Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
قرة العينين برفع اليدين في الصلاة

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah

by Imam Bukhari

124 Hadith4 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · Book ‹ Chapter · حديث 10.1

قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَرَوَى أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَفَعَ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ التَّكْبِيرِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ بَعْدُ، وَحَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَصَحُّ مَعَ أَنَّ حَدِيثَ كُلَيْبٍ هَذَا لَمْ يَحْفَظْ رَفْعَ الْأَيْدِي , وَحَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ هُوَ شَاهِدٌ. فَإِذَا رَوَى رَجُلَانِ عَنْ مُحَدِّثٍ قَالَ أَحَدُهُمَا: رَأَيْتُهُ فَعَلَ , وَقَالَ الْآخَرُ: لَمْ أَرَهُ فَعَلَ. فَالَّذِي قَالَ: قَدْ رَأَيْتُهُ فَعَلَ فَهُوَ شَاهِدٌ , وَالَّذِي قَالَ لَمْ يَفْعَلْ فَلَيْسَ هُوَ بِشَاهِدٍ لِأَنَّهُ لَمْ يَحْفَظِ الْفِعْلَ. وَهَكَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ لِشَاهِدَيْنِ شَهِدَا أَنَّ لِفُلَانٍ عَلَى فُلَانٍ أَلْفَ دِرْهَمٍ بِإِقْرَارِهِ , وَشَهِدَ آخَرَانِ أَنَّهُ لَمْ يُقِرَّ بِشَيْءٍ، فَإِنَّهُ يَقْضِي بِقَوْلِ الشَّاهِدَيْنِ اللَّذَيْنِ شَهِدَا بِإِقْرَارِهِ وَيَسْقُطُ مَا سِوَاهُ. وَكَذَلِكَ قَالَ بِلَالٌ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي الْكَعْبَةِ , وَقَالَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ لَمْ يُصَلِّ , فَأَخَذَ النَّاسُ بِقَوْلِ بِلَالٍ؛ لِأَنَّهُ شَاهِدٌ , وَلَمْ يَلْتَفِتُوا إِلَى قَوْلِ مَنْ قَالَ: لَمْ يُصَلِّ حِينَ لَمْ يَحْفَظْ. وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ: ذَكَرْتُ لِلثَّوْرِيِّ حَدِيثَ النَّهْشَلِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبِ، فَأَنْكَرَهُ

بخاری نے کہا: اور ابوبکر النہشلی نے عن عاصم بن کلیب عن ابیہ( کی سند) سے روایت کیا کہ بے شک علی رضی اللہ تعالی عنہ نے تکبیر کے شروع میں رفع یدین کیا پھر اس کے بعد اعاده نہیں کیا۔ اور عبیداللہ کی حدیث زیادہ صحیح ہے۔ ساتھ اس کے کہ کلیب کی اس حدیث میں رفع یدین کو یادنہیں رکھا گیا۔ اور عبیداللہ کی حدیث (اثبات کی )گواہ ہے۔ پس اگر دو آدمی کسی محدث سے روایت کریں۔ ایک کہے : میں نے دیکھا ہے کہ اس نے یہ کام کیا اور دوسرا کہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ اس نے یہ کیا۔ تو جس نے کہا کہ میں نے اسے یہ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ (اثبات کا گواہ )ہے اور جس نے کہا کہ اس نے یہ کام نہیں کیا وہ گواہ نہیں ہے کیونکہ اس نے وہ کام یاد نہیں رکھا۔ اور اسی طرح عبداللہ بن الزبیر نے ان دو گواہوں سے کہا تھا۔ جنہوں نے ان کے پاس گواہی دی تھی۔ (انہوں نے کہا): فلاں آدمی کے فلاں آدمی پر ایک ہزار درہم (بقایا) ہیں۔ اور دوسرے دو گواہوں نے کہا کہ اس نے کسی چیز کا اقرار نہیں کیا ہے (یعنی اس پر ہزار درہم بقایا نہیں ہیں )تو اسے یہ (درہم ادا کرنے پڑیں گے ان دو گواہوں کی گواہی کی وجہ سے جنہوں نے یہ درہم اس کے ذمہ قرار دیئے ہیں اور باقی باتیں ساقط ہو جائیں گی۔ اوراسی طرح بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خانہ کعبہ میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور الفضل بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ: آپ نے (خانہ کعبہ ) میں نماز نہیں پڑھی تو لوگوں نے بلال کی بات کو لے لیا کیونکہ وہ (اثبات کے )گواہ ہیں اور اس شخص کی بات کی طرف توجہ نہیں کی جس نے کہا آپ نے نمازنہیں پڑھی ، اس وجہ سے کہ اس نے انہیں رکھا۔اور عبدالرحمن بن مہدی نے کہا: میں نے (سفیان )ثوری کے سامنے النھشلی عن عاصم بن کلیب والی روایت بیان کی تو انہوں نے اس کا انکار کیا۔

أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، ← الْبُخَارِيُّ: وَرَوَى أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Chapter · Hadith 10.1

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · Book ‹ Chapter · حديث 79.1

وَعَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

اور ایسی روایت زہری عن سالم عن عبداللہ بن عمرعن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ( کی سند) سے مردی ہے۔

النَّبِیِّ مِثْلَہُ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← وَعَنْ الزُّهْرِيِّ،

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Chapter · Hadith 79.1

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · Book ‹ Chapter · حديث 79.2

وَزَادَ وَكِيعٌ عَنِ الْعُمَرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ , وَإِذَا سَجَدَ

اور وکیع نے ( عبداللہ بن عمر) العمري عن نافع عن ابن عمر عن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی سند )سے یہ الفاظ زیادہ بیان کئے کہ وہ جب رکوع ( کا ارادہ )کرتے اور جب سجدے (کا ارادہ )کرتے تو رفع یدین کرتے تھے۔

النَّبِيِّ «أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← الْعُمَرِيُّ ← وَزَادَ وَكِيعٌ

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Chapter · Hadith 79.2

قرة العينين برفع اليدين في الصلاة · Book ‹ Chapter · حديث 96.1

قَالَ ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ: «مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ» فَأَخْبَرَ أَنَسٌ بِمَا كَانَ عِنْدَهُ، وَمَا رَأَى مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَلَيْسَ هَذَا بِمُخَالِفٍ لِرَفْعِ الْأَيْدِي فِي أَوَّلِ التَّكْبِيرَةِ. وَقَدْ ذَكَرَ أَيْضًا أَنَسٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ , وَإِذَا رَكَعَ , وَقَوْلُهُ فِي الدُّعَاءِ سِوَى الصَّلَاةِ وَسِوَى رَفْعُ الْأَيْدِي فِي الْقُنُوتِ

ثابت (البنانی) نے انس (بن مالک﷜) سے نقل کیا کہ: میں نے نبی ﷺ کو استسقاء کے علاوہ کسی دعا میں (اتنے زیادہ) ہاتھ اُٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔تو انس (﷜) کے پاس جو علم تھا اور جو انھوں نے نبی ﷺ سے دیکھا تھا(پورا پورا) بیان کر دیا۔ اور یہ (حدیث ) شروع نماز میں ہاتھ اُٹھانےکے منا فی نہیں ہے۔ اور انس (﷜) نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ نبی ﷺ جب تکبیر (برائے افتتاح نماز) کہتے اور جب رکوع کرتے تو رفع یدین کرتے تھے۔ دعا کے بارے میں انکی بات نماز ہر قنوت میں رفع یدین کے علاوہ ہے۔

Qurah Al Aeneen Bar Raffa Yaddain Fi Salah · Book › Chapter · Hadith 96.1

chevron_left Previous
1…891011
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Door