Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 295

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن صبح کی نماز میں الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ اور هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ پڑھا کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 295

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 296

سیدنا محمد بن عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کیں تو میں نے کہا: ابا جان! یہ کون سی نماز ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیکھا کہ وہ مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے تھے اور فرماتے: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھے اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کی جھاگ جیسے ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 296

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 297

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کا کھانا تیار ہو اور نماز بھی کھڑی ہو جائے تو رات کا کھانا پہلے کھا لو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 297

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 298

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کا انتظار کر رہے تھے تو ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: مجھ سے گناہ سرزد ہو گیا ہے۔ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اس سے منہ موڑ لیا، پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات مکمل کر لی تو وہ شخص پھر اٹھا اور اپنی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھی اور اس کے لیے اچھی طرح وضو بھی کیا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہ تیرے گناہ کا کفارہ ہو گیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 298

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 299

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں فرماتا جب تک وہ اپنی زینت کو نہ چھپائے، اور نہ ہی کسی بالغ لڑکی سے نماز قبول کرتا ہے یہاں تک وہ اوڑھنی نہ لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 299

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 300

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک فوت نہیں ہوئے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر نماز بیٹھ کر نہ ادا ہونے لگی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 300

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 301

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ارادہ کرتا ہوں کہ کسی کو نماز کا حکم دوں تو وہ کھڑی کی جائے، پھر میں دیکھوں جو شخص مسجد میں حاضر نہیں ہوتا اس پر اس کے گھر کو جلا دوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 301

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 302

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ جب صبح کی نماز کے لیے اذان دی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز صبح کی نماز سے پہلے پڑھتے تھے، اور انہیں ہلکی کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 302

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 303

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے کا اجر کھڑے ہو کر پڑھنے سے آدھا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 303

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 304

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ وتروں میں پڑھا کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 304

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 305

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ: ”جو شخص اپنے وظیفے سے رات کو سو جائے پھر اس کو دوپہر کے وقت ظہر تک پڑھ لے تو گویا اس نے رات کو ہی پڑھ لیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 305

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 306

سیدنا محمد بن المنکدر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز کچھ دیر مؤخر کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو فرمانے لگے: ”تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟“ وہ کہنے لگے: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جب تک اس کا انتظار کرتے رہے اس وقت تک نماز میں رہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی تو فرمایا: ”ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں، جب ستارے چلے جائیں تو آسمان والوں کے پاس وہ چیز آجائے گی جس کا وعدہ کئے جاتے ہیں۔ اور میں اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے امان ہوں، جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہ کے پاس وہ کچھ آجائے گا جس کا وہ وعدہ کئے جاتے ہیں۔ اور میرے صحابہ میری امّت کے لیے امان ہیں، جب میرے صحابہ چلے جائیں تو میری امّت کے پاس وہ چیز آجائے گی جس کا وہ وعدہ کئے جاتے ہیں۔ بلال اٹھیں اقامت کہیں (نماز کھڑی کریں)۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 306

chevron_left Previous
1…1011121314
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter