Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 235

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک نماز ادا کی تو وہ اس میں بھول گئے، تو سلام کے بعد سجدہ کیا، پھر ہماری طرف پھرے اور کہنے لگے: میں نے اسی طرح کیا ہے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 235

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 236

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: سب سے بہترین عمل کونسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وقت پر نماز ادا کرنا اور والدین کے ساتھ نیکی کرنا اور الله کی راہ میں جہاد کرنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 236

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 237

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات میں نو سورتوں کے ساتھ وتر پڑھتے۔ ایک رکعت میں: ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ ، ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ ، ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا﴾ اور دوسری رکعت میں: ﴿وَالْعَصْرِ﴾ ، ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ ، ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ اور تیسری رکعت میں: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ ، ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ ، ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 237

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 238

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، ایک آدمی آیا اور لوگوں کی گردنوں کو روندتا ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب جا بیٹھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل فرمائی، تو فرمایا: ”اے فلاں! تجھے جمعہ ادا کرنے سے کیا چیز مانع بنی؟“ وہ کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے شوق و حرص نے آپ کے قریب پہنچایا، جہاں آپ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے دیکھا کہ تو لوگوں کی گردنیں روندتا ہوا اور انہیں تکلیف دیتا ہوا آیا ہے، اور جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی تو اس نے گویا کہ مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے گویا کہ الله تعالیٰ کو تکلیف دی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 238

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 239

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں سورہ تنزیل السجدہ میں سجدہ کیا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 239

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 240

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہیں باہر گئے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے، نماز کا وقت آ گیا مگر لوگوں کے پاس پانی بالکل نہیں تھا جس سے وہ وضو کرتے، کہنے لگے: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے پاس اتنا پانی نہیں جس سے وضو کریں، تو ایک آدمی گیا اور ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لے کر آ گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر اپنی انگلیاں پیالے پر پھیلا دیں، تو تمام لوگوں نے وضو کرلیا، یہاں تک کہ جس کو چاہتے تھے وہ پا لیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ستر کے قریب لوگ تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 240

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 241

سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک نماز کے بعد دوسری نماز پڑھنا جب کہ دونوں کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو تو وہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 241

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 242

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی ہیں جن کی نماز ان کے سروں سے اوپر نہیں جاتی۔ ایک وہ غلام جو اپنے مالکوں سے بھاگ گیا ہو جب تک اپنے مالکوں کے پاس واپس نہ آ جائے، اور وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو یہاں تک کہ وہ اپنی نافرمانی سے باز آ جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 242

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 243

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کسی آ دمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائے، پھر جو لوگ اس سے پیچھے رہ جاتے ہیں میں ان کے گھروں کو جلا دوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 243

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 244

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 244

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 245

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے میرے دوست ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی وصیت فرمائی: (1) ہر ماہ میں تین دن روزے رکھنے کی۔ (2) جمعہ کے دن غسل کرنے کی۔ (3) سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 245

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 246

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مؤذن کسی بستی میں اذان کہہ دیتا ہے تو الله تعالیٰ اس بستی کو اپنے عذاب سے اس دن بچا لیتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 246

chevron_left Previous
1…567…14
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter