المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 436
سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ میں (ٹھہرنے کی جگہ) پر تھے، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں طی کے پہاڑ سے آیا، میں نے اپنی جان کو اور اپنی سواری کو بھی تھکا کر ماندہ کر دیا، میں نے کوئی چھوٹا پہاڑ نہیں دیکھا مگر اس میں ٹھہرا، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ نماز ہمارے ساتھ پڑھ لی، اور وہ رات یا دن کے کسی حصے میں وہاں ٹھہر گیا، تو اس کی محنت پوری ہوئی اور اس کا حج پورا ہوا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 436
