Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 448

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کر پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 448

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 449

سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کو رمی کرنے تک لبیک کہتے رہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 449

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 450

سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم بیت اللہ شریف کے طواف سے فارغ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابومحمد! رکن کو بوسہ دینے میں تو نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے بوسہ دیا اور چھوڑ دیا، فرمایا: ”تو نے اچھا کیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 450

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 451

سیدنا ہشام بن عروہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں: میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے واپس آئے تو کس طرح چلے۔ انہوں نے کہا: آپ عنق (درمیانی) چال چلتے، جب بھی کھلی جگی ملتی تو تیز ہو جاتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 451

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 452

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں حج کیا، تو ہم مسلسل دو دو رکعت ہی بطورِ قصر پڑھتے رہے یہاں تک کہ ہم واپس آگئے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 452

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 453

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو کہنے لگا: میرا باپ بوڑھا ہے، حج نہیں کر سکتا، کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! اپنے باپ کی طرف سے حج کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 453

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 454

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد ذی الحلیفہ سے تلبیہ کہنا شروع کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 454

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 455

سیدنا عبیداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جو شخص حج کرے تو اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے، سوائے حیض والی عورتوں کے کہ انہیں طوافِ وداع نہ کرنے کی رخصت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عنایت فرمائی ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 455

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 456

سیدنا یحییٰ بن سعید انصاری، عبدالعزیز بن صہیب اور حمید الطویل نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں تلبیہ کہہ رہے تھے: ” لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَ حَجَّةٍ کہ میں حج اور عمرہ کے لیے حاضر ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 456

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 457

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک محرم کو اس کی سواری نے گرا دیا اور وہ فوت ہو گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کے انہیں دو کپڑوں میں کفن دو، اور خوشبو اس کے قریب تک نہ کرو، اور نہ ہی اس کے سر کو ڈھانپو، کیونکہ یہ قیامت کے روز لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 457

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 458

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! عمرہ واجب ہے اس کا فریضہ حج کی طرح ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم عمرہ کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 458

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 459

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجِّ وَ لِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ ”اے اللہ! حاجی کو بھی بخش اور جس کے لیے حاجی بخشش کی دعا کرے اس کو بھی بخش دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 459

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter