Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
سنن دارمی

Sunan Darmi

by أبو محمد عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي

3,539 Hadith50 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1011

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ قَالَ لَا تَقْضِي

حضرت ابراہیم نخعی حائضہ عورت فرماتے ہیں کہ اگر وہ سجدے والی آیت سن لے تو (پاک ہونے کے بعد) سجدے کی قضاء نہیں کرے گی۔

لَا تَقْضِي ← إبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ ← مُغِيرَةَ، ← سُفْيَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1011

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1012

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ

ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حائضہ عورت پر کوئی چیز یعنی (آیت سجدہ تلاوت کرنا) لازم نہیں ہوگا۔

لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ ← إِبْرَاهِيمَ، ← أَبِي مَعْشَرٍ، ← سَعِيدٌ، ← سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1012

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1013

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَأْمُرُ امْرَأَةً مِنَّا بِرَدِّ الصَّلَاةِ

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہمیں حیض آجاتا تھا لیکن آپ نے ہم میں سے کسی ایک عورت کو بھی نماز کی قضاء کرنے کا حکم نہیں دیا۔

كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ فَمَا يَأْمُرُ امْرَأَةً مِنَّا بِرَدِّ الصَّلَاةِ ← عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ ← يعلى

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1013

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1014

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ

معاذہ فرماتی ہیں: ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ سے سوال کیا کیا ہمیں حیض کے دوران والی نمازوں کی قضاء ادا کرنی چاہیے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ نے جوابا فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو؟ ہم میں سے کوئی ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حائضہ ہوجاتی تھی۔ لیکن اسے نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا ۔

مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادٌ، ← أَبُو النُّعْمَانِ،

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1014

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1015

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ فَجَاءَ بِهَذَا

ابونعمان کہتے ہیں (گزشتہ روایت میں میرے استاد) حماد نے اس حدیث کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیان کیا ہے۔

أَبُو النُّعْمَانِ كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ فَجَاءَ بِهَذَا ← مُعَاذَةَ ← يَزِيدُ الرِّشْكُ ← حَمَّادٌ، ← أَبُو النُّعْمَانِ،

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1015

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1016

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَامِرٍ قَالَ إِذَا سَمِعَتْ الْحَائِضُ السَّجْدَةَ فَلَا تَسْجُدْ

عامر فرماتے ہیں جب حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو وہ سجدہ نہیں کرے گی۔

الْحَائِضُ السَّجْدَةَ فَلَا تَسْجُدْ ← «إِذَا ← عَامِرٍ، ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1016

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1017

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ لَا تَسْجُدُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ

ابوقلابہ فرماتے ہیں: حائضہ عورت جب آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔

السَّجْدَةَ ← لَا تَسْجُدُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ إِذَا ← أَبِي قِلَابَةَ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1017

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1018

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ لِلْحَائِضِ أَنْ تَسْجُدَ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ

ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: حائضہ عورت اگر آیت سجدہ سن لے تو اس کے لئے سجدہ کرنا مکروہ ہے۔

السَّجْدَةَ ← إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ لِلْحَائِضِ أَنْ تَسْجُدَ إِذَا ← الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← خَالِدٌ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1018

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1019

أَخْبَرَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَجْلَانَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ هَلْ تَقْضِيَانِ الصَّلَاةَ إِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ هُوَ ذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ فَعَلْنَ ذَلِكَ أَمَرْنَا نِسَاءَنَا بِذَلِكَ

عجلان فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نفاس والی اور حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا۔ کیا وہ دونوں پاک ہوجانے کے بعد نمازوں کی قضاء ادا کریں تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات بھی تو ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا ہوتا تو ہم بھی اپنی عورتوں کو ایسا کرنے کا حکم دیتے۔

هُوَ ذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ فَلَوْ فَعَلْنَ ذَلِكَ أَمَرْنَا نِسَاءَنَا بِذَلِكَ ← النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ هَلْ تَقْضِيَانِ الصَّلَاةَ إِذَا تَطَهَّرْنَ ← سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ← أَبِي غَالِبٍ عَجْلَانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ ← يعلى

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1019

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1020

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ أَقْضِي مَا تَرَكْتُ مِنْ صَلَوَاتِي فِي الْحَيْضِ عِنْدَ الطُّهْرِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَتَطْهُرُ فَلَا يَأْمُرُنَا بِالْقَضَاءِ

عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی حیض کے دوارن میری جو نمازیں قضا ہوگئی تھیں پاک ہوجانے کے بعد میں ان کی قضا ادا کروں گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو؟ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں ہم میں سے کسی ایک کو حیض آجاتا تھا اور جب وہ پاک ہوجاتی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قضا نماز ادا کرنے کا حکم نہیں دیتے تھے۔

أَقْضِي مَا تَرَكْتُ مِنْ صَلَوَاتِي فِي الْحَيْضِ عِنْدَ الطُّهْرِ ← أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، ← لَيْثٌ، ← خَالِدٌ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1020

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1021

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ كَثِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِفَاطِمَةَ يَعْنِي بِنْتَ عَلِيٍّ أَتَقْضِينَ صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِكِ قَالَتْ لَا

کثیر بن اسمعیل فرماتے ہیں: میں نے سیدہ فاطمہ (راوی کہتے ہیں) یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے دریافت کیا کیا آپ حیض کے دوران قضا ہوجانے والی نمازیں پڑھتی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔

لَا۔ ← قُلْتُ لِفَاطِمَةَ يَعْنِي بِنْتَ عَلِيٍّ أَتَقْضِينَ صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِكِ ← كَثِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ ← شَرِيکٍ ← إِسْحَقُ بْنُ عِيسَی

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1021

سنن دارمی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 1022

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ سَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ قَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ حِضْنَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُنَّ يَجْزِينَ قَالَ عَبْد اللَّهِ مَعْنَاهُ أَنَّهُنَّ لَا يَقْضِينَ

معاذہ فرماتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کیا حائضہ عورت (حیض کے دوران رہ جانے والی نماز) کی قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں خواتین کو حیض آیا کرتا تھا۔ لیکن آپ نے انہیں یہی ہدایت کی کہ وہ درست رہیں۔امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ خواتین ان نمازوں کی قضا نہیں کریں گی۔

عَبْد اللَّهِ مَعْنَاهُ أَنَّهُنَّ لَا يَقْضِينَ ← أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ حِضْنَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ فَأَمَرَهُنَّ يَجْزِينَ ← عَائِشَةَ سَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ ← مُعَاذَةَ ← يَزِيدُ الرِّشْكُ ← شُعْبَةُ، ← سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ،

Sunan Darmi · From the book of Purity › Door · Hadith 1022

chevron_left Previous
1…848586…295
Next chevron_right
All Chapters
1. an introduction
    0. Door
2. From the book of Purity
    0. Door
3. From the prayer book
    0. Door
4. From the book of the two feasts
    0. Door
5. From the book of zakat
    0. Door
6. From the book of fasting
    0. Door
7. From the book of rites
    0. Door
8. From the book sacrifice
    0. Door
9. From the hunting book
    0. Door
10. From the food book
    0. Door
11. From the book of drinks
    0. Door
12. From the Book of Roya
    0. Door