Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
سنن دارمی

Sunan Darmi

by أبو محمد عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي

3,539 Hadith50 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2866

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرِّفَاعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يْعَنِي ابْنَ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَهْلُ الْجَنَّةِ شَبَابٌ جُرْدٌ مُرْدٌ كُحْلٌ لَا تَبْلَى ثِيَابُهُمْ وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُمْ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اہل جنت جوان ہوں گے ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے ان کی داڑھی نہیں ہوگی اور مونچھیں نہیں ہوں گی ان کی آنکھوں میں گویا سرمہ لگا ہوا ہوگا ان کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے ان کی جوانی ختم نہیں ہوگی۔

أَهْلُ الْجَنَّةِ شَبَابٌ جُرْدٌ مُرْدٌ كُحْلٌ لَا تَبْلَى ثِيَابُهُمْ وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُمْ ← النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← عَامِرٌ الْأَحْوَلُ، ← أَبِيهِ ← مُعَاذٌ -يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ-، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرِّفَاعِيُّ،

Hadith 2866

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2867

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا قِيلَ لِأَبِي عَاصِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ لَا يَبُولُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَيَكُونُ ذَلِكَ مِنْهُمْ جُشَاءً يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالْحَمْدَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں راوی ابی عاصم سے دریافت کیا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اہل جنت پیشاب نہیں کریں گے ناک صاف نہیں کریں گے اور پاخانہ نہیں کریں گے وہ صرف ڈکار لیں گے اور کھائیں گے اور پئیں گے انہیں تسبیح اور حمد یوں الہام کی جائے گی جیسے سانس لینا الہام کیا جائے گا۔

النَّبِيِّ ← جَابِرًا قِيلَ لِأَبِي عَاصِمٍ ← أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبُو عَاصِمٍ

Hadith 2867

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2868

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں نے نیک بندوں کے لئے وہ کچھ تیار کیا ہے جو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں ہے اور کسی کان نے سنا نہیں ہے اور کسی انسان کے دل میں اس کا خیال نہیں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ سکتے ہو۔ آدمی نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے اس کے اعمال کی جزاء کے طور پر کیا کچھ پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ

Hadith 2868

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2869

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا مَنْ يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ فَيُقَالُ لَهُ لَكَ ذَاكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ إِلَّا أَنَّهُ يُلَقَّى سِوَى كَذَا وَكَذَا فَيُقَالُ لَهُ ذَاكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ لَهُ ذَاكَ وَعَشْرَةُ أَمْثَالِهِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مقام کے اعتبار سے اہل جنت کا سب سے کم تر شخص وہ ہوگا جو اللہ سے کسی چیز کی آرزو کرے گا تو اس سے کہا جائے گا تمہیں وہ مل گئی اور اس جتنی مزید مل گئی البتہ یہ ہے کہ اسے اس چیز کی تلقین کی جائے گی اور اس سے کہا جائے گا کہ تمیہں یہ مل گیا اور اس کے ساتھ یہ بھی مل گیا۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس سے کہا جائے گا کہ تمہیں یہ بھی مل گیا اور اس کے ساتھ یہ بھی مل گیا اور اس کے جتنا دس گنا اور بھی مل گیا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ

Hadith 2869

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2870

أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ أَهْلَ الْغُرَفِ فِي الْجَنَّةِ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي السَّمَاءِ

حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اہل جنت جب بالاخانوں والوں کو دیکھیں گے تو یوں دیکھیں گے جیسے تم چمکدار ستارے دیکھتے ہو۔

سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ← أَبُو حَازِمٍ ← وُهَيْبٌ، ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ

Hadith 2870

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2871

قَالَ أَبُو حَازِمٍ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي عَيَّاشٍ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ فِي السَّمَاءِ الشَّرْقِيُّ وَالْغَرْبِيُّ

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں چمکدار ستارے سے مراد وہ ہے جو مشرقی اور مغربی سمت میں ہوتاہے۔

الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ فِي السَّمَاءِ الشَّرْقِيُّ وَالْغَرْبِيُّ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ ← أَبُو حَازِمٍ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي عَيَّاشٍ فَحَدَّثَنِي

Hadith 2871

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2872

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فِي الْجَنَّةِ أَحَدٌ إِلَّا لَهُ زَوْجَتَانِ إِنَّهُ لَيَرَى مُخَّ سَاقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ سَبْعِينَ حُلَّةً مَا فِيهَا مِنْ عَزَبٍ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں ہر شخص کو دو بیویاں ملیں گی جن کی پنڈلی کا گودہ سات کپڑوں کے پیچھے سے بھی دیکھا جاسکتا ہے جنت میں کوئی بھی شخص مجرد نہیں ہوگا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ،

Hadith 2872

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2873

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ مُجَوَّفَةٌ طُولُهَا فِي السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلًا فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لَا يَرَاهُمْ الْآخَرُونَ

حضرت ابوبکر بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں خیمہ اندر سے موتی ہوگا جس کی لمبائی اوپر کی طرف ساٹھ میل ہوگی اس کے ہر زاویے میں مومن کی ایک بیوی ہوگی جسے دوسرے لوگ نہیں دیکھ سکیں گے۔

أَبِيهِ ← أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ، ← أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ← هَمَّامٌ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ

Hadith 2873

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2874

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ وَالْقَوَارِيرِيُّ عَنْ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ كَانَ حَمْلُهُ وَوَضْعُهُ وَسِنُّهُ فِي سَاعَةٍ كَمَا اشْتَهَى

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب کوئی مومن جنت میں کسی بچے کی خواہش کرے گا تو اس کا حمل اس کی پیدائش اور اس کی پرورش اس کی خواہش کے مطابق ایک لمحے میں ہوجائے گی۔

النَّبِيِّ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، ← عَامِرٌ الْأَحْوَلُ، ← أَبِيهِ ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ وَالْقَوَارِيرِيُّ

Hadith 2874

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2875

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ ثَمَانُونَ مِنْهَا أُمَّتِي وَأَرْبَعُونَ سَائِرُ النَّاسِ

سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی جن میں سے ٨٠ صفیں میری امت میں سے ہوں گی اور باقی صفیں دیگر لوگوں سے ہوں گی۔

أَبِيهِ ← أُرَاهُ ← سُلَيْمَانَ بْنُ بُرَيْدَةَ ← عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ← سُفْيَانَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،

Hadith 2875

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2876

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَحْرَ اللَّبَنِ وَبَحْرَ الْعَسَلِ وَبَحْرَ الْخَمْرِ ثُمَّ تَشَقَّقُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ

حکیم بن معاویہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں دودھ کا ایک سمندر ہوگا اور شہد کا ایک سمندر ہوگا اور شراب کا ایک سمندر ہوگا جس میں سے نہریں جاری ہوں گی۔

أَبِيهِ ← حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، ← الْجُرَيْرِيِّ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ

Hadith 2876

سنن دارمی · من كتاب الرقاق ‹ باب · حديث 2877

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ يَجْرِي عَلَى الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ وَطَعْمُهُ أَحْلَى مِنْ الْعَسَلِ وَمَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ الثَّلْجِ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی، بے شک تمہیں ہم نے کوثر عطا کردی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ جنت کی ایک نہر ہے جس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور یہ موتیوں اور یاقوت پر بہتی ہے اس کی مٹی مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس کا ذائقہ شہد سے زیادہ میٹھاہے اور اس کا پانی برف سے زیادہ سفید ہے۔

أعطيناك الكوثر ← لَمَّا نَزَلَتْ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ

Hadith 2877

chevron_left Previous
1…9101112
Next chevron_right

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
All Chapters
1. an introduction
    0. Door
2. From the book of Purity
    0. Door
3. From the prayer book
    0. Door
4. From the book of the two feasts
    0. Door
5. From the book of zakat
    0. Door
6. From the book of fasting
    0. Door
7. From the book of rites
    0. Door
8. From the book sacrifice
    0. Door
9. From the hunting book
    0. Door
10. From the food book
    0. Door
11. From the book of drinks
    0. Door
12. From the Book of Roya
    0. Door