Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 1

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ معزز ایمان یہ ہے کہ لوگ تمہیں امانت دار سمجھیں، اور سب سے زیادہ معزز اسلام یہ ہے کہ لوگ تمہارى زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں، اور سب سے زیادہ معزز ہجرت یہ ہے کہ تم گناہوں کو چھوڑ دو، اور سب سے زیادہ معزز جہاد یہ ہے کہ تم اپنى جان اس کى راہ میں دے دو اور تمہارا گھوڑا بھى ذبح ہو جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 1

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 2

سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دین کا ایک خلق ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیاء ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 2

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 3

ابوغالب بیان کرتے ہیں جب خارجیوں کے سر لائے گئے اور مسجد دمشق کى ایک سیڑھى پر رکھے گئے تو لوگ انہیں دیکھنے آرہے تھے، میں بھى انہیں دیکھنے نکلا تو ابوامامہ رضی اللہ عنہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، وہ ایک سنبلانی قمیص پہنے ہوئے تھے، انہوں نے ان کو دیکھا اور کہنے لگے: اس امّت کے ساتھ شیطان نے کیا کچھ کر دیا۔ یہ بات انہوں نے دو دفعہ کہى، پھر فرمایا: آسمان کے سائے تلے سب سے بدترین مقتول یہ ہیں اور جنہیں انہوں نے قتل کیا وہ بہترین مقتول ہیں۔ پھر فرمایا: یہ (خارجى) جہنم کے کتے ہیں۔ تین دفعہ کہہ کر رو پڑے، پھر واپس چلے گئے۔ ابوغالب نے کہا: میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا، پھر میں نے کہا: میں نے آپ سے تھوڑى دیر پہلے ایک بات سنى ہے تو کیا وہ بات آپ نے کہی ہے؟ انہوں نے کہا: سبحان اللہ میں ایسی جرأت کیسے کر سکتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کئى بار فرماتے ہوئے سنا ہے۔ میں نے کہا: پھر آپ روئے بھى ہیں، تو وہ کہنے لگے: ہاں، ان پر رحم کھاتے ہوئے کہ وہ بھی پہلے کبھى مسلمان تھے۔ پھر انہوں نے مجھے فرمایا: کیا تم قرآن پڑھتے ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، تو کہنے لگے: آل عمران پڑھو، میں نے پڑھى تو فرمانے لگے: کیا تم نے سنا ہے کہ اللہ تعالىٰ فرماتے ہیں کہ ”جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ قرآن کى متشابہ آیات پر چلتے ہیں“، گویا ان کے دلوں میں کجی تھى جس نے انہیں ٹیڑھا چلایا۔ پھر کہا: سو (100) آیات کے آخر سے پڑھیں، تو میں نے پڑھا: ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ﴾ ”جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے تو جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہوں گے انہیں کہا جائے گا: کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا تھا؟“ تو میں نے کہا: اے ابوامامہ! کیا یہ وہى لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں! یہ وہى لوگ ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 3

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 4

سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی (روزِ قیامت) اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبّت کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 4

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 5

اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 5

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 6

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا تو وہ صاف سل پر چیونٹی کے تاریکی رات میں چلنے کو دس فرسخ کی مسافت سے دیکھ رہا تھا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 6

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 7

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک گناہ نہیں بخشا جاتا، اور ایک گناہ نہیں چھوڑا جاتا، اور ایک گناہ بخش دیا جاتا ہے۔ جو گناہ نہیں بخشا جاتا ہے وہ اللہ ساتھ شرک کرنا ہے، اور جو گناہ نہیں چھوڑا جاتا وہ لوگوں کے ایک دوسرے پر ظلم ہیں، اور جو گناہ بخش دیا جاتا ہے وہ بندے کى اللہ کے حقوق میں کوتاہى ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 7

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 8

سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کوئى روح پیدا کرنا چاہتا ہے تو آدمى اپنی عورت سے مجامعت کرتا ہے، ہر رگ اور پٹھے سے اس کا پانى اڑ جاتا ہے، اور جب ساتواں دن ہوتا ہے تو اللہ تعالىٰ ہر ایک رگ کو اس کے اور آدم علیہ السلام کے درمیان حاضر کرتا ہے۔“ اور پھر یہ آیت پڑھى: ﴿فِي أَيِّ صُوْرَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ﴾ ”جس صورت میں بھى اس نے چاہا تجھے جوڑ دیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 8

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 9

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا: ”سب سے بڑی چیز جس کے متعلق میں اپنی امّت سے ڈر رہا ہوں وہ آسمانی ستاروں کی منازل سے پانی طلب کرنا ہے، اور بادشاہ کے ظلم اور تقدیر کو جھٹلانے سے ڈرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 9

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 10

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمى ہیں جن کو دوہرا اجر دیا جائے گا، ایک اہلِ کتاب کا وہ آدمى جو اپنے نبى پر بھى ایمان لائے اور پھر نبى صلی اللہ علیہ وسلم کو پاکر ان پر بھى ایمان لائے، اور دوسرا وہ ہے کہ جس کى ایک لونڈى ہو، وہ اسے آزاد کر کے اس سے شادى کر لے، اور ایک وہ غلام ہے جو اللہ سے بھى ڈرا اور اپنے آقا کے حقوق بھى ادا کیے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 10

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 11

سیدنا عبدالرحمٰن بن صفوان بن قدامہ کہتے ہیں میرے باپ صفوان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کى اور ان کى اسلام پر بیعت کى۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور ان کے ہاتھ پر لگایا تو صفوان رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ سے محبّت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمى قیامت کے دن اس شخص کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 11

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 12

سیدنا ھدم جرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی پاس گیا تو وہ مرغى کھا رہے تھے، کہنے لگے: آؤ کھاؤ۔ میں نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ مرغى نہیں کھاؤں گا۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: کھاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے دیکھا ہے اور میں تجھے تیرى قسم کے متعلق بھى بتاؤں گا۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھى تھے۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوارى مانگ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا لى کہ میں تم کو سوارى نہیں دوں گا اور نہ ہى میرے پاس کوئی سوارى ہے۔ پس اللہ کى قسم ہم زیادہ دیر نہیں ٹھہرے کہ کچھ سفید چوٹیوں والى اونٹنیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اونٹنیاں دینے کا حکم دیا۔ جب ہم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کى قسم یاد آئی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کون سى چیز واپس لائى ہے۔“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں آپ کى قسم یاد آگئى اور ہم ڈر گئے کہ کہیں آپ بھول نہ گئے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کى قسم! میں بھولا نہیں ہوں گا۔ مگر جو شخص کسى چیز پر قسم کھا لے، پھر اس کے مقابل دوسرى کو بہتر سمجھے تو وہ بہتر کام کرے اور اپنى قسم کا کفارہ دے دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 12

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter