مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 185
110 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَن غَيْرِ وَاحِدٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ جَمَعَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُمْ عَنِ التَّكْبِيرِ، فَقَالَ لَهُمْ: انْظُرُوا آخِرَ جَنَازَةٍ كَبَّرَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدُوهُ قَدْ كَبَّرَ أَرْبَعًا حَتَّى قُبِضَ، قَالَ عُمَرُ: «فَكَبَّرُوا أَرْبَعًا»
ایک مرتبہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو جمع کر کے ان سے تکبیرات جنازہ کے عدد کے بارے سوال کیا اور فرمایا: یہ دیکھو کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو آخری نماز جنازہ پڑھائی تھی اس پر کتنی تکبیریں کہی تھیں ؟ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار تکبیریں کہی تھیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا‘ اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بس پھر اب چار تکبیریں ہی کہا کرو۔
غَيْرُ وَاحِدٍ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 185
