سنن دار القطنی · الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ ‹ باب · حديث 4764
4764 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ , وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ , قَالَا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , نا جَرِيرٌ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ , قَالَ: صَنَعَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قُرَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَتْهُ وَأَصْحَابَهُ , قَالَ: فَذَهَبَ بِي أَبِي مَعَهُ , قَالَ: فَجَلَسْنَا بَيْنَ يَدَيْ آبَائِنَا مَجَالِسَ الْأَبْنَاءِ مِنْ آبَائِهِمْ , قَالَ: فَلَمْ يَأْكُلُوا حَتَّى رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَكَلَ فَلَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُقْمَتَهُ رَمَى بِهَا , ثُمَّ قَالَ: «إِنِّي لَأَجِدُ طَعْمَ لَحْمِ شَاةٍ ذُبِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبَتِهَا» , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخِي [ص:516] وَأَنَا مِنْ أَعَزِّ النَّاسِ عَلَيْهِ وَلَوْ كَانَ خَيْرًا مِنْهَا لَمْ يُغَبِّرْ عَلَيَّ , وَعَلَيَّ أَنْ أُرْضِيَهُ بِأَفْضَلَ مِنْهَا , فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا وَأَمَرَ بِالطَّعَامِ لِلْأُسَارَى.
ایک مزنی بیان کرتے ہیں کہ ایک قریشی مسلمان خاتون نے رسول اللہ ﷺ کے لیے کھانا تیار کر کے آپ ﷺ کو اور آپ کے اصحاب کو دعوت دی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میرے والد مجھے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ہم اپنے بڑوں کے سامنے اسی طرح بیٹھے جس طرح اپنے بڑوں کے سامنے بیٹھتے ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اس وقت تک کھانا شروع نہ کیا جب تک کہ رسول اللہ ﷺ کو کھاتے نہ دیکھ لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ایک لقمہ لیا تو فورا رکھ دیا اور فرمایا: میں ایسی بکری کے گوشت کا ذائقہ محسوس کر رہا ہوں کہ جسے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر ذبح کیا گیا ہے۔ تو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے رسول ! وہ میرا بھائی ہے اور سب سے زیادہ میری عزت کرتا ہے، اس سے بھی بہتر مال ہوتو وہ مجھے ( اسے استعمال کرنے پر ) کچھ نہیں کہتا، تاہم میں اسے اس سے بہتر لوٹا کر راضی کرلوں گی تو آپ ﷺ نے اس کا گوشت کھانے سے انکار کر دیا اور قیدیوں کو کھلانے کا حکم دے دیا۔
رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ ← أَبِيهِ ← عاصمِ بنِ كليبٍ الجرميِّ، ← جَرِيرٌ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ← أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · Fish, carcasses, food and so on › Door · Hadith 4764
