Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري

Juzz Al Qurah Khlaf Imam Bukhari

by Imam Bukhari

306 Hadith10 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 216

216 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ: أنا النَّضْرٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْمٍ كَانُوا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ فَيَجْهَرُونَ بِهِ: "خَلَطْتُمْ عَلَيَّ الْقُرْآنَ". وَكُنَّا نُسَلِّمُ فِي الصَّلاَةِ، فَقِيلَ لَنَا: "إِنَّ فِي الصَّلاَةِ لَشُغْلاً".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں محمد بن مقاتل (المروزی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں نضر (بن شمیل) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں یونس (بن اسحاق) نے خبر دی، وہ ابواسحاق سے، وہ ابوالاحوص سے، وہ عبداللہ (بن مسعود ) سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا جو (امام کے پیچھے) قرآن جہر سے پڑھ رہے تھے ’’تم نے مجھ پر قرآن (کی قراءت) کو خلط ملط کر دیا‘‘ اور ہم نماز میں (زبان سے) سلام (وجواب) دیتے تھے۔ پھر ہمیں کہا گیا : بے شک نماز میں مشغولیت ہے۔حسن

عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي الْأَحْوَصِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← يُونُسَ ← النَّضْرُ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 216

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 217

217 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَنا عبيد اللَّهِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: "أَتَقْرَؤُونَ فِي صَلاَتِكُمْ وَالإِمَامُ يَقْرَأُ؟ " فَسَكَتُوا، فَقَالَهَا: "ثَلاَثَ مَرَّاتٍ"، فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ: إِنَّا لَنَفْعَلُ؟ قَالَ: "فَلاَ تَفْعَلُوا لْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ".

ہمیں محمود( بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں یحییٰ بن یوسف (الزمی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبیداللہ (بن عمرو الرقی) نے حدیث بیان کی،وہ ایوب (بن ابی تمیمہ السختیانی) سے، وہ ابوقلابہ (عبداللہ بن زید الجرمی) سے، وہ انس (بن مالک)رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی۔ پھر جب آپ نے نماز پوری کی (تو) ان کی طرف چہرہ کر کے فرمایا: کیا تم اپنی نماز میں قرأت کرتے ہو جب امام قراءت کر رہا ہوتا ہے؟ پس وہ خاموش رہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سوال تین دفعہ کیا۔ ایک آدمی یا کئی لوگوں نے کہا: بے شک ہم ایسا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس ایسا نہ کرو اور تم میں سے ہر آدمی کو سورۂ فاتحہ اپنے دل میں (سراً) پڑھنی چاہیے۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← يَحْيَی بْنُ يُوسُفَ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 217

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 218

218 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، [46/أ] قَالَ: ثَنَا مُوسَى، ثَنَا حَمَّاد، عَنْ (1) أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لِيَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ". _حاشية_________ (1) قوله: "عن"، من طبعتي مكتبة المنار، ومكتبة الإمام البخاري. وفي طبعة دار الصميعي: "بن".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں موسیٰ (بن اسماعیل) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حماد (بن سلمہ) نے حدیث بیان کی، وہ ایوب (السختیانی) سے، وہ ابوقلابہ (عبداللہ بن زید الجَرْمی) سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ سورۂ فاتحہ پڑھنی چاہیے۔

من طبعتي مكتبة المنار، ومكتبة الإمام البخاري. وفي طبعة دار الصميعي: "بن". ← النَّبِيِّ "لِيَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ". _حاشية_________ قوله: ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادٌ، ← مُوسَى ← الْبُخَارِيُّ، [46/أ] ← مَحْمُودٌ،

Hadith 218

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 219

219 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: حَدَّثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ (1)، عن (2) مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاَةَ الْغَدَاةِ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَقَالَ: "إِنِّي لأَرَاكُمْ تَقْرَؤُونَ وراء إِمَامِكُمْ؟ " قَالَ: قُلْنَا: أَجَلْ والله يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا". _حاشية_________ (1) هكذا في طبعتي مكتبة المنار، ومكتبة الإمام البخاري. وفي طبعة دار الصميعي: "ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثنا عبيد، قَالَ ثنا قُتَيْبَةُ". (2) قوله: "عن"، من طبعتي دار الصميعي، ومكتبة الإمام البخاري. وفي طبعة مكتبة المنار: "حَدَّثَنَا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں قتیبہ (بن سعید) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں محمد بن (ابی) عدی نے حدیث بیان کی، وہ محمد بن اسحاق (بن یسار) سے، وہ مکحول (الشامی) سے، وہ محمود بن ربیع (رضی اللہ عنہ) سے، وہ عبادہ بن الصامت (رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی تو آپ پر قراءت بھاری ہوگئی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟ ( عبادہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ہم نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس تم نہ کرو، سوائے سورۂ فاتحہ کے، کیونکہ جو شخص نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔

قُلْنَا: أَجَلْ وَاللَّهِ ← "إني لأراكم تقرؤون وَرَاءَ إِمَامِكُمْ". ← صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلاَةَ الْغَدَاةِ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، ← عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← مَكْحُولٌ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ← قُتَيْبَةُ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 219

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 220

220 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ، ثَنَا عَبْدَةُ، ثَنَا مُحَمَّدٌ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صلاة الصُّبْحَ، فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: "إِنِّي أرَاكُمْ تَقْرؤُونَ وَرَاءَ الإمام"، قال: قلت: إِي وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ [46/ب] هَذَّاً. قَالَ: "فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِهَا".

ہمیں محمود(بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں اسحاق (بن ابراہیم عرف ابن راہویہ) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبدہ (بن سلمان) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں محمد (بن اسحاق بن یسار) نے حدیث بیان کی، وہ مکحول (الشامی) سے، وہ محمود بن الربیع الانصاری ( رضی اللہ عنہ) سے، وہ عبادہ بن الصامت (رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی تو آپ پر قراءت بھاری ہوگئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، کہا: بے شک میں دیکھتا ہوں کہ تم امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟ ہم نے کہا: جی ہاں! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی قسم! ہم یہ (قراءت) کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس سورۂ فاتحہ کے علاوہ کچھ بھی نہ پڑھو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔

قلتُ: إِي واللهِ، ← "إِنِّي أرَاكُمْ تَقْرؤُونَ وَرَاءَ الإمام"، ← صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلاة الصُّبْحَ، فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ ← عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ، ← مَكْحُولٌ ← مُحَمَّدٍ ← عَبْدَةُ ← إِسْحَاقُ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 220

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 221

221 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ فَلَمَّا قَضَى قَالَ: "أَيُّكُمْ قَرَأَ؟ " قَالَ رَجُلٌ: أَنَا. قَالَ: "لَقَدْ عَلِمْتُ [أَنَّ رَجُلاً] (1) قَدْ خَالَجَنِيهَا. _حاشية_________ (1) ما بين الحاصرتين من الطبعة الهندية، وطبعة دار الصميعي، وطبعة مكتبة المنار. وفي النسخة الخطية التركية، وطبعة مكتبة الإمام البخاري: "لَقَدْ عَلِمْتُ لقَدْ خَالَجَنِيهَا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ہمام (بن یحییٰ) نے حدیث بیان کی، وہ قتادہ (بن دعامہ) سے، وہ زرارہ (بن اوفیٰ العامری الحرشی) سے، وہ عمران بن حصین (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی پھر جب نماز پوری کی،فرمایا: تم میں سے کس نے پڑھا ہے؟ ایک آدمی نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے علم ہو گیا تھا کہ ایک آدمی (میرے ساتھ) اس میں منازعت کر رہا ہے۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← زُرَارَةَ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 221

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 222

222 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثَنَا مُوسَى، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلاَتَيِ الْعَشِيِّ فَقَالَ: "أَيُّكُمْ قَرَأَ بِسَبِّحْ؟ " قَالَ رَجُلٌ: أَنَا قَالَ: "قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ رَجُلاً خَالَجَنِيهَا".

ہمیں محمود ( بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں موسیٰ (بن اسماعیل) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حماد (بن مسلمہ) نے حدیث بیان کی، وہ قتادہ (بن دعامہ) سے، وہ زرارہ (بن اوفیٰ) سے، وہ عمران بن حصین (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی تو فرمایا: تم میں سے کس نے (سبح اسـم ربک الاعلیٰ) پڑھی ہے؟، ایک آدمی نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جان لیا تھا کہ کوئی آدمی میرے ساتھ منازعت کر رہا ہے۔

"قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ رَجُلاً خَالَجَنِيهَا". ← رَجُلٌ: ← صَلَّى النَّبِيُّ إِحْدَى صَلاَتَيِ الْعَشِيِّ فَقَالَ: "أَيُّكُمْ قَرَأَ بِسَبِّحْ؟ ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← زُرَارَةَ ← قَتَادَةَ ← حَمَّادٌ، ← مُوسَى ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 222

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ لاَ يُجْهَرُ خَلْفَ الإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ. · حديث 223

223 - حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كُلُّ صَلاَةٍ لاَ يُقْرَأُ فِيهَا بفاتحة الكتاب فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ". فَقَالَ أَبِي لِأَبِي هُرَيْرَةَ: فَإِذَا كُنْتُ [47/أ] خَلْفَ الإِمَامِ؟ فَأَخَذَ بِيَدِي، وَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ أَوْ قَالَ: يَا ابْنَ الْفَارِسِيِّ "اقْرَأْ فِي نَفْسِكَ".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عمرو بن علی (الفلاس) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں (محمد) بن ابی عدی نے حدیث بیان کی، وہ شعبہ (بن الحجاج) سے، وہ علاء بن عبدالرحمٰن سے، وہ اپنے ابا (عبدالرحمٰن بن یعقوب) سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نماز جس میں (فاتحہ کی) قراءت نہ کی جائے وہ خداج (باطل) سے مکمل نہیں ہے۔ تو میرے ابا نے ابوہریرہ ( رضی اللہ عنہ) سے کہا: پس اگر میں امام کے پیچھے ہوں تو ؟ (کہا) انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے فارسی زادے، اپنے دل میں پڑھ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ← شُعْبَةُ، ← ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ← عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 223

All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter