Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 283

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں مگر نماز کا چھوڑ دینا (جب نماز ترک کر دے گا تو فاصلہ ختم ہو جائے گا)۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 283

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 284

سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے، اور اس کو اپنے اوپر لپیٹے ہوئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 284

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 285

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: فقراء مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو کہنے لگے: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ! مالدار لوگ ہم سے اجر لے گئے، وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں اور ہماری طرح روزے بھی رکھتے اور ہماری طرح حج بھی کرتے ہیں۔ لیکن ان کے پاس مال ہیں وہ ان سے صدقہ کرتے ہیں اور ہم صدقہ نہیں کرتے، کیونکہ ہمارے پاس مال نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اس طرح کرو گے تو آگے بڑھنے والوں کو پا لوگے، اور پیچھے والے تمہیں پہنچ نہیں سکیں گے، مگر جو اس طرح عمل کرے جیسا کہ تم کروگے۔ ہر نماز کے بعد تینتیس بار ”سبحان الله“، تینتیس دفع ”الحمد لله“ اور چونتیس بار ”اللہ اکبر“ پڑھو۔“ جب یہ حدیث مال دار لوگوں کو پہنچی تو وہ بھی یہ ذکر کرنے لگے اور اسی طرح کہنے لگے تو فقراء پھر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جیسے چاہتا ہے دے دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 285

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 286

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے کھانے وغیرہ کے لیے مغرب کی نماز کو مؤخر نہیں کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 286

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 287

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ نماز پڑھتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بچھو نے ڈسا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بچھو کو لعنت کرے، نہ کسی نمازی کو چھوڑتا ہے نہ کسی دوسرے کو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور نمک منگوایا اور اس کو اس جگہ پر ملتے رہے اور یہ سورتیں پڑھتے رہے: (1) سورہ کافرون۔ (2) فلق اور (3) ناس۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 287

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 288

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باجماعت نماز ادا کرنا اکیلے نماز ادا کرنے سے ستائیس گنا زیادہ ثواب اور درجہ رکھتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 288

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 289

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز ادا کرنے سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 289

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 290

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھی: أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا إَلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ، وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ. ”میں مغفرت مانگتا ہوں اس اللہ سے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، جو زندہ ہے اور ہر چیز کا نگہبان ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“، تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اگرچہ وہ جنگ سے بھاگا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 290

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 291

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، وہ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے انہیں سلام کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف اشارہ کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 291

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 292

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عقیق کے مقام پر نماز قصر کیا کرتے تھے، وادی عقیق مدینہ سے تین میل پر ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 292

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 293

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے تو ہم ایک جگہ پہنچے جہاں ثوم (لہسن) تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے وہ لے لیا اور اسے نماز کی جگہ میں لے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے سے کچھ کھایا تو وہ ہماری نماز کی جگہ میں نہ آئے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 293

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 294

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو اپنا کپڑا لٹکائے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب ہوئے اور اس کا کپڑا اس کے اوپر موڑ دیا، یعنی اس کی گردن کے کناروں پر ڈال دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 294

chevron_left Previous
1…91011…14
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter