Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 378

سیدنا معیقیب دوسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتوں کے خیمے میں اعتکاف فرمایا، اور اس کا دروازہ چٹائی کا تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 378

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 379

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماہِ رمضان کی ہر رات میں جہنم سے کچھ لوگ آزاد کیے جاتے ہیں، مگر وہ شخص جو شراب پر روزہ افطار کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 379

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 380

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص فی سبیل اللہ ایک دن کا روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اتنی بڑی خندق بنا دیتا ہے جتنی آسمان اور زمین کے درمیان دوری ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 380

Hassan

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 381

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیہودہ گوئی اور جھوٹ نہ چھوڑا تو اگر وہ کھانا پینا چھوڑ بھی دے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 381

Hassan

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 382

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مباشرت کی جب کہ آپ روزہ دار تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 382

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 383

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے، وہ دونوں روزہ دار تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو وہ دونوں کچھ کھا رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارا روزہ نہیں تھا؟“ وہ کہنے لگیں: ہم روزہ دار ہی تھیں مگر ہمیں یہ کھانا بطورِ ہدیہ آیا اور ہمیں اچھا لگا تو ہم کھانے لگیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی جگہ ایک اور دن کا روزہ رکھنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 383

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 384

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان شریف میں آٹھ رکعت (تراویح) اور وتر پڑھایا، پھر جب آئندہ رات ہوئی تو ہم مسجد میں اکٹھے ہو گئے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باہر نکلنے پر امید رکھے رہے، پھر ہم اس ہی میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، پھر ہم اپنے گھروں میں چلے گئے۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم گزشتہ رات باہر رہے اور امید رکھے رہے کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے خطرہ تھا کہ کہیں تم پر لکھ نہ دیا جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 384

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 385

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں رمضان کے کچھ دن روزہ (کسی مجبوری میں) چھوڑ دیتی ہوں تو ان کو شعبان سے پہلے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے قضاء نہ دے سکتی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 385

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 386

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کیا روزہ دار بیوی کو بوسہ دے سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں وہ ایک پھول کو سونگھ رہا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 386

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 387

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دنوں کے روزے رکھنے سے منع فرمایا، ایک چاند دیکھنے سے ایک دن پہلے جلدی کرنا، اور عید الفطر کے دن اور عید الاضحیٰ کے دن۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 387

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 388

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمعہ کے دن گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ اور کھانا کھاؤ۔“ ہم نے کہا: ہمارا روزہ ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کل بھی روزہ رکھا ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں! فرمایا: ”کیا تم کل کا روزہ بھی رکھنا چاہتے ہو؟ ہم نے کہا: نہیں! فرمایا: ”پھر قریب ہو کر یہ کھانا کھاؤ کیونکہ صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا درست نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 388

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 389

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں لگاتار روزے رکھتا ہوں، تو کیا میں سفر میں بھی روزے رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو رکھو، نہ چاہو تو نہ رکھو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 389

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter