Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 350

1 - عَنِ الْهَيْثَمِ، وَرَبِيعَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُبِضَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُبِضَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ»

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ۶۳ برس کی عمر میں ہوا‘ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انتقال ۶۳ برس کی عمر میں ہوا‘ اور حضرت عمر فاروق‘ ہی کا انتقال بھی ۲۳ برس کی عمر میں ہوا۔

أَنَسٍ، ← الْهَيْثَمِ، وَرَبِيعَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 350

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 351

2 - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرًا، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا، وَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا فِي لِحْيَتِهِ وَرَأْسِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ»

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ چالیس برس کی عمر میں نبی علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا‘ اس کے بعد دس سال تک آپ مکہ مکرمہ میں اقامت گزیں رہے اور دس سال مدینہ منورہ میں‘ اور نبی علیہ السلام کا جب انتقال ہوا تو آپ کی داڑھی اور سر میں بیس سال بھی سفید نہ تھے۔

أَنَسٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 351

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 352

3 - عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرَفُ بِرِيحِ الطِّيبِ»

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر رات کے وقت بھی گزرتے تو اپنی خوشبو سے پہچان لیے جاتے تھے۔

كَانَ النَّبِيُّ يُعْرَفُ بِرِيحِ الطِّيبِ ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 352

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 353

4 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعْرَفُ بِاللَّيْلِ إِذَا أَقْبَلَ إِلَى الْمَسْجِدِ بِرِيحِ الطِّيبِ»

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر رات کے وقت بھی مسجد جا رہے ہوتے تو اپنی خوشبو سے پہچان لیے جاتے تھے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 353

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 354

5 - عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «كَانَ لِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَقَضَانِي، وَزَادَنِي»

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام کے ذمے میرا کچھ قرض تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ادا کر دیا اور مجھے کچھ اور بھی دیا۔

کَانَ لِي عَلَی النَّبِيِّ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي ← ابْنِ عُمَرَ ← مُحَارِبٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 354

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 355

6 - عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «مَا مَسَسْتُ بِيَدِي خَزًّا وَلَا حَرِيرًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ، وَفِي رِوَايَةٍ: أَيْ عَنِ الْإِمَامِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَنَسٍ كَمَا فِي الشَّرْحِ، قَالَ: «مَا رُؤِيَ رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَادًّا رُكْبَتَيْهِ بَيْنَ جَلِيسٍ لَهُ قَطُّ»

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی علیہ السلام کے دست مبارک سے زیادہ نرم کسی خز اور ریشم کے لباس کو اپنے ہاتھوں سے کبھی نہیں چھوا‘ اور ایک روایت میں ہے کہ نبی علیہ السلام کو اپنے ہم مجلسوں کے سامنے کبھی پاؤں پھیلا کر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 355

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 356

7 - عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: «أَمَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ !»

مسروق نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نبی علیہ السلام کے اخلاق کے بارے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: کیا تم قرآن نہیں پڑھتے؟

خُلُقِ رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَتْ: «أَمَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ ← مَسْرُوقٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 356

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 357

8 - عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ، وَيَرْكَبُ الْحِمَارَ»

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت کو بھی قبول فرما لیتے‘ مریض کی عیادت کرتے اور گدھے پر سواری کر لیتے تھے۔

«كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ، وَيَرْكَبُ الْحِمَارَ» ← أَنَسٍ، ← مُّسْلِمٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 357

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 358

9 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ قَدَمَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَيْثُ أَتَى الصَّلَاةَ فِي مَرَضِهِ»

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا میں اب بھی نبی علیہ السلام کے قدموں کی سفیدی کو دیکھ رہی ہوں‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض الوفات میں نماز کے لیے گئے تھے۔

«كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ قَدَمَيْ رَسُولِ اللَّهِ حَيْثُ أَتَى الصَّلَاةَ فِي مَرَضِهِ» ← عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 358

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 359

10 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا مَرِضَ الْمَرَضَ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، اسْتَحَلَّ أَنْ يَكُونَ فِي بَيْتِي، فَأَحْلَلْنَ لَهُ، قَالَتْ: فَلَمَّا سَمِعْتُ ذَلِكَ قُمْتُ مُسْرِعَةً فَكَنَسْتُ بَيْتِي، وَلَيْسَ لِي خَادِمٌ، وَفَرَشْتُ لَهُ فِرَاشًا حَشْوُ مِرْفَقَتِهِ الْإِذْخِرُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُهَادِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ، حَتَّى وُضِعَ عَلَى فِرَاشِي "

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مرض الوفات میں مبتلا ہوئے تو میرے گھر میں رہنے کی اجازت طلب فرمائی‘ ازواج مطہرات نے اجازت دے دی‘ جب میں نے یہ بات سنی تو جلدی سے کھڑی ہوئی اور گھر کی جھاڑو دی‘ اس وقت میرے پاس کوئی خادم نہیں تھا‘ اور نبی علیہ السلام کے لیے اذخر گھاس سے نرم کر کے ایک گدھا بچھا دیا‘ جس کے تکیے کہنی کے نیچے آتے نبی علیہ السلام دو آدمیوں کے درمیان اس طرح تشریف لائے کہ ان کا سہارا لیے ہوئے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرے بستر پر لٹا دیا گیا۔

عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 359

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 360

11 - عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، " أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً، فَاسْتَأْذَنَهُ إِلَى امْرَأَتِهِ بِنْتِ خَارِجَةَ، وَكَانَتْ فِي حَوَائِطِ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ ذَلِكَ رَاحَةَ الْمَوْتِ وَلَا يَشْعُرُ، فَأَذِنَ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَأَصْبَحَ، فَجَعَلَ يَرَى النَّاسَ يَتَرَامَوْنَ، فَأَمَرَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ غُلَامًا يَسْتَمِعُ، ثُمَّ يُخْبِرُهُ، فَقَالَ: أَسْمَعُهُمْ يَقُولُونَ: مَاتَ مُحَمَّدٌ، فَاشْتَدَّ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهُوَ يَقُولُ: وَاقَطْعَ ظَهْرَاهُ، فَمَا بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْمَسْجِدَ، حَتَّى ظَنُّوا أَنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ، وَأَرْجَفَ الْمُنَافِقُونَ، فَقَالُوا: لَوْ كَانَ مُحَمَّدٌ نَبِيًّا لَمْ يَمُتْ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَا أَسْمَعُ رَجُلًا يَقُولُ: مَاتَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا ضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ. فَكَفُّوا لِذَلِكَ، فَلَمَّا جَاءَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَجًّى، كَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ جَعَلَ يَلْثَمُهُ، فَقَالَ: مَا كَانَ اللَّهُ لِيُذِيقَكَ الْمَوْتَ مَرَّتَيْنِ، أَنْتَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ رَبَّ مُحَمَّدٍ فَإِنَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ لَا يَمُوتُ، ثُمَّ قَرَأَ: {وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ} [آل عمران: 144] . قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَكَأَنَّا لَمْ نَقْرَأْهَا قَبْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ النَّاسُ مِثْلَ مَقَالَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقِرَاءَتِهِ. وَمَاتَ لَيْلَةَ الْإِثْنَيْنِ، فَمَكَثَ لَيْلَتَيْنِ وَيَوْمَيْنِ، وَدُفِنَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، فَكَانَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ يَصُبَّانِ عَلَيْهِ الْمَاءَ وَعَلِيٌّ وَالْفَضْلُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُغَسِّلَانِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی علیہ السلام کے مرض میں جب تخفیف محسوس کی تو اپنی زوجہ محترمہ اسماء بنت خارجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس جانے کی اجازت لی جو کہ انصار کے باغات کے قریب رہتی تھیں‘ وصال کے وہ قریبی لمحات تھے لیکن وہ اسے محسوس نہیں کر پائے‘ چنانچہ نبی علیہ السلام نے انہیں اجازت دے دی۔ ادھر اسی رات کو نبی علیہ السلام کا وصال ہو گیا‘ صبح جب ہوئی تو لوگ افراتفری میں پڑ گئے‘ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے غلام کو سن گن لے کر خبر لانے کا حکم دیا‘ وہ آ کر کہنے لگا کہ میں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبی علیہ السلام کا انتقال ہو گیا ہے‘ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر یہ خبر بجلی بن کر گری اور وہ کہنے لگے ہائے! میری کمر ٹوٹ گئی‘ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجد نبوی ابھی پہنچے نہیں تھے‘ لوگ یہ سمجھنے لگے کہ وہ نہیں پہنچیں گے‘ منافقین شکوک پیدا کرنے لگے کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نبی ہوتے تو ان کا انتقال نہ ہوتا‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ اگر میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے تو تلوار سے اس کی گردن اڑا دوں گا‘ اس پر منافقین باز آ گئے۔ جب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو انہوں نے نبی علیہ السلام کے روئے مبارک سے کپڑا ہٹایا جسے ڈھانپ دیا گیا تھا‘ اور اسے چومنے لگے‘ پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دو مرتبہ موت کا مزہ نہیں چکھائے گا‘ آپ اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہیں‘ پھر باہر تشریف لا کر فرمایا: اے لوگو! جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عبادت کرتا تھا‘ وہ جان لے کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے اور جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رب کی عبادت کرتا تھا تو وہ بھی نہیں مرے گا‘ اس کے بعد انہوں نے یہ آیت تلاوت کی (جس کا ترجمہ یہ ہے کہ) محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی رسول ہی تو ہیں‘ ان سے پہلے اور رسول بھی تو گزر چکے‘ اگر ان کا انتقال ہو جائے یا وہ شہید ہو جائیں تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جاؤ گے‘ اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جائے گا وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کرے گا‘ اور اللہ شکر گزاروں کو عنقریب بدلہ دے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوا جیسے ہم نے اس سے پہلے یہ آیت کبھی پڑھی ہی نہ ہو‘ اور لوگ بھی وہی کہنے اور پڑھنے لگے جو سید نا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اور تلاوت کیا تھا۔ پیر (کا دن شروع ہونے سے پہلے جو) رات (آتی ہے اس کے اختتام پر) نبی علیہ السلام کا انتقال ہوا‘ دو دن ٹھہر کر منگل کے دن آپ کو سپرد خاک کیا گیا‘ اور نبی علیہ السلام کو غسل دینے والے حضرات میں اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اوس بن خولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پانی بہا رہے تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہلا رہے تھے۔

أَنَسٍ، ← يَزِيدُ:

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 360

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 361

12 - عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْتَدُوا بِاللَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ "

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں شخصوں کی پیروی کرنا جو میرے بعد ہوں گے یعنی ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← أَبِي الزَّعْرَاءِ ← سَلَمَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 361

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door