مسند امام احمد بن حنبل · کتاب ‹ باب · حديث 24267
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَكَانَ ظِئْرًا لأُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَجِيءُ مَا جِئْتَ ؟ قَالَ : جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي شَيْئًا أَقُولُهُ عِنْدَ مَنَامِي . قَالَ : اقْرَأْ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} عِنْدَ مَنَامِكَ ، فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ.
حضرت نوفل اشجعی ؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے حضڑت ام سلمہؓ کی بیٹی میرے حوالے کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے طرف سے اس کی پرورش تمہارے ذمے ہے ‘ کچھ عرصے بعد میں دوبارہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبیﷺ نے مجھ سے پوچھا کہ اس بچی کا کیا بنا ؟ میں نے کہا کہ وہ اپنے ماں کے پاس ہے ‘ نبیﷺ نے پوچھا کیسے آنا ہوا ؟ میں نے عرض کیا کہ آپ مجھے کوئی دعاء سکھا دیجئے جو میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں ‘ نبیﷺ نے فرمایا سورۃ الکافرون پڑھ لیا کرو ‘ اور اس کی آخری آیت پڑھتے پڑھتے سو جایا کرو کہ یہ شرک سے براء ت کا اعلان ہے۔
اقْرَأْ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} عِنْدَ مَنَامِكَ فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ. ← جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي شَيْئًا أَقُولُهُ عِنْدَ مَنَامِي ← أَتَيْتُ النَّبِيَّ فَقَالَ مَجِيءُ مَا جِئْتَ ← أَبِيهِ وَكَانَ ظِئْرًا لأُمِّ سَلَمَةَ ← فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← اِسْرَائِیْلُ ← أَبُو أَحْمَدَ
Musnad Imam Ahmad Bin Hanble · Book › Chapter · Hadith 24267
