Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 319

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مسجد میں گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں کھڑے تھے، وہ کہتے ہیں وہ صف کے علاوہ ہی رکوع کر کے صف کی طرف گئے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تیرے شوق میں اضافہ کرے، آئندہ ایسے نہ کرنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 319

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 320

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہو جائے اور رات کا کھانابھی تیار ہو تو پہلے کھانا کھا لو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 320

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 321

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی نماز پڑ ھنے سے منع فرمایا جس کا رکوع و سجود پورا نہ کرے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 321

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 322

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مغرب کی نماز، دن کی نمازوں کی وتر ہے تو رات کی نماز کے وتر بھی پڑھو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 322

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 323

سیدنا ابوقتادہ کہتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے تو کہیں نہ پایا، پھر گھروں میں تلاش کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ملے، پھر وہ گلی گلی پھرنے لگے یہاں تک جبلِ ثواب پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ چلا تو وہ نکلے اس پر چڑھ گئے تو دائیں بائیں دیکھا تو اس غار میں دیکھا جسے لوگوں نے مسجد فتح کی طرف راستہ بنایا تھا۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سجدے میں گرے ہوئے تھے، تو میں پہاڑ کی چوٹی سے اترا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر نہ اٹھایا تو میرے دل کو شکوک آگئے، میں نے خیال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے، پھر جب سر اٹھایا تو میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کے متعلق غلط خیال کیا تھا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس اس جگہ جبریل علیہ السلام آئے تو کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں سلام فرماتے ہیں اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ اپنی امّت کے ساتھ کونسا سلوک پسند کرتے ہیں؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ اچھی طرح جانتے ہیں۔ پھر وہ چلے گئے اور پھر آئے اور کہنے لگے: ہم تجھے تیری امّت کے متعلق غم ناک نہیں کریں گے، تو میں نے سجدہ کیا، تو بہت فضیلت والی جگہ جس کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے وہ سجدہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 323

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 324

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے کوئی آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر آدمی کو دو کپڑ ے مل سکتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 324

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 325

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 325

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 326

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جو ہر نماز کے وقت اذان کہتا ہے: اے بنی آدم! اپنی آگوں کی طرف اٹھو جو تم نے اپنی جانوں پر جلا رکھی ہیں، تو ان کو بجھا دو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 326

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 327

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے اپنے دادے سے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص بھی صبح کی نماز ادا کرے پھر وہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے تو اس کا یہ عمل اس کے لیے جہنم سے حجاب بن جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 327

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 328

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے، تو میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے: ” مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ “ یعنی ”اللہ کے عذاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔“ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مسجد سے باہر جا رہی تھی۔ ﴿إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ . مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ﴾ (الطور: 8) ”تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہو کر رہے گا، اس کو کوئی روکنے والا نہیں ہو گا۔“ تو وہ آواز میرے دل پر ایسی لگی گویا کہ میرا دل پھٹ گیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 328

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 329

سیدنا سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر ہو تے ہیں، جب وہ سجدہ کرتا ہے تو وہ اس سے گر پڑتے ہیں، جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس کے گناہ گر چکے ہوتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 329

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 330

سیدنا سعد بن ہشام کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رات کے قیام کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ . قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴾ (المزمل: 1-2) یعنی ”کمبل اوڑھنے والے! رات کو اٹھ کر قیام کریں مگر تھوڑا وقت۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رات کا قیام فرض ہو گیا۔ یہ پہلا فریضہ تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی رات کو اُٹھ کر قیام کرتے، یہاں تک کہ ان کے پاؤں پھٹ گئے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سورت کا آخری حصہ ایک سال تک نازل نہ فرمایا، پھریہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ﴾ (المزمل: 20)، یعنی ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول فرمائی، تو قرآن سے جو آسان ہو وہ پڑھو۔“ تو رات کا قیام نفل ہو گیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 330

chevron_left Previous
1…11121314
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter