Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 473

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے احرام کی حالت میں نکا ح کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 473

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 474

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں ایک عورت کو اس کے خاوند پر داخل نہ کروں جس نے اپنے مہر میں سے ابھی تک کچھ بھی وصول نہیں کیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 474

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 475

میمون کردی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کسی عورت سے تھوڑے یا زیادہ مہر پر نکاح کرے، اور اس کے دل میں یہ ہو کہ وہ اسے ادا نہ کرے گا اور اس کو دھوکہ دے، پھر وہ اس حال میں مر جائے کہ اس کا حق ادا نہ کیا ہو تو اللہ کو قیامت والے دن اس حال میں ملے گا جیسا کہ زانی۔ اور جو شخص کسی سے قرض لے اور اسے ادا نہ کرنا چاہتا ہو، وہ قرضہ دینے والے کو دھوکہ دے رہا ہو یہاں تک کہ اس سے مال لے لے۔ پھر اگر وہ حق ادا کیے بغیر مر جائے تو اللہ کو ایسے ملے گا جیسے چور۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 475

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 476

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میری امّت سے خطاء، بھول اور جس پر وہ مجبور کئے جائیں، معاف کر دیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 476

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 477

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرمگاہ کبھی نہیں دیکھی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 477

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 478

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنی پھوپھی یا خالہ پر نکا ح کر کے نہ لائی جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 478

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 479

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کے موقع پر کسی آدمی کے کسی حاملہ کے پاس اس کے وضع حمل سے پہلے جانے سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 479

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 480

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک شادی میں عورتوں پر سے گزرے تو وہ یہ گانے گا رہی تھیں۔ وَ اَهْدَيٰ لَهَا اَكْبُشًا ...... تَبَحْبَحُ فِي الْمَرِيْدِ وَ زَوْجُكِ النَّادِيْ ...... وَ يَعْلَمُ مَا فِي غَدِ اور اس کو کئی مینڈھے ہدیہ پہنچے، جو باڑے میں ٹھہرے ہوئے ہیں، اور تیرا خاوند مجلس میں ہے، اور جو کچھ کل ہونا ہے اسے وہ جانتا ہے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کل ہونے والا ہے اسے اللہ کے بغیر کوئی نہیں جانتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 480

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 481

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے متعہ سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 481

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 482

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر دیا اور اس آزادی کو ہی ان کا مہر قرار دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 482

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 483

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شغار درست نہیں۔“ کسی نے پوچھا: شغار کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ عورت کے عوض میں نکاح کرنا کہ آپس میں مہر مقرر نہ کیا جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 483

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 484

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی خوش بختی میں سے اس کی منگنی میں آسانی کرنا ہے، اسی طرح اس کا مہر بھی آسان سا مقرر کرنا اس کی خوش نصیبی ہے۔“ عروہ بن زبیر نے کہا: میں کہتا ہوں کہ اس کی پہلی نحوست مہر زیادہ باندھنا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 484

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter