Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 25

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى ينبعث دجالون كذابون قريب من ثلاثين، كلهم يزعم انه رسول الله".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تقریباً تیس جھوٹے دجال نہ نکلیں، ان میں سے ہر ایک کا یہی گمان ہو گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 25

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 26

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها , فإذا طلعت ورآها الناس آمنوا اجمعون , وذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل، او كسبت في إيمانها خيرا".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو گا۔ (پھر اس کے بعد) جب وہ طلوع ہو گا تو لوگ اسے دیکھتے ہی ایمان لے آئیں گے، مگر یہ ایسا مرحلہ ہو گا جب کسی نفس کے لیے اس کا ایمان قبول کر لینا سود مند نہ ہو گا۔ کیونکہ اس سے پہلے نہ تو اس نے ایمان قبول کیا تھا اور نہ ہی اپنے ایمان سے (کسی) اچھائی کو حاصل کیا تھا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 26

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 27

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا نودي بالصلاة، ادبر الشيطان له ضراط حتى لا يسمع التاذين، فإذا قضي التاذين اقبل حتى إذا ثوب بها ادبر حتى إذا قضي التثويب اقبل، يخطر بين المرء ونفسه ويقول: اذكر كذا اذكر كذا لما لم يكن يذكر من قبل، حتى يظل الرجل إن يدري كيف صلى".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے (اذان) ہوتی ہے، تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا بھاگ نکلتا ہے، جس سے اسے اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی۔ جب ندائے صلٰوۃ اختتام کو پہنچ جاتی ہے، تو پھر وہ لوٹ آتا ہے۔ اس کے بعد جب نماز کے لیے تکبیر کہی جاتی ہے، تو پھر وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے اور جب تکبیر اختتام کو پہنچ جاتی ہے۔ تو (وہ) نمازی کے دل میں کھٹکا ڈالتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر، فلاں واقع یاد کر، جو اس سے پہلے اس کو یاد نہیں ہوتا۔ حتیٰ کہ نمازی کو یہ یاد نہیں رہتا، اس نے کتنی (رکعات) نماز پڑھی ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 27

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 28

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" يمين الله ملاى لا يغيضها نفقة سحاء الليل والنهار , ارايتم ما انفق منذ خلق السماء والارض؟ فإنه لم ينقص مما في يمينه، قال: وعرشه على الماء وبيده الاخرى القبض يرفع ويخفض".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے اور شب و روز کا مسلسل خرچ کرنا بھی اس میں کمی نہیں کرتا۔ ذرا دیکھو! جب سے اس نے زمین و آسمان کی تخلیق کی ہے اس نے کس قدر خرچ کیا ہے؟ پھر بھی جو اس کے سیدھے ہاتھ میں ہے اس سے کچھ کم نہیں ہوا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا عرش پانی پر ہے اور اس کے دوسرے ہاتھ میں (اشیاء کی کمی بیشی) کی قدرت ہے۔ وہی (اشیاء کو) گراں اور ارزاں کرتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 28

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 29

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفسي بيده، لياتين على احدكم يوم لا يراني , ثم لان يراني احب إليه من مثل اهله وماله معهم".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کسی شخص پر ایسا دن ضرور آئے گا جس میں وہ مجھے نہیں دیکھے گا، پھر ایسا دور آئے گا کہ اسے اپنے اہل اور مال کے دیکھنے کی بہ نسبت مجھے دیکھنا زیادہ محبوب ہو گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 29

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 30

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" يهلك كسرى ثم لا كسرى بعده، وقيصر ليهلكن ثم لا يكون قيصر بعده، ولتنفقن كنوزهما في سبيل الله وسمى الحرب خدعة".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسریٰ، یعنی شاہ ایران، ہلاک ہو جائے گا۔ پھر اس کے بعد کوئی (دوسرا) کسریٰ نہ ہو گا۔ (اسی طرح) قیصر، یعنی شاہ روم بھی ہلاک ہو جائے گا۔ پھر اس کے بعد کوئی دوسرا قیصر (پیدا) نہ ہو گا۔ اور تم ضرور بہ ضرور ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کو دھوکہ سے موسوم کیا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 30

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 31

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن الله قال: اعددت لعبادي الصالحين ما لا عين رات ولا اذن سمعت ولا خطر على قلب بشر".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:”اللہ نے فرمایا: میں نے اپنے فرمانبردار بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا خیال تک (پیدا) ہوا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 31

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 32

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ذروني ما تركتكم، فإنما هلك الذين من قبلكم بسؤالهم واختلافهم على انبيائهم، فإذا نهيتكم عن شيء فاجتنبوه، وإذا امرتكم بامر فاتوا منه ما استطعتم".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں تمہیں چھوڑوں تم مجھے چھوڑ دو (یعنی جن مسائل سے بھی میں بےاعتنائی برتوں تو تم ان میں بےجا مداخلت نہ کرو) بلاشبہ تم میں سے گزشتہ امتیں اپنے (بےجا) سوال کرنے اور انبیاء کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئی تھیں۔ چنانچہ جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو تم اس سے اجتناب کرو، اور جب میں تمہیں کسی کام کا حکم دوں تو تم حتیٰ المقدور اس کی تعمیل کرو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 32

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 33

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا نودي للصلاة صلاة الصبح، واحدكم جنب فلا يصوم يومئذ".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جب نماز صبح کے لیے اذان دی جائے جب کہ تم میں سے کوئی جنبی ہو تو وہ اس دن کا روزہ نہ رکھے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 33

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 34

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لله تسعة وتسعون اسما مائة إلا واحدا، من احصاها دخل الجنة , إنه وتر يحب الوتر" .

اور ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ایک کم سو ننانوے نام ہیں جو شخص انہیں یاد کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ اور یقیناً وہ (ذات باری تعالیٰ) طاق ہے اور طاق (عدد) کو محبوب رکھتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 34

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 35

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا نظر احدكم إلى من فضل عليه في المال والخلق، فلينظر إلى من هو اسفل منه ممن فضل عليه" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایسے شخص کو دیکھے جو اس سے مال اور شکل و صورت میں عمدہ ہے تو وہ اس شخص کی طرف (بھی) نظر کرے، جو اس سے (ان خوبیوں سے) کم درجہ کا حامل ہے جس پر مفردات اسے اس شخص پر فضیلت دی گئی ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 35

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 36

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " طهور إناء احدكم إذا ولغ الكلب فيه: فليغسله سبع مرات" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال لے تو اس برتن کو (پاکی کے لیے) سات مرتبہ دھونا چاہیے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 36

chevron_left Previous
1234…12
Next chevron_right
All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter