Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 362

13 - عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْتَدُوا بِاللَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُثْمَانَ، وَاهْتَدُوا بِهُدَى عُمَرَ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ "

اس روایت کے آخر میں یہ اضافہ ہے کہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا طریقہ اختیار کرو اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وصیت کو مضبوطی سے تھا مو۔

حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ← رِبْعِيٍّ ← عَبْد الْمَلِكِ؛

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 362

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 363

14 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ مُوسَى بْنِ كَثِيرٍ: أَنَّ عُمَرَ مَرَّ بِعُثْمَانَ وَهُوَ حَزِينٌ قَالَ: مَا يَحْزُنُكَ؟ قَالَ: أَلَا أَحْزَنْ، وَقَدِ انْقَطَعَ الصِّهْرُ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَلِكَ حَدَثَانَ مَاتَتْ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ تَحْتَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أُزَوِّجُكَ حَفْصَةَ ابْنَتِي، قَالَ: حَتَّى أَسْتَأْمِرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ: " هَلْ لَكَ أَنْ أَدُلُّكَ عَلَى صِهْرٍ هُوَ خَيْرٌ لَكَ مِنْ عُثْمَانَ، وَأَدُلُّ عُثْمَانَ عَلَى صِهْرٍ هُوَ خَيْرٌ لَهُ مِنْكَ، فَقَالَ: زَوِّجْنِي حَفْصَةَ، وَأُزَوِّجُ عُثْمَانَ بِنْتِي، أَيْ: عُمَرَ. فَقَالَ: فَفَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "

موسیٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے گزر ہوا تو وہ غمگین دکھائی دیے‘ پوچھا کیوں غمگین دکھائی دے رہے ہو؟ فرمایا: غمگین کیوں نہ ہوں؟ جبکہ میرے اور نبی علیہ السلام کے درمیان سسرالی رشتہ منقطع ہو گیا ہے‘ یہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کے ابتدائی ایام کی بات ہے جو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں تھیں‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا کہ میں اپنی بیٹی حفصہ کا نکاح تم سے کر دیتا ہوں‘ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ پہلے میں نبی علیہ السلام سے مشورہ کرلوں۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے‘ نبی علیہ السلام نے ان سے فرمایا کیا میں حفصہ کے لیے عثمان سے بہتر رشتہ اور عثمان کے لیے حفصہ سے بہتر رشتہ نہ بتاؤں؟ عرض کیا: ضرور! فرمایا: حفصہ کا نکاح مجھ سے کر دو اور عثمان کا نکاح میں اپنی بیٹی سے کر دیتا ہوں‘ وہ اس پر راضی ہو گئے اور نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔

موسى بن كثير، ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 363

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 364

15 - عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ حَبَّةَ الْعُرَنِيِّ وَهُوَ الْهَمْدَانِيُّ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: «أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ»

حیہ عربی ہمدانی جو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھیوں میں سے ہیں‘ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میں سب سے پہلے اسلام لایا تھا۔

أول من أسلم. ← عَلِيًّا ← حَبَّةَ الْعُرَنِيِّ وَهُوَ الْهَمْدَانِيُّ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ، ← سَلَمَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 364

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 365

16 - عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَظَرَ إِلَى عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ ذَاتَ يَوْمٍ، فَرَآهُ جَائِعًا، فَقَالَ: " يَا عَلِيُّ، مَا أَجَاعَكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْبَعْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ "

حضرت اُم ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا تو وہ آپ کو بھوکے محسوس ہوئے‘ فرمایا: علی ! کیا بات ہے‘ بھوکے محسوس ہو رہے ہو؟ عرض کیا: یا رسول اللہ! اتنے اتنے دن سے پیٹ نہیں بھرا‘ یہ سن کر نبی علیہ السلام نے فرمایا: تمہیں جنت کی خوشخبری ہو۔

أُمِّ هَانِئٍ ← اَبِیْ صَالِحٍ ← إِسْمَاعِيلُ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 365

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 366

17 - عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، ثُمَّ رَجُلٌ دَخَلَ إِلَى إِمَامٍ، فَأَمَرَهُ وَنَهَاهُ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «سَيُّدُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَرَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ، فَأَمَرَهُ وَنَهَاهُ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سید الشہداء ہوں گے اور دوسرے نمبر پر وہ آدمی جو کسی حکمران کے پاس جا کر اسے اچھی باتوں کا حکم دے اور بری باتوں سے روکے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 366

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 367

18 - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يَأْتِينَا بِالْخَبَرِ؟ لَيْلَةَ الْأَحْزَابِ، فَيَنْطَلِقُ الزُّبَيْرُ فَيَأْتِيهِ بِالْخَبَرِ، كَانَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَاريِّي الزُّبَيْرُ»

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ خندق کی رات ارشاد فرمایا: دشمن کے متعلق ہمیں کون خبر لا کر دے گا؟ تین مرتبہ ایسا ہوتا ہے اور تینوں مرتبہ حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوتے ہیں اور جا کر خبر لاتے ہیں‘ اس پر نبی علیہ السلام نے فرمایا: ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے۔

جَابِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 367

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 368

19 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ سَمَرَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، قَالَ: فَخَرَجَا وَخَرَجَ، فَمَرُّوا بِابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ يَقْرَأُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ كَمَا نَزَلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ، وَجَعَلَ يَقُولُ لَهُ: سَلْ تُعْطَهْ "، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يُبَشِّرَانِهِ، فَسَبَقَ أَبُو بَكْرٍ عُمَرَ إِلَيْهِ، فَبَشَّرَهُ وَأَخْبَرَهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَهُ بِالدُّعَاءِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا دَائِمًا لَا يَزُولُ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّكَ فِي جَنَّةِ الْخُلْدِ، وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ سَمَرا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَا وَخَرَجَا مَعَهُمَا، فَمَرُّوا بِابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ يَقْرَأُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ، وَجَعَلَ يَقُولُ: سَلْ تُعْطَهْ ". وَذَكَرَ تَمَامَ الْأَوَّلِ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضرات شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام سے رات دیر گئے تک گفتگو کرتے رہے‘ جب وہ دونوں نکلے تو نبی علیہ السلام بھی ان کے ساتھ چلے گئے‘ ان تینوں کا گزر ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ہوا جو قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے‘ نبی علیہ السلام نے ان کی تلاوت سن کر فرمایا جو شخص یہ چا ہے کہ قرآن کو اسی طرح پڑھے جیسے وہ نازل ہوا ہے تو اسے چاہیے کہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح پڑھے اور نبی علیہ السلام ان سے فرمانے لگے کہ مانگو‘ تمہاری درخواست پوری ہو گی‘ حضرات شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ خوشخبری سنانے کے لیے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے لیکن حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر سبقت لے گئے‘ اور انہیں خوشخبری سنا کر فرمایا کہ نبی علیہ السلام نے انہیں دعا کا حکم دیا ہے چنانچہ انہوں نے یہ دعا کی کہ اے اللہ! میں تجھ سے ایسے دائمی ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہو ایسی نعمتوں کا جو کبھی ختم نہ ہوں‘ اور جنت میں نبی علیہ السلام کی رفاقت گا۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← رَجُلٌ: ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 368

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 369

20 - عَنْ عَوْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: «أَنَّهُ كَانَ إذَا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَهُ، أَرْسَلَ وَالِدَتَهُ أُمَّ عَبْدٍ تَنْظُرُ إِلَى هَدْيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَلِّهِ، فَتُخْبِرُهُ بِذَلِكَ، فَيَتَشَبَّهُ بِهِ»

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی علیہ السلام اپنے گھر تشریف لے جاتے تو وہ اپنی والدہ اُم عبد کو بھیج دیتے تھے تاکہ وہ نبی علیہ السلام کے طریقے‘ سیرت اور کیفیت کو غور سے دیکھیں اور انہیں آکر بتائیں‘ پھر وہ اس کی مشابہت اختیار کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

أَبِيهِ ← عَوْنٌ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 369

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 370

21 - عَنْ عَوْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: «أَنَّهُ كَانَ صَاحِبَ خَصْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ، وَفِي رِوَايَةٍ: «صَاحِبَ عَصَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «كَانَ صَاحِبَ رِدَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «كَانَ صَاحِبَ الرَّاحِلَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «كَانَ صَاحِبَ سِوَاكِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَاحِبَ الْمَيْضَأَةِ، وَصَاحِبَ النَّعْلَيْنِ»

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے منقول ہے کہ وہ نبی علیہ السلام کے سجادہ بردار تھے‘ ایک روایت میں لاٹھی بردار ہونے کا ذکر آیا ہے‘ ایک روایت میں صاحب رداء ہونے کا‘ ایک روایت میں صاحب راحلہ ہونے کا‘ ایک روایت میں صاحب مسواک ہونے کا‘ ایک روایت میں وضو کے برتن والا ہونے کا اور ایک روایت میں صاحب النعلین ہونے کا تذکرہ آتا ہے۔

أَبِيهِ ← عَوْنٌ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 370

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 371

22 - عَنْ مَعْنٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " مَا كَذَبْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا كَذِبَةً وَاحِدَةً، كُنْتُ أَرْحَلُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى رَحَّالٌ مِنَ الطَّائِفِ، فَسَأَلَنِي: أَيُّ الرَّاحِلَةِ أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: الطَّائِفِيَّةُ الْمَكِّيَّةُ، وَكَانَ يَكْرَهُهَا رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَتَى بِهَا قَالَ: مَنْ رَحَلَ لَنَا هَذِهِ؟ قَالُوا: رَحَّالُكَ، قَالَ: مُرُوا ابْنَ أَمِّ عَبْدٍ، فَلْيُرَحِّلْ لَنَا، فَأُعِيدَتْ إِلَيَّ الرَّاحِلَةُ "، وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِيءَ بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ، قَالَ: فَجَاءَنِي الطَّائِفِيُّ، فَقَالَ: أَيُّ الرَّاحِلَةِ أَحَبُّ إِلَيْهِ؟ قُلْتُ الطَّائِفِيَّةُ الْمَكِّيَّةُ، فَخَرَجَ، فَقَالَ: مَنْ صَاحِبُ هَذِهِ الرَّاحِلَةِ؟ قِيلَ: الطَّائِفِيُّ، قَالَ: لَا حَاجَةَ لَنَا بِهَا "

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جب سے اسلام قبول کیا ہے‘ ایک مرتبہ کے علاوہ کبھی جھوٹ نہیں بولا اور اس کا واقعہ یہ ہے کہ میں نبی علیہ السلام کے لیے سواری تیار کرتا تھا‘ طائف سے ایک کجاوہ بنانے والا آیا اور مجھ سے پوچھا کہ نبی علیہ السلام کو کون سا کجاوہ پسند ہے؟ میں نے کہا جو طائف یا مکہ کا بنا ہوا ہو‘ حالانکہ وہ نبی علیہ السلام کو نا پسند تھا‘ جب وہ شخص کجاوہ لے کر آیا تو نبی علیہ السلام نے فرمایا ہماری سواری پر یہ کجاوہ کس نے کسا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ فلاں رحال نے ! فرمایا: عبداللہ بن مسعود سے کہو کہ وہ ہمارے لیے سواری تیار کرے چنانچہ اسے میرے پاس تیاری کے لیے لایا گیا۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← مَعْنٌ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 371

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 372

23 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا كَذَبْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا وَاحِدَةً: كُنْتُ أَرْحَلُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى رَحَّالٌ مِنَ الطَّائِفِ، فَقَالَ: أَيُّ الرَّاحِلَةِ أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: الطَّائِفِيَّةُ الْمَكِّيَّةُ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: وَكَانَ يَكْرَهُهَا، فَلَمَّا رَحَلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بِهَا، قَالَ: " مَنْ رَحَلَ لَنَا هَذِهِ الرَّاحِلَةَ؟ قَالَ: رَحَّالُكَ الَّذِي أَتَيْتَ بِهِ مِنَ الطَّائِفِ، فَقَالَ: رُدُّوا الرِّحَالَةَ لِابْنِ مَسْعُودٍ "

اس کا ترجمہ بعینہ ۳۵۷ والا ہے۔

عَبْدُ اللَّهِ ← مَسْرُوقٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 372

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 373

24 - عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ خُزَيْمَةَ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ يَجْحَدُ بَيْعَهُ، فَقَالَ خُزَيْمَةَ: أَشْهَدُ لَقَدْ بِعْتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ أَيْنَ عَلِمْتَهُ؟ قَالَ: تَجِيئُنَا بِالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ فَنُصَدِّقُكَ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ "، وَفِي رِوَايَةٍ: «أَجَازَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ حَتَّى مَاتَ»

حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام کے پاس سے ان کا گزر ہوا‘ آپ کے ساتھ ایک دیہاتی بھی تھا جو بیع کا انکار کر رہا تھا‘ حضرت خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ تم نے یہ جانور نبی علیہ السلام کے ہاتھ فروخت کیا ہے‘ نبی علیہ السلام نے فرمایا: تمہیں کیسے پتہ چلا؟ عرض کیا کہ آپ ہمارے پاس آسمانی وحی لاتے ہیں تو ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں (کیا اس میں آپ کی تکذیب کریں گے؟) نبی علیہ السلام نے یہ سن کر ان کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا۔

تَجِيئُنَا بِالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ فَنُصَدِّقُكَ، ← رَسُولُ اللَّهِ مِنْ أَيْنَ عَلِمْتَهُ؟ ← خُزَيْمَةَ: أَشْهَدُ لَقَدْ بِعْتَهُ، ← خُزَيْمَةَ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ أَعْرَابِيٌّ يَجْحَدُ بَيْعَهُ، ← أَبِي عبد الله الجدلي، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 373

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door