Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 146

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان شخص وضو کرے اور اپنے ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ دور ہوجاتے ہیں جن کا اس کے ہاتھوں نے ارتکاب کیا۔ جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کی آنکھوں نے دیکھے ہیں۔ جب سر کا مسح کرتا ہے تو وہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں جن کو اس کے کانوں نے سنا ہو۔ جب پاؤں کو دھوتا ہے تو جن گناہوں کی طرف اس کے قدم چل کر گئے وہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر نماز کی طرف اٹھتا ہے تو وہ اس کے لیے فضیلت ہوتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 146

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 147

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرتی تھیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 147

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 148

سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگائے وہ وضو کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 148

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 149

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کے کوڑا خانہ پر پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 149

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 150

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کے متعلق فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں ہیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 150

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 151

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ مسلمان پر لازم ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 151

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 152

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید کو صرف پاک آدمی ہی ہاتھ لگا سکتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 152

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 153

سیدہ رُبیع بنت معوذ بن عفراء انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو اپنے سر کا صرف ایک دفعہ مسح کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 153

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 154

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی ثمامہ بوٹی سے کھرچتی تھی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 154

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 155

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”استحاضہ والی عورت اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر ایک دفعہ غسل کرے، پھر حیض کے دنوں تک وضو کرتی رہے، اگر کچھ زرد رنگ کا مادہ نکلتا نظر آئے تو اس پر پانی چھڑکے اور وضو کرے اور نماز پڑھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 155

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter