جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ فِي الأَرْبَعِ كُلِّهَا · حديث 252
252 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: ثَنَا أَبِي قَالَ: ثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: ثَنَا عُمَارَةُ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا أَكَانَ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: "نَعَمْ"، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ؟ قَالَ: "بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ".
ہمیں محمود(بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا : ہمیں عمر بن حفص نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے ابا حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں (سلیمان بن مہران) الاعمش نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عمارہ (بن عمیر) نے حدیث بیان کی، وہ ابومعمر (عبداللہ بن سخبره الازدی) سے بیان کرتے ہیں، کہا: ہم نے خباب (بن الارت رضی اللہ عنہ)سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر (کی نمازوں) میں قراءت کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، ہم نے کہا: آپ کو اس (قرأت) کا پتا کس طرح چلتا تھا؟ کہا: آپ کی داڑھی (مبارک) کے حرکت کرنے کی وجہ سے۔
بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ"1. ← "نَعَمْ"، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ؟ ← سَأَلْنَا خَبَّابًا أَکَانَ النَّبِيُّ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ← أَبِي مَعْمَرٍ ← عُمَارَةَ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبِي ← عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 252
