق سے، اس کی راہ میں، اس کے رسول کے مذہب پر جاؤ، نہ خیانت کرو، نہ دھوکہ دو، نہ مثلہ کرو اور نہ بچوں کو قتل کرو۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 557
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 558
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکین کی ہجو بیان کریں اور جبریل علیہ السلام تیرے ساتھ ہیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 558
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 559
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس دین کی ایسی قوم یا ایسی اقوام سے امداد لیتا ہے جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 559
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 560
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمرۂ وسطیٰ کے پاس پوچھا گیا: اعمال میں سے کون سا عمل بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات بیان کرنا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 560
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 561
سیدنا اسلم انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی قریظہ کے قیدیوں پر مقرر فرمایا تو میں لڑکے کی شرمگاہ دیکھتا، اگر اس کے بال اُگ آتے تو میں اس کی گردن اڑا دیتا، اور اس کے بال نہ اُگے ہوتے تو اس کو مسلمانوں کی غنیمتوں میں شامل کر دیتا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 561
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 562
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن کعبہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں تین سو ساٹھ بت تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ایک لکڑی سے مارتے اور کہتے: ”﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَھَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا﴾ حق آگیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے والا ہی تھا۔“ تو وہ بت اپنے چہروں کے بل گرتے جاتے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 562
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 563
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا: میں جہاد کو پسند کرتا ہوں مگر اس کی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟“ اس نے کہا: میری والدہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے نیکی کر کے اللہ سے اپنا اجر پیش کر، اگر تو یہ کام کرے تو تُو حج اور عمرہ کرنے والا ہو جائے گا، اور مجاہد ہو جائے گا جبکہ تیری والدہ تجھ سے راضی رہی، تو اللہ سے ڈر جا اور ماں سے نیکی کر۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 563
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 564
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کا اپنے مال کے لیے قتل ہو جانا شہادت ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 564
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 565
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں سمندر میں جنگ کرے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کی راہ میں کون لڑ رہا ہے، تو اس نے اپنی تمام اطاعت کا حق اللہ تعالیٰ کو ادا کر دیا، اور جنّت کو مکمل طور پر اس سے مانگ لیا، اور جہنم سے پوری طرح بھاگ گیا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 565
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 566
سیدنا حبیب بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جاتے ہوئے چوتھائی غنیمت بطورِ بخششیں دی، اور تہائی واپسی پر دی۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 566
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ باب · حديث 567
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دشمن گھر کے دروازے کے پاس ہو تو والدین کی اجازت کے بغیر اس کے پاس مت جاؤ۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 567