سنن دارمی · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 2153
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ فَقَالَ أَخْبِرْنِي بِمَا يَحْرُمُ عَلَيْنَا مِنْ الشَّرَابِ فَقَالَ الْخَمْرُ قَالَ قُلْتُ هُوَ فِي الْقُرْآنِ قَالَ مَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالِاسْمِ أَوْ قَالَ بِالرِّسَالَةِ قَالَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ
حضرت فضیل بن زید رقاشی بیان کرتے ہیں وہ حضرت عبداللہ بن مغفل کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ ہمیں بتائیں کہ ہمارے لئے کون سی شراب حرام ہے انہوں نے جواب دیا خمر، میں نے جواب دیا اس کا ذکر قرآن میں موجود ہے انہوں نے فرمایا میں تمہیں وہی حدیث سناؤں گا جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے (راوی کہتے ہیں شاید انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کو پہلے ذکر کیا تھا اور آپ کے رسول ہونے کا ذکر بعد میں کیا تھایا شاید رسالت کا ذکر پہلے کیا تھا اور اسم گرامی کا ذکر بعد میں کیا تھا۔) پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم اور نقیر (میں شراب تیار کرنے) سے منع کیا ہے۔
الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ ← نُهِيَ ← بِالرِّسَالَةِ ← مُحَمَّدًا بَدَأَ بِالِاسْمِ أَوْ ← مَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا ← قُلْتُ هُوَ فِي الْقُرْآنِ ← بِمَا يَحْرُمُ عَلَيْنَا مِنْ الشَّرَابِ فَقَالَ الْخَمْرُ ← فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ فَقَالَ ← عَاصِمٍ، ← ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ ← أَبُو النُّعْمَانِ،
Hadith 2153
