Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 338

سیدنا ابوالھیاج اسدی کہتے ہیں: مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بھیجا تو کہا: کیا تجھے پتا ہے کہ میں تجھے کس غرض سے بھیج رہا ہوں؟ میں تجھے اسی مقصد کے لیے بھیج رہا ہوں جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا کہ جو بھی مورت دیکھو اسے توڑ دو، اور جو بھی اونچی قبر دیکھو اس کو برابر کر دو۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 338

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 339

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے موت کی تمنا کوئی نہ کرے، اور اگر ضرور کرنی ہو تو یوں کرے: اَللّٰهُمَّ أَحْيِنِىْ مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِّىْ، وَ تَوَفَّنِىْ إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِّىْ. ”اے اللہ! میری زندگی جب تک میرے لیے بہتر ہو تو مجھے زندہ رکھ، اور جب میرے لیے فوت ہو جانا بہتر ہو تو اس وقت مجھے فوت کر دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 339

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 340

سیدنا ابوسعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مرنے کے وقت ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَ اللّٰهُ اَكْبَرَ، وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ“ پڑھ لے گا اس کو آگ نہیں کھا سکے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 340

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 341

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازے پر نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر چار تکبیریں کہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 341

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 342

سیدنا خالد بن عرفطہ عذری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو پیٹ کی بیماری سے مر جائے اس کو قبر کا عذاب نہیں ہوتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 342

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 343

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو آدم کے مختلف طبقے ہیں، کچھ ان میں سے وہ ہیں جو ایماندار پیدا ہوتے ہیں اور ایمان کی حالت میں زندہ رہتے ہیں اور اسی حالت میں ان کو موت آجاتی ہے، کچھ ایسے ہیں جو پیدا ہی کافر ہوتے ہیں اور کفر ہی میں زندگی گزارتے ہیں اور ان کو موت بھی کفر کی حالت میں آجاتی ہے۔ کچھ ایسے ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں اور زندگی کفر کی حالت میں گزارتے ہیں مگر جب فوت ہوتے ہیں تو مومن ہو کر فوت ہوتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 343

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 344

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، کیونکہ وہ یہودی کا جنازہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے کھڑے ہوئے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 344

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 345

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر آدمی کو معلوم ہو کہ مرنے کے بعد اسے کیسے حالات پیش آئیں گے تو کبھی ایک لقمہ بھی نہ کھائے، اور نہ کبھی ایک گھونٹ پانی پیے، مگر وہ روتا رہے اور اپنا سینہ پیٹتا رہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 345

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 346

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے فوت شدگان کی نیکیاں ذکر کیا کرو، اور ان کی برائیوں سے باز رہا کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 346

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 347

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر سے کہا جاتا ہے: تیرا رب کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: مجھے معلوم نہیں، تو وہ اس وقت گونگا، بہرا اور اندھا ہو جاتا ہے، تو اس کو ایک ایسے بدان سے مارا جاتا ہے کہ اگر اس کو کسی پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے، تو انسانوں اور جنوں کے علاوہ ہر کوئی اس کو سنتا ہے۔“ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ یوں پڑھتے: ﴿يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَ يُضِلُّ اللّٰهُ الظَّالِمِينَ ...﴾ (ابراھیم: 27) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو مضبوط بات پر دنیا اور آخرت میں مضبوط رکھتا ہے اور ظالموں کو گمراہ کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 347

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 348

سیدنا صخر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کو گالیاں نہ دو ورنہ تم اس سے زندہ لوگوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ امام طبرانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے مراد وہ کفار (مردے) ہیں جن کی اولاد مسلمان ہو چکی ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 348

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت ‹ باب · حديث 349

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ گیا اور دفن ہونے تک رہا تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیراط کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احد پہاڑ کی طرح ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The funeral book and the remembrance of death › Chapter · Hadith 349

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter