مسند عبد الرحمن بن عوف · 1-1- كتاب الطهارة ‹ 8. ابو سلمة بن عبدالرحمٰن ، عن أبيه · حديث 15
حدثنا ابو سلمة، قال: حدثنا حماد، عن محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، ان اباه، عاد ابا الرداد فقال له ابو الرداد: ما احد من قومك اوصل لي منك، فقال عبد الرحمن: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يحكي عن ربه جل وعز" قال: انا الرحمن وهي الرحم اشتققت لها من اسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها قطعته".
جناب ابوسلمہ نے بیان کیا ہے کہ ان کے والد گرامی سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کرنے گئے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: تمہاری قوم میں سے تم سے بڑھ کر میرے ساتھ کوئی صلہ رحمی نہیں کرتا، تو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ رب عزوجل سے بیان کرتے ہیں، کہ رب تعالیٰ نے فرمایا: ”میں ”رحمٰن“ ہوں اور مادہ ”رحم“ میں نے اپنے نام سے نکالا ہے، جس نے اسے ملایا میں اسے ملاوں گا اور جس نے اسے توڑا میں اسے توڑوں گا۔“
رَبِّهِ جَلَّ وَعَزَّ ← رسول الله يحكي ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ← له ابو الرداد: ما احد من قومك اوصل لي منك، ← ابي سلمة، ان اباه، عاد ابا الرداد ← مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ← حَمَّادٌ، ← أَبُو سَلَمَةَ
Musnad Abdul Rehman Bin Aouf · sporadic › Chapter · Hadith 15
