Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
قرة العينين برفع اليدين في الصلاة

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah

by Imam Bukhari

124 Hadith4 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Door

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 83

83 - وَقَدْ رَوَى طَاوُسٌ , وَأَبُو جَمْرَةَ وَعَطَاءٌ أَنَّهُمْ رَأَوُا ابْنَ عَبَّاسٍ «رَفَعَ يَدَيْهِ عِنْدَ الرُّكُوعِ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ» مَعَ أَنَّ حَدِيثَ ابْنَ أَبِي لَيْلَى لَوْ صَحَّ قَوْلُهُ تُرْفَعُ الْأَيْدِي فِي سَبْعَةِ مَوَاطِنَ لَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ لَا تُرْفَعُ إِلَّا فِي هَذِهِ الْمَوَاطِنِ. فَتُرْفَعُ فِي هَذِهِ [ص:61] الْمَوَاطِنِ , وَعِنْدَ الرُّكُوعِ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّى تُسْتَعْمَلَ هَذِهِ الْأَحَادِيثُ كُلُّهَا , وَهَذَا لَيْسَ مِنَ التَّضَادِ , وَقَدْ قَالَ هَؤُلَاءِ: إِنَّ الْأَيْدِيَ تَرْفَعُ فِي تَكْبِيرَاتِ الْعِيدَيْنِ الْفِطْرِ , وَالْأَضْحَى , هُنَّ أَرْبَعَ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً فِي قَوْلِهِمْ , وَلَيْسَ هَذَا فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَهَذَا يَدُلُّ أَنَّهُمْ لَمْ يَعْتَمِدُوا عَلَى حَدِيثِ ابْنَ أَبِي لَيْلَى قَالَ بَعْضُ الْكُوفِيِّينَ: يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي تَكْبِيرَةِ الْجَنَازَةِ , وَهِيَ أَرْبَعُ تَكْبِيرَاتٍ , وَهَذِهِ كُلُّهَا زِيَادَةٌ عَلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى , وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي سِوَى هَذِهِ السَّبْعَةِ

هَذَا يَدُلُّ أَنَّهُمْ لَمْ يَعْتَمِدُوا عَلَى حَدِيثِ ابْنَ أَبِي لَيْلَى ← لَيْسَ هَذَا فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْأَضْحَى هُنَّ أَرْبَعَ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً فِي قَوْلِهِمْ ← هَؤُلَاءِ: إِنَّ الْأَيْدِيَ تَرْفَعُ فِي تَكْبِيرَاتِ الْعِيدَيْنِ الْفِطْرِ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 83

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 84

84 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ»

ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی: ہمیں حماد بن سلمہ نے حدیث بیان کی وہ ثابت ( البنانی) سے وہ انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز )استسقاء میں رفع یدین کرتے تھے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 84

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 85

85 - حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ زَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَ مِنْهَا , أَنَّهَا رَأَتِ النَّبِيَّ [ص:62] صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَدْعُو رَافِعًا يَدَيْهِ يَقُولُ: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ فَلَا تُعَاقِبْنِي أَيُّمَا رَجُلٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُهُ أَوْ شَتَمْتُهُ فَلَا تُعَاقِبْنِي فِيهِ»

ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، ہمیں ابوعوانہ (الوضاح) نے حدیث بیان کی وہ سماک بن حرب سے وہ عکرمہ سے وہ عائشہ سے بیان کرتے ہیں ۔ ( عکرمہ نے) دعویٰ کیا کہ انہوں نے عائشہ سے سنا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعا کرتے ہوئے دیکھا۔ آپ ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے۔ فرمارہے تھے۔ (اے اللہ ) میں تو ایک بشر (آدمی ) ہوں مسلمانوں میں سے جس کو مجھ سے (غیر دانسته ) تکلیف پہنچی ہے یا جسے میں نے برا بھلا کہا ہے تو (اے اللہ ) تو اس میں مجھے سزا نہ دے۔

"إِنَّمَا ← مِنْهَا أَنَّهَا رَأَتِ النَّبِيَّ [ص:62] يَدْعُو رَافِعًا يَدَيْهِ ← عَائِشَةَ زَعَمَ أَنَّهُ ← عِكْرِمَةَ، ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← مُسَدَّدٌ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 85

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 86

86 - حَدَّثَنَا عَلِيٌّ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ , وَتَهَيَّأَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا , وَأْتِ بِهِمْ»

ہمیں علی (بن عبدالله المدینی)نے حدیث بیان کی ہمیں سفیان (بن عیینہ) نے حدیث بیان کی وہ ابو الزناد سے وہ (عبدالرحمن بن ہرمز) الاعرج سے وہ ابوہریرہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلے کی طرف رخ کیا اور (دعا کے لئے) تیار ہوئے اور ہاتھ اٹھا کر فرمایا:۔ اے اللہ دوس ( قبیلے) کو ہدایت دے اور انہیں (مسلمان بنا کر میرے پاس ) لے آ۔

اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ ← اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ الْقِبْلَةَ وَتَهَيَّأَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← سُفْيَانَ، ← عَلِيٍّ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 86

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 87

87 - حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ الطُّفَيْلَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لَكَ فِي حِصْنٍ , وَمَنَعَةٍ حِصْنِ دَوْسٍ فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا ذَخَرَ اللَّهُ لِلْأَنْصَارِ , وَهَاجَرَ الطُّفَيْلُ , وَهَاجَرَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ فَمَرِضَ الرَّجُلُ فَجَاءَ إِلَى قَرْنٍ فَأَخَذَ مِشْقَصًا فَقَطَعَ وَدَجَيْهِ فَمَاتَ فَرَآهُ الطُّفَيْلُ فِي الْمَنَامِ فَقَالَ مَا فَعَلَ اللَّهُ بِكَ قَالَ غَفَرَ لِي بِهِجْرَتِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فقَالَ: مَا شَأْنُ يَدَيْكَ؟ قَالَ: قِيلَ إِنَّا لَنْ نُصْلِحَ مِنْكَ مَا أَفْسَدْتَ مِنْ نَفْسِكِ. فَقَصَّهَا الطُّفَيْلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: «اللَّهُمَّ , وَلِيَدَيْهِ فَاغْفِرْ» . فَرَفَعَ يَدَيْهِ

ہمیں ابو النعمان (محمد بن فضل: عارم) نے حدیث بیان کی :ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی : ہمیں حجا ج الصواف نے حدیث بیان کی وہ ابو الزبیر (محمد بن مسلم بن تدرس) سے وہ جابر بن عبدالله (الانصاری) سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک طفیل بن عمرو نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: کیا آپ کو قلے کی ضرورت ہے؟ اور دوس(قبیلے) کے (مضبوط )قلعے کی طاقت کی ضرورت ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار کیا۔ اس لئے کہ اللہ نے جو کچھ انصار کے لئے تیار کر رکھا تھا ( وہ اس سے بہتر تھا) طفیل رضی اللہ تعالی عنہ نے اور ان کے ساتھ ان کی قوم کے ایک آدمی نے ہجرت کی۔ پھر وہ آدی بیمار ہوگیا تو وہ ایک سینگ (یاتر کش) کے پاس آیا۔ پھر اس نے تیر کا پھل لے کر اپنی رگیں برائے علاج) کاٹ لیں تو فوت ہو گیا۔ پھر اسے طفیل نے خواب میں دیکھا تو کہا: اللہ نے تیرے ساتھ کیا کیا ہے؟ اس نے کہا: میری ہجرت کی وجہ سے اللہ نے مجھے معاف کردیا ہے۔ (طفیل نے )پوچھا: تمہارے ہاتھوں کو یہ کیا ہوا ہے (زخمی ہیں)؟ اس نے کہا: (مجھے) کہا گیا ہے کہ جو تو نے خودخراب کر دیا ہے ہم اسے ٹھیک نہیں کریں گے۔ پھر طفیل نے یہ قصہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنایا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ، اس کے ہاتھوں کو بھی معاف فرما دے اور آپ نے دونوں ہاتھ دعا کے لئے ) اٹھا لئیے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو النُّعْمَانِ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 87

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 88

88 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ , عَنْ أُمِّهِ , عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَأَرْسَلْتُ بَرِيرَةَ فِي أَثَرِهِ لِتَنْظُرَ أَيْنَ يَذْهَبُ فَسَلَكَ نَحْوَ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فَوَقَفَ فِي أَدْنَى الْبَقِيعِ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ , ثُمَّ انْصَرَفَ , فَرَجَعَتْ بَرِيرَةُ فَأَخْبَرَتْنِي فَلَمَّا أَصْبَحْتُ سَأَلْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ خَرَجْتَ اللَّيْلَةَ؟ قَالَ: «بُعِثْتُ إِلَى أَهْلِ الْبَقِيعِ لِأُصَلِّيَ عَلَيْهِمْ»

91- ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی: ہمیں عبدالعزیز بن محمد (الدراوردی)نے حدیث بیان کی وہ علقمہ (بن ابی علقمہ) سے وہ اپنی ماں (مرجانہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے عائشہ سے بیان کیا۔ انہوں نے فرمایا: ایک رات رسول اللہ ﷺ (گھر سے) نکلے۔ میں نے آپ کے پیچھے بریرہ کو بھیجا تا کہ وہ دیکھے کہ آپ کہاں جاتے ہیں۔ پس آپ ﷺ بقیع غرقد (کے قبرستان ) کی طرف چلے۔ آپ بقیع کے درمیان میں کھڑے ہو گئے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ اُٹھا ئے۔ پھر واپس لو ٹ آئےتو بریرہ بھی واپس آ گئ اور مجھے ساری خبر بتا دی۔ جب صبح ہوئی تو میں نے آپ سے پو چھا: اے اللہ کے رسولﷺ: آپ رات کہاں (تشریف لے ) گئے تھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: مجھے بقیع والوں کے پاس بھیجا گیا تھا تا کہ میں انکے لیے دعا کروں۔

عَائِشَةَ أَنَّهَا ← أُمِّهِ2، ← عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← قُتَيْبَةُ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 88

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 89

89 - حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَدْعُو عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ بَاسِطًا كَفَّيْهِ»

ہمیں مسلم (بن ابراہیم) نے حدیث بیان کی : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، وہ عبدربہ بن سعید سے ، وہ محمد بن ابراہیم التیمی سے، انہوں نے کہا: جھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی ﷺ کو تیل کے پتھروں کے قریب دعا کرتے ہوئے دیکھا۔ آپ نے ہتھیلیاں اٹھا رکھی تھیں۔

مَنْ رَأَی النَّبِيَّ يَدْعُو عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ بَاسِطًا کَفَّيْهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ← عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ← شُعْبَةُ، ← مُّسْلِمٍ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 89

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 90

90 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَافِعًا يَدَيْهِ حَتَّى بَدَا ضَبْعَاهُ يَدْعُو بِهِنَّ لِعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ»

ہمیں یحییٰ بن موسیٰ نے حدیث بیان کی : ہمیں عبدالحمید (بن عبدالرحمٰن الحمانی) نے حدیث بیان کی ، ہمیں اسماعیل بن عبدالملک نے ابن ابی ملیکہ سے حدیث بیان کی وہ عائشہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺکو اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا ہے حتیٰ کے آپکے بازوظاہر ہو گئے آپ عثمان ﷜کیلئے دعا کر رہے تھے۔

«رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ رَافِعًا يَدَيْهِ حَتَّى بَدَا ضَبْعَاهُ يَدْعُو بِهِنَّ لِعُثْمَانَ ← عَائِشَةَ ← ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ← عَبْدِ الْحَمِيدِ ← يَحْيَی بْنُ مُوسَی

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 90

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 91

91 - حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ , حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ , عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ , عَنْ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " الرَّجُلَ يُطِيلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ يَمُدُّ يَدَيْهِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَا رَبِّ يَا رَبِّ , مَطْعَمُهُ حَرَامٌ , وَمَشْرَبُهُ حَرَامٌ , وَمَلْبَسُهُ حَرَامٌ , وَغُذِّيَ بِالْحَرَامِ فَأَنَّى يُسْتَجَابُ لِذَلِكَ "

ہمیں ابو نعیم( الفضل بن دکین) نے حدیث بیان کی : ہمیں فضیل بن مر زوق نے حدیث بیان کی ، وہ عدی بن ثابت سے وہ ابو حازم سے ابو ہریرہ سے بیان کرتے ہیں کہ: نبی ﷺ نے ایک آدمی کا ذکر کیا جو لمبے سفر میں ہے اس کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلود ہیں۔ وہ اللہ عزوجل کی طرف ہاتھ پھیلاتا (اور کہتا )ہے: اے میرے رب اے میرے رب! اس کا کھانا حرام کا ہے، پینا حرام کا ہے۔لباس حرام کا ہے اور اسکی پرورش حرام کے ساتھ کی گئی ہے تو اسکی دعا کس طرح قبول ہو سکتی ہے؟

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي حَازِمٍ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← الْفُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ← أَبُو نُعَيْمٍ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 91

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 92

92 - أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ , أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ , عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَكِيمٍ , عَنْ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ امْرَأَةَ الْوَلِيدِ جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْكُو إِلَيْهِ زَوْجَهَا أَنَّهُ يَضْرِبُهَا فَقَالَ لَهَا: " اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ: كَيْتَ وَكَيْتَ " فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ فَقَالَتْ: إِنَّهُ عَادَ يَضْرِبُنِي فَقَالَ لَهَا: " اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَكَ " , فَذَهَبَتْ ثُمَّ عَادَتْ , فَقَالَتْ: إِنَّهُ يَضْرِبُنِي فَقَالَ: " اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ: كَيْتَ وَكَيْتَ " فَقَالَتْ: إِنَّهُ يَضْرِبُنِي فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِالْوَلِيدِ»

ہمیں مسلم(بن ابراہیم)نےخبر دی: ہمیں عبداللہ بن داؤدنے خبر دی وہ نعیم بن حکیم سے وہ ابو مریم (الثقفی)سےوہ علی ﷜سے بیان کرتے ہیں ،انہوں نے فرمایا :میں نے ولید (بن عقبہ) کی بیوی کو دیکھا وہ نبی ﷺکے پاس آئی۔ اپنے خاوند کی شکایت کر رہی تھی کہ وہ اسے مارتا ہے ۔تو آپﷺنے فرمایا: اس کے پاس جاؤاور اسے یہ یہ باتیں کہو۔وہ گئی پھر لوٹ آئی اور کہا : وہ اسے دوبارہ مارنے لگا ہے ۔ تو آپﷺنے اسے کہا :اس کے پاس جاؤ تو اسے کہو : بےشک نبی ﷺ تجھے یہ کہتے ہیں (کہااپنی بیوی کو نہ مارو)پس وہ گئی پھر واپس آئی تو کہا : وہ مجھے مارتاہے۔ آپ ﷺنے فرمایا : جاؤ اور اس سے یہ یہ باتیں کہو۔ تو اس عورت نے کہا : بے شک وہ مجھے مارتا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور کہا : اے اللہ! تو ولید کو پکڑ لے۔

لَهَا: اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ: ← إِنَّهُ عَادَ يَضْرِبُنِي ← لَهَا: اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ: كَيْتَ وَكَيْتَ فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ ← رَأَيْتُ امْرَأَةَ الْوَلِيدِ جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ تَشْكُو إِلَيْهِ زَوْجَهَا أَنَّهُ يَضْرِبُهَا ← عَلِيٍّ، ← أَبِي مَرْيَمَ ← نعيم بن حكيم ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، ← مُّسْلِمٍ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 92

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 93

93 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ , أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ , عَنْ حُمَيْدٍ , عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَحَطَ الْمَطَرُ عَامًا فَقَامَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ جُمُعَةٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ [ص:67] الْمَطَرُ , وَأَجْدَبَتِ الْأَرْضُ , وَهَلَكَ الْمَالُ فَرَفَعَ يَدَيْهِ , وَمَا تَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابَةً: فَمَدَّ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ يَسْتَسْقِي اللَّهَ عَزَّ , وَجَلَّ فَمَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ حَتَّى أَهَمَّ الشَّابَّ الْقَرِيبَ الدَّارِ الرُّجُوعُ إِلَى أَهْلِهِ فَدَامَتْ جُمُعَةً حَتَّى كَانَتِ الْجُمُعَةُ الَّتِي تَلِيهَا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ , وَحُبِسَ الرُّكْبَانُ فَتَبَسَّمَ لِسُرْعَةِ مَلَالَةِ ابْنِ آدَمَ , وَقَالَ بِيَدِهِ: «اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا , وَلَا عَلَيْنَا» فَتَكَشَّطَتْ عَنِ الْمَدِينَةِ

ہمیں محمد بن سلام نے حدیث بیان کی: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے خبر دی۔ وہ حمید (الطّویل)سے وہ انس بن مالک (﷜) سے انہوں نے فرمایا۔ ایک سال بارش رک گئی تو مسلمانوں میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن نبی ﷺ کے پاس گیا اور کہا۔ اے اللہ کے رسولﷺ! بارش رک گئی ہے، زمین خشک ہو گئی ہے اور مال (و مویشی) ہلاک ہو رہے ہیں۔تو آپ نے دونوں ہاتھ اٹھا لیے۔ آسمان میں کوئی بدلی تک نظر نہیں آ رہی تھی۔پھر آپ نے ہاتھ پھیلائے حتیٰ کہ میں نے آپﷺ کی بغلوں کی سفیدی تک دیکھ لی۔ آپ آللہ سے پانی مانگ رہے تھے۔ہم نے نماز جمعہ ختم نہیں کی حتیٰ کہ (شدید بارش کی وجہ سے) نو جوان اپنے گھر جانے کے بجائے قریب والے گھر میں پناہ لینے کا ارادہ کرنے لگا۔ حتیٰ کہ اسکے بعد والا جمعہ آگیا(اور بارش جاری تھی)اس آدمی نے کہا۔یا رسول اللہ ﷺ ! گھر گر گئے اور مسافروں کے سفر رک گئے (یعنی بارش بند ہونے کی دعا کریں)تو آپ ﷺ نے بنی آدم کےجلدی اکتا جانے پر تبسم فرمایااور کہا۔ اے اللہ( اس بارش کو ) ہمارے ارد گرد بھیج دے اور (اب)ہم پر نہ برسا۔پھر بادل مدینے سے چھٹ گئے۔

قَحَطَ الْمَطَرُ عَامًا فَقَامَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى النَّبِيِّ يَوْمَ جُمُعَةٍ فَقَالَ ← أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 93

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · کتاب ‹ باب · حديث 94

94 - حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ قَالَ: كُنَّا نَجِيءُ وَعُمَرُ يَؤُمُّ النَّاسَ: ثُمَّ يَقْنُتُ بِنَا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى تَبْدُوَ كَفَّاهُ , وَيَخْرُجُ ضَبْعَاهُ "

ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، ہمیں یحییٰ بن سعید ( القطان) نے جعفر( بن میمون) سے حدیث بیان کی: مجھے ابو عثمان (عبدالرحمٰن بن مل) نے حدیث بیان کی اور کہا۔ ہم آتے تھے اور عمر ﷜ لوگوں کو نماز پڑھا رہے ہوتے تھے۔وہ رکوع کے بعد ، ہمارے ساتھ قنوت پڑہتے تھے، اپنے ہاتھ اُٹھاتے تھےحتٰی کے آپ کی ہتھیلیاں ظاہر ہو جاتیں اور بازو ننگے ہو جاتے۔

أَبُو عُثْمَانَ ← جَعْفَرٌ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Door · Hadith 94

chevron_left Previous
1…7891011
Next chevron_right

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics