حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پنجوں سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو کھانے سے منع فرما دیا۔
ابْنِ عُمَرَ ← مُحَارِبٍ
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 387
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَالْأَشْرِبَةِ وَالشُّرْبِ وَالضَّحَايَا وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ ‹ باب · حديث 388
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مینڈک کو مارے اس پر ایک بکری واجب ہے‘ خواہ وہ محرم ہو یا غیر محرم۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي الزبير المكي
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 390
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَالْأَشْرِبَةِ وَالشُّرْبِ وَالضَّحَايَا وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ ‹ باب · حديث 391
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہیں کہیں سے گوہ ہدیہ میں آئی‘ انہوں نے نبی علیہ السلام سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وہ کھانے سے منع فرما دیا‘ اتنے میں ایک سائل آیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے خادم سے کہا کہ یہ اس سائل کو دے آؤ‘ نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: جو تم خود نہیں کھاتیں‘ وہ دوسروں کو کھلا رہی ہو؟
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! ہم اپنے سدھائے ہوئے کتوں کو چھوڑتے ہیں تو کیا ہم وہ شکار کھا سکتے ہیں جو انہوں نے ہمارے لیے کیا ہو‘ فرمایا: ہاں! جبکہ تم نے اسے چھوڑتے وقت اللہ کا نام لیا ہو اور کوئی دوسرا کتا اس میں شریک نہ ہوا ہو‘ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ اسے مار دے تب بھی؟ فرمایا: تب بھی ! پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی آدمی تیرے کے چوڑے حصے سے بھی شکار کر لیتا ہے؟ فرمایا: اگر تم نے تیر پھینکتے وقت اللہ کا نام لیا ہو اور وہ جانور کو پھاڑ دے تو تم اسے کھا لو اور اگر تیر چوڑائی میں لگا ہو تو اسے نہ کھاؤ۔
حضرت عائشہ بنت عجرد رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا سب سے بڑا لشکر زمین میں’’ٹڈی دل‘‘ ہے میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام قرار دیتا ہوں۔
عَائِشَةَ بِنْتَ عَجْرَدٍ، تَقُولُ:
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 394
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَالْأَشْرِبَةِ وَالشُّرْبِ وَالضَّحَايَا وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ ‹ باب · حديث 395
حضرت رافع بن خدیج علیہ السلام سے مروی ہے کہ صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ بدک گیا‘ لوگ اسے پکڑنے میں لگے‘ لیکن جب اس نے انہیں تھکا کر چور کر دیا تو ایک آدمی نے اسے تیر مارا‘ وہ اسے جا لگا اور وہ وہیں ڈھیر ہو گیا‘ لوگوں نے نبی علیہ السلام سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ علیہ السلام نے انہیں کھانے کی اجازت دی اور فرمایا کہ بعض اوقات میں اونٹ بھی وحشی جانوروں کی طرح بدک جاتے ہیں‘ اس لیے جب ان سے خوف محسوس ہو تو تم اس کے ساتھ وہی کیا کرو جو اس اونٹ کے ساتھ کیا ہے‘ پھر اسے کھا لیا کرو۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک باندی بکریوں کا ریوڑ چرا رہی تھی کہ اسے ایک بکری کے مر جانے کا اندیشہ ہوا‘ چنانچہ اس نے اسے پتھر سے ذبح کر لیا‘ نبی علیہ السلام نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔