مصنف ابن أبي شيبة · 9- كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ 188- ما قالوا فِي لَبَنِ الْفَحْلِ مَنْ كَرِهَهُ. · حديث 17644
17644- حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قدِمَ الزُّهْرِيُّ المدينة فِي أَوَّلِ خِلاَفَةِ هِشَامٍ فَذَكَرَ أَنَّ عُرْوَةَ كَانَ يُحَدِّثُ , عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا الْقُعَيْسِ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عَائِشَةَ وَقَدْ أَرْضَعَتْهُمَا امْرَأَةُ أَخِيهِ فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَزَعَمَ عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم , فَقَالَ : فَهَلاَّ أَذِنْت لَهُ ؟ فَإِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلاَدَةُ فَفَزِعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ لِذَلِكَ فَطَلَّقَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ امْرَأَتَهُ عِنْدَ ذَلِكَ.
حضرت محمد بن عمرو رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت زہری ہشام رحمۃ اللہ علیہ کی خلافت کے ابتدائی دنوں میں مدینہ منورہ آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عروہ رحمۃ اللہ علیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کیا کرتے ہیں کہ ابو قعیس رحمۃ اللہ علیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کے لئے اجازت چاہتے تھے ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو قعیس کو ابو قعیس کے بھائی کی بیوی نے دودھ پلایا تھا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ حضرت عروہ رحمۃ اللہ علیہ کا خیال ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ حضور ﷺ سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ تم نے انہیں اجازت کیوں نہیں دی ، رضاعت بھی ان چہزوں کو حرام کر دیتی ہے جنہیں نسب حرام کرتا ہے ۔ حضور ﷺ کا یہ ارشاد سن کر اہل مدینہ گھبرا گئے ۔ عبداللہ بن ابی حبیبہ مولی زبیر نے اس موقع پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی ۔
أَنَّ عُرْوَةَ كَانَ ← قدِمَ الزُّهْرِيُّ المدينة فِي أَوَّلِ خِلاَفَةِ هِشَامٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ← ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 188- What they said in Laban al-Fahal was those who hated it. · Hadith 17644
