Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 259

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کی چابی نماز ہے اور نماز کی چابی وضو ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 259

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 260

سیدنا بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو فرمایا: ”تم فاجر آدمی کی یاد سے کب باز آؤ گے، تم اس کی پردہ دری اور توہین کرو کہ لوگ اس سے بچ جائیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 260

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 261

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ لوگ تم پر امراء ہوں گے جو نماز کو مؤخر کر دیں گے، تو تم اپنی نماز اپنے وقت پر پڑھ لو، پھر ان کے ساتھ جو نماز ہو گی وہ نفل ہو جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 261

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 262

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو جماعت ہو جانے کے بعد اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”کیا اس پر صدقہ کرنے والا کوئی نہیں جو اس کے ساتھ نماز پڑھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 262

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 263

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: ” اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطَايَايَ وَذُنُوْبِيْ كُلَّهَا، اَللّٰهُمَّ انْعَشْنِيْ، وَأَجْبُرْنِيْ، وَاهْدِنِيْ لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، إِنَّهُ لَا يَهْدِيْ لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ. ”اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف کر دے۔ اے اللہ! مجھے بلند کر، اور میرے نقصان پورے کر، اور مجھے اچھے اعمال و اخلاق کی طرف ہدایت کر، اچھے اعمال و اخلاق کی طرف تیرے بغیر کوئی بھی ہدایت نہیں کرتا، اور نہ ہی کوئی برے اعمال و اخلاق کو تیرے بغیر دور کر سکتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 263

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 264

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو بائیں پاؤں کو بچھا لیتے، دائیں پاؤں کو کھڑا کر کے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 264

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 265

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی آدم کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے، اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعت کافی ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 265

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 266

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی جس میں قراءت کو جہر کیا، پھر ہمارے طرح رخ کیا تو فرمایا: ”خبردار! میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کہہ رہا ہوں کہ کیا وجہ ہے میں قرآن سے نزاع کر رہا ہوں، تو جب امام جہر قرأت کرے تو تم ایسے نہ کیا کرو، صرف سورۂ فاتحہ پڑھو کیونکہ جو شخص سورۂ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 266

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 267

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں جماعت ہو جانے کے بعد اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”کوئی ایسا شخص نہیں جو اس پر صدقہ کرے، اور اس کے ساتھ نماز ادا کرے؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 267

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 268

سیدنا عقبہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اول رات میں، درمیان رات میں اور آخر رات میں بھی وتر پڑھا کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 268

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 269

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اشارہ کیا کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 269

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 270

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تشہد سکھائی: التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ، وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا، وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ.

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 270

chevron_left Previous
1…789…14
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter