Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 101

24 - وَمِسْعَرٌ، عَنْ زِيَادٍ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي إِحْدَى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ»

حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فجر کی دو میں سے ایک رکعت میں یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے :’’وَالنَّحْلَ بَا سِقٰتٍ لَّھَا طَلْعٌ نَضِیْدٌ‘‘ ۔

النَّبِيَّ يَقْرَأُ فِي إِحْدَى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ» ← قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ ← زِيَادٍ، ← وَمِسْعَرٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 101

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 102

25 - عَنْ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةً» ، وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَجُلًا قَرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَنَهَاهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: أَتَنْهَانِي أَنْ أَقْرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَذَاكَرَا ذَلِكَ حَتَّى سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى خَلْفَ الْإِمَامِ، فَإِنَّ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» . وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَ: قَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» . وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ، فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَهُ، فَلَّمَا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ: " أَيُّكُمْ قَرَأَ خَلْفِي؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «مَنْ صَلَّى خَلْفَ الْإِمَامِ، فَإِنَّ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» . وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَ: انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَقَالَ: " مَنْ قَرَأَ مِنْكُمْ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، حَتَّى سَأَلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُكَ تُنَازِعُنِي، أَوْ تُخَالِجُنِي الْقُرْآنَ "

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کا امام ہو تو امام کی قرأت اس ہی کی قرأت ہے‘ اور ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص نے ظہر یا عصر کی نماز میں نبی علیہ السلام کے پیچھے قرأت کی‘ ایک آدمی نے اس کی طرف اشارہ کر کے اسے ایسا کرنے سے روکا (لیکن وہ نہ مانا) اور نماز سے فارغ ہو کر کہنے لگا کہ کیا تم مجھے نبی علیہ السلام کے پیچھے قرأت کرنے سے روکتے ہو؟ یہ بحث ان دونوں کے درمیان اتنی بڑھ گئی کہ نبی علیہ السلام کے کانوں تک بھی اس کی آواز پہنچ گئی‘ نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ جو شخص امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو وہ سمجھ لے کہ امام کی قرأت اس ہی کی قرأت ہے۔ ایک روایت میں خود نبی علیہ السلام کا قرأت سے منع کرنا مذکور ہے اور ایک روایت میں نماز کے بعد یہ سوال بھی مذکور ہے کہ میرے پیچھے تم میں سے کس نے کھڑے ہو کر قرأت کی ہے؟ ایک روایت میں یہ سوال ہے کہ تم میں سے کس نے ’’سج اسم ربک الاعلیٰ‘‘ والی سورت پڑھی ہے؟ لوگ خاموش رہے‘ یہاں تک کہ نبی علیہ السلام نے بار بار اس سوال کو دہرایا‘ تو لوگوں میں سے ایک آدمی بولا یارسول اللہ! میں نے پڑھی ہے فرمایا: میں تمہیں دیکھ رہا تھا کہ تم قرآن کے معاملے میں مجھ سے جھگڑ رہے تھے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، ← مُوسَى

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 102

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 103

26 - عَنْ أَبِي يَعْفُورَ، عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «كُنَّا نُطَبِّقُ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِالرُّكَبِ»

حضرت سعد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ابتداء میں ہمیں تطبیق کا حکم دیا جاتا تھا‘ پھر ہمیں گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا گیا۔

«كُنَّا نُطَبِّقُ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِالرُّكَبِ» ← سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ ← مَنْ ← اَبِیْ یَعْفُورٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 103

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 104

27 - ابْنُ أَبِي السَّبْعِ بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا حَنِيفَةَ يَسْأَلُ عَطَاءً عَنِ الْإِمَامِ، إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، أَيَقُولُ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ؟ قَالَ: مَا عَلَيْهِ أَنْ يَقُولَ ذَلِكَ. ثُمَّ رَوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: " صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقَالَ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ ذَا الْمُتَكَلِّمُ بِهَذِهِ؟ قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، لَقَدْ رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَ أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا لَكَ، أَوْ مَنْ يَرْفَعُهَا لَكَ "

ابن ابی السبع بن طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عطاء سے یہ سوال پوچھتے ہوئے دیکھا ہے کہ جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہہ لے تو اس کے بعد ربنا لک الحمد بھی کہے گا؟ فرمایا کہ امام پر یہ کہنا ضروری نہیں‘ پھر انہوں نے دلیل کے طور پر حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ روایت پیش کی کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام نے ہمیں نماز پڑھائی‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا اور سمع اللہ لمن حمدہ کہا تو ایک آدمی نے یہ جملہ کہا ’’ربنا لك الحمد حمدا كثیرا طیبا مباركا فیہ‘‘۔جب نبی علیہ السلام نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا کہ یہ جملہ کس نے کہا تھا‘ نبی علیہ السلام نے یہ سوال تین مرتبہ دہرایا جب وہ آدمی بولا کہ اے اللہ کے نبی! میں نے یہ جملہ کہا تھا‘ فرمایا کہ اس ذات کی قسم! جس نے مجھے جن کے ساتھ بھیجا ہے‘ میں نے تہس سے زائد فرشتوں کو اس کی طرف جھپٹتے ہوئے دیکھا کہ کون اس کا ثواب پہلے لکھ لے اور کون اسے سب سے پہلے اوپر لے جائے۔

يَا نَبِيَّ اللَّهِ ← الرَجُلِ ← مَنْ ذَا الْمُتَكَلِّمُ بِهَذِهِ؟ قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ← رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ ← اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ← ابْنِ عُمَرَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، ← ذَلِكَ. ثُمَّ رَوَى ← مَا عَلَيْهِ أَنْ ← اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، أَيَقُولُ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ؟ ← الإمام إذا ← رَأَيْتُ أَبَا حَنِيفَةَ يَسْأَلُ عَطَاءً ← ابْنُ أَبِي السَّبْعِ بْنِ طَلْحَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 104

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 105

28 - عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا قَامَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ»

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ میں جاتے تو ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھتے تھے اور جب سجدہ سے اٹھتے تھے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔

وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ← أَبِيهِ ← عَاصِمٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 105

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 106

29 - عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَوْ عِدَّةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أُوحِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمَ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام پر یہ وحی بھیجی گئی ہے کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کریں۔

«أُوحِيَ إِلَى النَّبِيِّ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمَ» ← ابْنِ عَبَّاسٍ أَوْ عِدَّةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ← طَاوْسٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 106

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 107

30 - عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمَ، وَلَا أَكُفُّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا»

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: انسان سات ہڈیوں پر سجد و کرتا ہے (1) پیشانی (2‘3) دونوں ہاتھ (4‘5) دونوں گھٹنے (6‘7) دونوں پاؤں کے اگلے حصے‘ اور جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اپنے ہر عضو کو اس کی جگہ پر رکھ دے‘ اور جب رکوع کرے تو گدھے کی طرح حد سے زیادہ سر نہ جھکائے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 107

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 108

31 - عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْإِنْسَانُ يَسْجُدُ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمَ: جَبْهَتِهِ، وَيَدَيْهِ، وَرُكْبَتَيْهِ، وَمُقَدِّمِ قَدَمَيْهِ، وَإِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَضَعْ كُلَّ عُضْوٍ مَوْضِعَهُ، وَإِذَا رَكَعَ فَلَا يُدَبِّحْ تَدْبِيحَ الْحِمَارِ "

حضرت ابو نضرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اپنے پاؤں نہ پھیلائے‘ کیونکہ انسان سات ہڈیوں پر سجدہ کرتا ہے‘ پیشانی‘ دونوں ہاتھ‘ دونوں گھٹنے‘ اور دونوں پاؤں پر‘ اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ نبی علیہ السلام نے سجدے میں اپنی کمر کو پھیلانے سے منع فرمایا ہے۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← أَبِي سُفْيَانَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 108

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 109

32 - عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَة، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمُدَّنَّ رِجْلَيْهِ، فَإِنَّ الْإِنْسَانَ يَسْجُدُ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمَ: جَبْهَتِهِ، وَيَدَيْهِ، وَرُكْبَتَيْهِ، وَرِجْلَيْهِ، وَقَدَمَيْهِ "، وَفِي رِوَايَةٍ: «إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمُدَّ صُلْبَهُ» . وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنْ يَمُدَّ الرَّجُلُ صُلْبَهُ فِي سُجُودِهِ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں‘ اور نماز میں اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ لپیٹوں۔

أَبِي نَضْرَةَ ← أَبِي سُفْيَانَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 109

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 110

33 - عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى فَلَا يَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ»

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز پڑھے (تو سجدہ میں) اپنے بازو کتے کی طرح نہ پھیلائے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 110

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 111

34 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقْنُتْ فِي الْفَجْرِ إِلَّا شَهْرًا وَاحِدًا، لَمْ يُرَ قَبْلَ ذَلِكَ، وَلَا بَعْدَهُ يَدْعُو عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ»

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فجر کی نماز میں سوائے ایک مہینے کے کبھی قوت نہیں پڑھی‘ نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس سے پہلے قنوت پڑھتے ہوئے دیکھا گیا اور نہ اس کے بعد‘ اور مذکورہ مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشرکین کے کچھ لوگوں پر بد دعاء کرتے رہے تھے۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← عَلْقَمَةَ ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 111

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 112

35 - عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّهُ لَمْ يَقْنُتْ إِلَّا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، يَدْعُو عَلَى عُصَيَّةَ وَذَكْوَانَ، ثُمَّ لَمْ يَقْنُتْ إِلَى أَنْ مَاتَ»

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے صرف چالیس دن قنوت پڑھی ہے جس میں عصیہ اور ذکوان نامی قبائل پر بددعا فرماتے تھے‘ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی وفات تک قنوت نہیں پڑھی۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← عَطِيَّةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 112

chevron_left Previous
1234…10
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door