الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الِاعْتِصَامِ بِالسُّنَّةِ وَاجْتِنَابِ الْبِدْعَةِ · حديث 218
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ , أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ , ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الشَّعْرَانِيُّ , ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ , (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْفَقِيهُ , ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ , ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَفِي رِوَايَةِ الْحُرْفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ أَحْيَا سُنَّةً مِنْ سُنَّتِي قَدْ أُمِيتَتْ بَعْدِي فَإِنَّ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنَ النَّاسِ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِ النَّاسِ شَيْئًا، وَمَنِ ابْتَدَعَ بِدْعَةً لَا يَرْضَاهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَإِنَّ عَلَيْهِ إِثْمُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنَ النَّاسِ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِ النَّاسِ شَيْئًا
علی بن احمد بن عبدان نے ہمیں خبر دی کہا احمد بن عبید نے ہمیں خبر دی کہا احمد بن ہیشم الشعرانی نے ہمیں خبر دی کہا ابن ابو اویس نے ہم سے بیان کیا یہاں سے امام بیہقی دوسری سند کی طرف پلٹے اور کہا: ابو القاسم عبدالرحمٰن بن عبیداللہ بن عبداللہ الحرفی نے بغداد میں ہمیں خبر دی کہا احمد بن سلیمان الفقیہ نے ہم سے بیان کیا کہا اسماعیل بن اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہا ابن ابو اویس نے ہم سے بیان کیا کہا مجھ سے کثیر بن عبداللہ نے بیان کیا وہ اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں بے شک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حرفی کی روایت میں کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ جس نے میری سنت کو زندہ کیا جو میرے بعد مٹ گئی تھی تو جو بھی لوگوں میں سے اس پر عمل کرے گا تو اس کے اجر کی مثل اس(زندہ کرنے والے) کو اجر ملے گا اور لوگوں کے اجروں میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی اور جس نے کوئی بدعت ایجاد کی جس سے اللہ اور اس کے رسول راضی نہیں تو لوگوں میں سے جو بھی اس پر عمل کرے گا اس کا گناہ اس ایجاد کرنے والے پر ہو گا اورلوگوں کے گناہوں میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی‘‘۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ← إسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْفَقِيهُ ← أبو القاسم عبد الرحمن بن عبيد الله بن عبد الله الحرفي ببغداد ← ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ← أحمد بن الهيثم الشعراني ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of observing the Sunnah and avoiding heresy · Hadith 218
