Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 134

سیدنا عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ قبا سے فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ سے سنتا ہوں کہ وہ پاکیزگی کے متعلق تمہاری بہت تعریف کرتا ہے، تو یہ کونسی پاکیزگی کی وجہ سے ہے؟“ وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کچھ نہیں جانتے مگر اتنی بات ہے کہ ہمارے ہمسائے یہودی پاخانے سے اپنی پیٹھوں کو دھوتے ہیں تو ہم ان کی طرح دھوتے ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 134

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 135

سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں مسلمان ہوا تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”پانی اور بیری سے غسل کر اور اپنے جسم سے کفر کے بال اتار دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 135

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 136

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین دفعہ وضو کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 136

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 137

سیدنا عبداللہ بن عکبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اور انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے کہ: خلال کرنا سنت ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 137

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 138

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کو پاک کرنا اس طرح ہے کہ اسے سات دفعہ دھو لیا جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 138

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 139

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بسا اوقات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کو رگڑتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں نماز ادا کرتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 139

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 140

عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مستحاضہ عورت ایک حیض سے دوسرے حیض تک غسل کرے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 140

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 141

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غسلِ جنابت میں جسم کا ایک بال بھی نہ دھویا تو اس کے ساتھ جہنم میں ایسا اور ایسا سلوک کیا جائے گا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسی لیے میں سر کے بالوں کا دشمن ہو گیا ہوں۔ اور آپ اپنے بال کاٹ دیا کرتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 141

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 142

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیّدھے ہوجاؤ اور تم سب کچھ حاصل کرنے کی ہرگز طاقت نہیں رکھتے، اور جان لو کہ تمہارے بہترین اعمال میں سے نماز ہے، اور وضو کی حفاظت صرف ایمان دار آدمی کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 142

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 143

سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو موزوں اور چادر یعنی پگڑی پر مسح کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 143

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 144

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے صاف کرتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 144

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 145

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق فرمایا: ”تین دن اور ان کی راتیں مسافر مسح کر سکتا ہے اور ایک دن اور رات مقیم مسح کر سکتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 145

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter