Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 187

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو سجدہ کی طرف جانے کے لیے ہم میں سے کوئی اپنی پیٹھ کو نہ جھکاتا حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں پہنچ جاتے تب ہم سجدہ کرتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 187

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 188

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں، اور مجھے منع کیا گیا ہے کہ نماز میں بالوں کو یا کپڑے کو سمیٹوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 188

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 189

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے شک کرنے لگے اور نہ جان سکے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے، تو اس میں غور و فکر کرے یہاں تک کہ اس کو یقین آجائے، پھر جو کچھ اس کے دل میں ہے اس کو پورا کرے اور دو سجدہ سہو کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 189

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 190

سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بلا وضو کسی کی نماز اور خیانت والا صدقہ قبول نہیں فرماتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 190

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 191

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبح کی نماز کے بعد سورج کے طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں، اسی طرح عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 191

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 192

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں یہ آیات پڑھیں: ﴿الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ﴾ (سورۃ محمد)

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 192

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 193

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صبح کی نماز پڑھو گے تو وہ نماز اس جلن کو دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو ظہر کی نماز اسے دھو دے گی، پھر جل جاؤ گے تو عصر کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو مغرب کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو عشا کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم سو جاؤ گے، پھر تم پر کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا۔ یہاں تک کہ تم بیدار ہو جاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 193

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 194

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، بیت اللہ کا حج و عمرہ کرو اور سیّدھے رہو تو تمہارے لیے سب کچھ سیّدھا کیا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 194

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 195

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی سنتیں پڑھتے دیکھا جب کہ مؤذن اقامت شروع کرچکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کاندھوں کو جھک مارا اور فرمایا: ”کیا یہ شخص اس سے پہلے یہاں نہیں تھا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 195

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 196

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: کیا کوئی آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے میسر ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 196

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 197

سیدنا سالم بن عبداللہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا تو میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا کہ وہ دو دو رکعات سے زیادہ پڑھتے ہوں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 197

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 198

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صلوٰۃ الاوابین اس وقت ہوتی ہے جب اونٹنیوں کے بچوں کے پاؤں گرمی سے جھلسنے لگیں۔ پاؤں جھلسنے کا مطلب یہ ہے کہ چاشت کی نماز میں اتنی دیر کی جائے کہ زمین اونٹنیوں کے بچوں کے پاؤں پر گرمی دینے لگے جبکہ وہ چھوٹے چھوٹے ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 198

chevron_left Previous
1234…14
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter