حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بچے کے بارے میں ساتویں دن سات چیز میں سنت ہیں: اس کا نام رکھا جائے اس کا ختنہ کیا جائے اس سے بال صاف کیے جائیں گے اس کے کان میں سوراخ کیا جائے‘ اس کا عقیقہ کیا جائے اس کاسرمونڈ دیا جائے اور اسے عقیقہ(کے جانور کا خون لگا دیا جائے اور اس کے سر کے بالوں کے وزن جتنا سونایاچاندی صدقہ کی جائے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہےاوراس کےرجال ثقہ ہیں۔
حسن بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کوختنہ کے موقع پر کی جانے والی دعوت میں بلایا گیا تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ان سے کہا گیا تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں نہ تو ہم ختنے کی دعوت میں جایا کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں اس کے لئے بلا یا جا تا تھا۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’الله تعالیٰ نے نیک لوگوں کا نام نیک لوگ‘ اس لئے رکھا ہے کیونکہ وہ اپنے آباؤ اجداد‘ اپنی ماؤں اور بیٹوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں‘ جس طرح تمہارے ماں باپ کا تم پر حق ہے اسی طرح تمہاری اولاد کا بھی تم پرحق ہے ‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی عبد الله بن ولید وصافی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of what comes in the righteous] · Hadith 13422
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُقُوقِ] · حديث 13430
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک الله تبارک وتعالیٰ نے تمہارے لئے تین چیزوں کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے‘ ماؤں کی نافرمانی کرنا‘ بیٹیوں کو زنده دفن کرنا اور ’’منع ‘‘(یعنی اپنے پاس موجود چیز کو صدقہ نہ کرنا)اور’’ہات ‘‘(یعنی دوسرے سے مانگتے ہوئے یہ کہنا: مجھے دو!)‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of what comes in the Aakkooks] · Hadith 13430
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا] · حديث 13453
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے صلہ رحمی کے بارے میں ترغیب دی۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے‘ یہ مکمل روایت بیٹیوں کے لئے کھڑے ہونے کے باب میں آئے گی‘ اگر اللہ نے چاہا۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of the prayer of the womb and its severing] · Hadith 13453
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ] · حديث 13485
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو! کیونکہ وہ محبت رکھنے والی اور (بہت)قیمتی ہوتی ہیں‘‘۔یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › Chapter on What Comes Among the Children] · Hadith 13485
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ بِالشَّامِ] · حديث 10374
قریش کی شاخ بن سہم بن ہصیص سے تعلق رکھنے والے حضرت تمیم بن حارث قیس اور حضرت جندب بن حممہ دوسی رضی اللہ عنہ جو بنو امیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے ۔ قریش کی شاخ بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے حضرت عمرو بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حجاج بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حارث بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے حضرت نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ، یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں عروہ کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Chapter on Who Was Killed in the Levant] · Hadith 10374
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ بِالشَّامِ] · حديث 10375
ابن شہاب نے یوم اجنادین میں جام شہادت کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت تمیم بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ اور حضرت جندب بن عمرو بن حممہ دوسی رضی اللہ عنہ جو بنو امیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حجاج بن حارث رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حارث بن ابو قارب رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ انہوں نے یہ تمام روایات ایک سند کے ساتھ نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Chapter on Who Was Killed in the Levant] · Hadith 10375
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الْجِسْرِ] · حديث 10380
ابن شہاب نے جنگ جسر کے دن شہید ہونے والے مسلمانوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : یہ جنگ پندرہ ہجری میں پیش آئی تھی : انصار کی شاخ بنو عبداشہل سے تعلق رکھنے والے حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ ، انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے حضرت اسعد بن حارثہ بن لوذان رضی اللہ عنہ ، انصار سے تعلق رکھنے والے حضرت ثابت بن عتیک رضی اللہ عنہ اور حضرت ثعلبہ بن عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو معاویہ سے تعلق رکھنے والے حضرت حارث بن عدی بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت حارث بن مسعود بن عبد بن مظاہر رضی اللہ عنہ دونوں روایت امام طبرانی نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Chapter on Who Was Killed on the Day of the Bridge] · Hadith 10380
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ] · حديث 10396
ابن شہاب نے جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے ۔ انصار کی شاخ بنو عبداشہل سے تعلق رکھنے والے حضرت اسعد بن سلامہ رضی اللہ عنہ ، انصار کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے حضرت ثابت بن خالد بن نعمان رضی اللہ عنہ ، انصار کی شاخ اوس قبیلے کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے حضرت جز بن مالک اور حضرت رباح حججبا ح کے غلام ہیں ، قریش کی شاخ بنو عامر بن لؤی سے تعلق رکھنے والے حضرت ربیعہ بن خرشہ رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے حضرت زید بن خطاب رضی اللہ عنہ ، قریشی کی شاخ بنو زہرہ سے تعلق رکھنے والے حضرت زید بن اسید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ، انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے حضرت سعد بن حمار رضی اللہ عنہ جو ان کے حلیف ہیں ، انصر کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے حضرت سعید بن ربیع بن عدی بن مالک رضی اللہ عنہ ان سب کے نام امام طبرانی نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کیے ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter on who was martyred on the Day of the Imamate] · Hadith 10396
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ] · حديث 10397
محمد بن اسحاق نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے حضرت سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ یہ حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter on who was martyred on the Day of the Imamate] · Hadith 10397
حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے یہ بات بیان کی ہے: میں اپنے سالانہ دو سفروں میں سے‘ ایک سفر میں یمن کی طرف گیا‘ میں ایک یہودی شخص کے ہاں ٹھہرا‘ وہاں کے ایک عبادت خانے کے ایک شخص نے مجھے دیکھا‘ اس نے مجھ سے میرا نسب دریافت کیا‘ میں نے اس کے سامنے اپنا نسب بیان کیا‘ اس نے کہا: کیاتم مجھے اس بات کی اجازت دو گے کہ میں تمہارے جسم کا جائزہ لوں؟ میں نے کہا ٹھیک ہے‘ جبکہ شرمگاہ کے علاوہ ہو‘ اس نے میرے نتھنوں میں سے ایک کھول کے دیکھا‘ پھر دوسرے میں دیکھا اور پھر بولا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تمہارے ایک ہاتھ میں بادشاہی ہے‘ اور دوسرے میں نبوت ہے‘ لیکن ہم تو یہ چیز پاتے ہیں کہ اس کا تعلق بنو زہرہ سے بھی ہو گا‘ تو یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تو میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم‘ تواس نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس ساتھ ہے؟ میں نے کہا: ساتھ سے مراد کیا ہے؟ اس نے کہا: بیوی‘ میں نے کہا: اب تو کوئی نہیں ہے‘ اس نے کہا: جب تم واپس جاؤ گے‘ تو تم بنو زہرہ میں شادی کر لینا‘ جناب عبد المطلب واپس آئے‘ تو انہوں نے ہالہ بنت وہیب بن عبد مناف بن زہرہ سے شادی کی‘ تو ان کے ہاں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے‘ انہوں نے اپنے صاحبزادے (حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی شادی سیّدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کی‘ تو قریش نے کہا: عبداللہ نے اپنے والد کا مقابلہ کیا ہے‘ سیّدہ آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنم دیا‘ اور حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رضائی بھائی بھی تھے‘ کیونکہ ابولہب کی کنیز ثویبہ نے ان دونوں کو دودھ پلایا تھا‘ اور حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ تھی۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے‘ اور وہ متروک ہے۔
الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › [Chapter of what was, with the People of the Book, the command of his prophethood, may God’s prayers and peace be upon him] · Hadith 13885
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ] · حديث 10675
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:)’’جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو‘‘۔راوی بیان کرتے ہیں:)پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہوگا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں :)میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے’’ تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی‘‘۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Hudud and Diyat al-Diyyat] › [Chapter on what came in the limit of wine] · Hadith 10675
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي كَثْرَةِ السُّؤَالِ] · حديث 716
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے حضرت مغیرہ بن شعبی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے :"بے شک اللہ تعالی نے ،تمہارے لیے قیل و قال ، بکثرت سوال کرنا ، نہ دینا اور دینا ، لڑکیوں کو زندہ در گور کرنا اور ماؤں کی نافرمانی کرنا (ان سب امور کو رتمہارے لیے ) نا پسندیدہ قرار دیا ہے ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں)میں یہ کہتا ہوں حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے منقولن حدیث "صحیح"میں مذکور ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے جو بصری کا شاگرد ہے، جس روایت کو نقل کرنے میں یہ منفرد ہو اس کے حوالے سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے ۔
الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ← وعن عمار بن ياسر
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in the lot of the question] · Hadith 716
عروہ بن زبیر ان لوگوں کے نام بیان کرتے ہیں: جو حبشہ کی سر زمین کی طرف پہلی مرتبہ گئے تھے یہ حضرات جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے جانے سے پہلے کی بات ہے وہ حضرات یہ ہیں : حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ سہلہ بنت سبیل بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں اور انہوں نے حبشہ کی سر زمین پر ان صاحب کے صاحبزادے حضرت محمد بن ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنم دیا تھا حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کا تعلق بنو عبددار سے ہے حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت ابو سلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان کی اہلیہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت ابو سبرہ بن ابو رجم ان کے ساتھ سیدہ اُم کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت سہیل بن عمرو تھیں اور حضرت سہیل بن بیضاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : یہ لوگ جو حضرت جعفر بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے پہلے ہی پہلی مرتبہ میں گئے تھے یہ لوگ واپس آ گئے تھے جب اللہ تعالیٰ نے وہ سورت نازل کی تھی جس میں یہ ذکر تھا: ’’ستارے کی قسم ہے جب وہ نیچے کی طرف آیا‘‘۔ مشرکین نے یہ کہا تھا اگر یہ صاحب ہمارے معبودوں کا ذکر بھلائی کے ساتھ کریں تو ہم انہیں اور ان کے ساتھیوں کو رہنے دیں گے کیونکہ یہ اپنے مخالف ادیان میں سے یہودیوں اور عیسائیوں کا ذکر اس طرح نہیں کرتے جس طرح یہ ہمارے معبودوں کا ذکر برائی اور خرابی کے ہمراہ کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل کی جس میں یہ ذکر ہے : ’’ اور ستارے کی قسم ہے‘‘۔ اور اس میں یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلاوت کی : ’’کیا تم نے لات اورعزیٰ کو دیکھا ہے اور منات کو دیکھا ہے جو تیسرا ہے‘‘۔ تو اس وقت شیطان نے بتوں کا ذکر القاء کیا ، اور اس نے یہ کہا: وانهم من الغرانيق العلى وإن شفاعتهم لترتجى یہ کلمات شیطان کے ایجاد کیے ہوئے تھے اور اس کا فتنہ تھے اور یہ دو کلمات ہر مشرک کے دل میں واقع ہو گئے اور ان کی زبانوں پر جاری ہو گئے اور انہوں نے اس کے ذریعے خوشخبری حاصل کی اور انہوں نے یہ کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پہلے دین کی طرف اور اپنی قوم کے دین کی طرف رجوع کر لیا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورت کے آخر میں اس مقام پر پہنچے جہاں سجدے کا ذکر ہے تو آپ نے سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ موجود ہر مسلمان اور ہر مشرک شخص نے سجدہ کیا صرف ولید بن مغیرہ نے ایسا نہیں کیا وہ ایک بڑا شخص تھا اس نے مٹھی بھرمٹی اٹھائی اور اس پر سجدہ کرلیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سجدے کے ساتھ دونوں گروہوں کا سجدہ کرنا دونوں گروہوں کو اچھا لگا مسلمانوں کو یہ بات اچھی لگی کہ مشرکین نے ایمان لائے بغیر اور یقین کا اظہار کیے بغیر سجدہ کیا ہے کیونکہ مسلمانوں نے وہ بات نہیں سنی تھی جو شیطان نے مشرکین کی زبانوں پر القاء کی تھی اور مشرکین اس حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مطمئن تھے اور شیطان نے انہیں یہ بات سکھا دی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت سجدے کے دوران تلاوت کی ہے تو ان لوگوں نے اپنے معبودوں کی تعظیم کی خاطر سجدہ کیا تھا۔ یہ کلمات لوگوں کے درمیان پھیل گئے شیطان نے اسے مشہور کر دیا یہ اطلاع حبشہ تک بھی پہنچ گئی یہاں تک کہ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہل مکہ سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھیوں نے یہ بات سنی کہ لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل گئے ہیں ان لوگوں کو یہ بھی پتہ چلا کہ ولید بن مغیرہ نے بھی اپنی ہتھیلی پر رکھی ہوئی مٹی پر سجدہ کیا ہے تو یہ لوگ تیزی سے مکہ آ گئے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گراں گزری جب شام ہوئی اور حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سامنے اس بات کی شکایت کی حضرت جبرائیل علیہ السلام کی فرمائش پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یہ سورت پڑھ کر سنائی جب وہ اس مقام پر پہنچے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ان کلمات سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا: ان دونوں کلمات سے اللہ کی پناہ ہے نہ تو میرے پروردگار نے ان دونوں کو نازل کیا ہے اور نہ ہی آپ کے پروردگار نے ان دونوں کے بارے میں مجھے حکم دیا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ صورت حال دیکھی تو یہ بات آپ پر گراں گزری آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے شیطان کی اطاعت کر لی ہے اور میں نے اس کے کلام کے مطابق کلام کر لیا ہے اور وہ اللہ کے معاملے میں میرا شریک بن گیا ہے تو شیطان نے جو چیز القاء کی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے منسوخ کر دیا اور آپ پر یہ آیت نازل کی : ’’اور تم سے پہلے ہم نے جس بھی رسول یا نبی کومبعوث کیا تو جب وہ نبی تلاوت کرتا ہے تو شیطان اس کی تلاوت کے درمیان کوئی چیز القاء کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس چیز کو مٹا دیتا ہے جو شیطان نے القاء کی ہوئی ہو اور پھر اللہ تعالیٰ اپنی آیات کو مضبوط کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا اور حکمت والا ہے اس کی وجہ یہ ہے شیطان نے جو چیز القاء کی تھی اسے وہ ان لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور ان کے دل سخت ہیں اور بے شک ظلم کرنے والے لوگ شدید مخالفت میں مبتلا ہیں‘‘۔ تو جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو شیطان کے ایجاد کیے ہوئے کلمات اور اس کے فتنے سے لاتعلق کر دیا تو مشرکین اپنی گمراہی اور اپنی دشمنی پر پلٹ گئے ... اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت اس سے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت اس بات کا احتمال نہیں رکھتی کہ یہ ابن لہیعہ سے منقول ہو۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {And we were not sent from before you by a Messenger, and there is no prophet unless he wished.} [Al-Hajj: 52]. · Hadith 11186
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَطْفَالِ] · حديث 11945
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے‘ ایک شخص نے آپ سے سوال کیا اس نے عرض کی :یا رسول اللہ ! لہو کا شکار ہونے والوں (یعنی بچپن میں فوت ہوجانے والوں) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں:آپ خاموش رہے‘ آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا‘ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس جنگ سے فارغ ہو گئے تو آپ نے چکر لگاتے ہوئے دیکھا کہ ایک بچہ گرا ہوا تھا اور وہ زمین پر (خاک وخون میں) لتھڑا ہوا تھا‘ آپ نے منشکو پکار کر کہا:بچوں کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہاں ہے؟ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا اور پھر ارشاد فرمایا:’’اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں نے جو عمل کرنے تھے اور یہ بچہ بھی ان میں شامل ہے‘‘۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: ← وعن ابن عباس
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › Chapter What Comes Among Children] · Hadith 11945
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ] · حديث 11954
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں یہ دعا کی کہ وہ انہیں عذاب نہیں دے گا تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی‘‘۔یہ روایت امام ابو یعلی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں‘ صرف عبدالرحمٰن بن متوکل کا معاملہ مختلف ہے اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں:’’میں نے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے وہ چیز مجھے عطا کر دی‘‘۔ اس سے پہلے بچوں سے متعلق باب میں لفظ’’لاہین‘‘ کی وضاحت گزر چکی ہے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter on the children of the polytheists] · Hadith 11954
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ] · حديث 11956
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’بچے اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے‘‘۔یہ روایت امام ابو یعلی نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں :مشرکین کے بچے ...‘‘ ۔امام ابو یعلی کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کے بارے میں یحییٰ بن معین نے کہا ہے :یہ سچا آدمی ہے ابن عدی نے اسے ضعیف کہا ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter on the children of the polytheists] · Hadith 11956
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ بَابُ وَفَاتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ] · حديث 14791