مسند امام احمد بن حنبل · کتاب ‹ باب · حديث 24243
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَدْرٍ ، وَسِراجُ بْنُ عُقْبَةَ ، أَنَّ عَمَّهُ قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ طَلَّقُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَهُ ؛ أَنَّهُ انْطَلَقَ وَفْدٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَوْهُ ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ بِأَرْضِهِمْ بَيْعَةً ، وَاسْتَوْهَبُوهُ مِنْ طَهُورِهِ فَضْلِهً ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأ وَتَمَضْمَضَ ، ثُمَّ صَبَّهُ فِي إِدَاوَةٍ ، وَقَالَ : اذْهَبُوا بِهَذَا الْمَاءِ ، فَإِذَا قَدِمْتُمْ بَلَدَكُمْ ، فَاكْسِرُوا بِيعَتَكُمْ وَانْضَحُوا مَكَانَهَا مِنْ هَذَا الْمَاءِ ، وَاتَّخِذُوهَا مَسْجِدًا قَالَ : قُلْنَا : يَا نَبِيَّ اللهِ ، إِنَّا نَخْرُجُ فِي زَمَانٍ كَثِيرِ السَّمُومِ وَالْحَرِّ ، وَالْمَاءُ يُنَشَّفُ قَالَ : فَمُدُّوهُ مِنَ الْمَاءِ ، فَإِنَّهُ يَبْقَى مِنْهُ شَدِيدٌ كَثِيرٌ رَطْبٌ. قَالَ : فَخَرَجْنَا حَتَّى بَلَغْنَا بَلَدَنَا ، فَكَسَرْنَا بِيعَتَنَا ، وَنَضَحْنَا مَكَانَهَا بِذَلِكَ الْمَاءِ ، وَاتَّخَذْنَاهَا مَسْجِدًا.
حضرت طلق بن علیؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ وفد کی صورت میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، واپسی کے وقت نبیﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں آپﷺ کے پاس پانی کا ایک برتن لے کر آیا ، نبی ﷺ نے اس میں سے پانی لیا اور تین مرتبہ اسی پانی میں کلی کر دی ، پھر اس برتن کا منہ باندھ دیا ، اور فرمایا اس برتن کو لے جاؤ اور اس کا پانی اپنی قوم کی مسجد میں چھڑک دینا ، اور انہیں حکم دینا کہ اپنا سر بلند رکھیں کہ اللہ نے انہیں رفعت عطاء فرمائی ہے ، میں نے عرض کیا کہ ہمارے اور آپ کے درمیان کافی طویل فاصلہ ہے ، اس برتن کا فاصلہ ہے ، اس برتن کا پانی ہمارے علاقے تک پہنچتے پہنچتے خشک ہو جائے گا ، نبی ﷺ نے فرمایا جب خشک ہونے لگے تو اس میں مزید پانی ملا لینا پھر ہم وہاں سے روانہ ہو گئے اور اپنے شہر پہنچ کر اپنا گرجا توڑا ، اس جگہ پر وہ پانی چھڑکا اور وہاں مسجد بنالی۔
سِرَاجِ بْنِ عُقْبَةَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ، ← ملازم ← عَبْدُ الصَّمَدِ
Musnad Imam Ahmad Bin Hanble · Book › Chapter · Hadith 24243
