Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 537

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ عمریٰ کا مستحق وارث ہوتا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 537

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 538

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھوٹ ملا مال دے وہ ہم سے نہیں ہے اور مکر اور دھوکہ جہنم میں ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 538

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 539

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے شراب کو لعنت کی، اسے پینے والے پر بھی، نچوڑنے والے پر بھی اور جس کے لیے نچوڑا جاتا ہے، اٹھانے والے پر بھی اور جس کی طرف اٹھا کر لایا جاتا ہے، اور بیچنے اور خریدنے والے پر بھی لعنت کی۔ اور اس کی قیمت کھانے والے پر بھی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 539

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 540

سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز تیرے پاس نہیں ہے اس کو فروخت نہ کر۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 540

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 541

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رقبیٰ اور عمریٰ کا راستہ وراثت کا راستہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 541

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 542

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھاؤ اور قیمتیں بہت بڑھ گئیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لیے بھاؤ مقرر فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خود بھاؤ مقرر کرنے والا ہے، وہ ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں بھی کرتا ہے اور اسے کھولتا بھی ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں جب اللہ تعالیٰ کو ملوں گا تو کسی پر کوئی ظلم و زیادتی میرے ذمہ نہ ہوگی جو وہ اپنی عزت یا مال کے عوض مجھ سے مطالبہ کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 542

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 543

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی درخت کا پہلا پھل لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو قبول فرماتے یا اپنی آنکھوں پر لگاتے، پھر سب سے چھوٹے وہاں پر موجود بچے کو دے دیتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 543

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 544

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سود صرف اُدھار میں ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 544

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 545

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیع خیار کے دو خرید و فروخت کرنے والوں کے درمیان آپس میں جدائی ہونے تک بیع منعقد نہیں ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 545

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 546

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کھوٹ نہ ملاؤ، ایک دوسرے کو برا نہ سمجھو، حسد بھی نہ کرو، غیبت بھی نہ کرو، اور جس طرح اس نے تمہیں حکم دیا اسی طرح اس کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 546

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 547

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بنی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”آزاد کردہ غلام کی ولاء اس کو ملتی جس نے غلام کو آزاد کیا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 547

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 548

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو کلاب کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈھ کی کمائی کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع فرمایا، اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اسے مؤنث پر چھوڑتے ہیں تو اس پر ہمیں بغیر شرط کے ہدیہ ملتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 548

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter