Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 13

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا قاتل احدكم اخاه فليتجنب الوجه".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو مارے تو چہرے (پر مارنے) سے اجتناب کرے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 13

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 14

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ناركم هذه ما يوقد بنو آدم جزء من سبعين جزءا من حر جهنم"، فقالوا: والله إن كانت لكافيتنا يا رسول الله، قال:" فإنها فضلت عليها بتسعة وستين جزءا، كلهن مثل حرها".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ آگ جو بنی آدم جلاتے ہیں (حرارت میں) جہنم کی آگ سے ستر (۷۰) حصوں میں سے ایک حصہ ہے“، لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ہم (گنہگاروں کے عذاب کے لیے تو) یہ (ہماری دنیا کی) آگ بھی بہت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً) فرمایا: ”جہنم کی آگ اس (دنیا کی آگ سے) انہتر (۶۹) درجے زیادہ ہے اور ان میں سے ہر ہر درجہ حرارت میں اسی کے مثل ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 14

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 15

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لما قضى الله الخلق، كتب كتابا فهو عنده فوق العرش: إن رحمتي سبقت غضبي".

اور رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب (لوح محفوظ) میں، جو اس کے عرش پر موجود ہے، اس نے لکھا کہ ”بے شک میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 15

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 16

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الصيام جنة، فإذا كان يوما احدكم صائما فلا يجهل ولا يرفث , فإن امرؤ قاتله او شاتمه فليقل: إني صائم , إني صائم".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، پس اگر تم میں سے کوئی شخص کسی دن روزہ دار ہو، نہ تو جہالت سے پیش آئے اور نہ ہی فحش کلامی کرے۔ پس اگر کوئی شخص اس سے لڑائی کرے یا اسے گالی دے تو اس (روزہ دار) کو چاہیے کہ (جواباً) کہے: میں روزہ دار ہوں، میں روزہ دار ہوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 16

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 17

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفسي بيده، لخلوف فم الصائم اطيب عند الله من ريح المسك، يذر شهوته وطعامه وشرابه من جراي، فالصيام لي وانا اجزي به".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) بندہ اپنی شہوت، اپنا کھانا، اور اپنا پینا میرے لیے چھوڑتا ہے، پس روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 17

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 18

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" نزل نبي من الانبياء تحت شجرة فلدغته نملة , فامر بجهازه فاخرج من تحتها، فامر بها فاحرقت في النار، فاوحى الله إليه: فهلا نملة واحدة".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی ایک درخت کے سائے میں اترے، وہاں انہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا، تو انہوں نے حکم دیا، چنانچہ ان کا سارا سامان درخت کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، پھر چیونٹیوں کو آگ لگوا کر جلا ڈالا، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی بھیجی کہ تم کو تو ایک ہی چیونٹی نے کاٹا تھا، فقط اسی کو جلانا تھا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 18

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 19

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفس محمد بيده، لولا ان اشق على المؤمنين، ما قعدت خلف سرية تغزو في سبيل الله، ولكن لا اجد سعة فاحملهم، ولا يجدون سعة فيتبعوني، ولا تطيب انفسهم ان يقعدوا بعدي".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر مجھے مومنوں پر دشواری کا احتمال نہ ہوتا تو میں اللہ کی راہ میں لڑنے والی کسی جماعت سے پیچھے نہ بیٹھتا۔ لیکن خود میرے پاس اتنی وسعت نہیں کہ میں ان سب کو سوار کر کے اپنے ساتھ لے چلوں، اور انہیں بھی اتنی سواریاں میسر نہیں کہ وہ ان پر سوار ہو کر میرے ساتھ چلیں، اور نہ وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ میرے (جانے کے بعد) وہ پیچھے بیٹھے رہیں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 19

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 20

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لكل نبي دعوة تستجاب له , فاريد إن شاء الله ان اؤخر دعوتي شفاعة لامتي يوم القيامة".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے جو قبول کی جاتی ہے۔ پس ان شاء اللہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو قیامت تک اپنی امت کی شفاعت کے لیے ملتوی اور مؤخر رکھوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 20

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 21

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من احب لقاء الله احب الله لقاءه، ومن لم يحب لقاء الله لم يحب الله لقاءه".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے ملنے کو دوست رکھتا ہے، اللہ بھی اس سے ملنے کو دوست رکھتا ہے، اور جو اللہ سے ملنے کو پسند نہیں کرتا، اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند نہیں کرتا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 21

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 22

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من اطاعني فقد اطاع الله، ومن يعصني فقد عصى الله، ومن يطع الامير فقد اطاعني , ومن يعص الامير فقد عصاني".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی گویا اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی، اور جس نے (میرے مقرر کیے ہوئے) امیر کی اطاعت کی گویا اس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 22

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 23

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى يكثر فيكم المال فيفيض , حتى يهم رب المال من يتقبل منه صدقته , قال: ويقبض العلم ويقترب الزمان وتظهر الفتن ويكثر الهرج"، قالوا: الهرج ما هو يا رسول الله؟ قال:" القتل القتل".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم میں مال کی کثرت نہ ہو جائے، پس وہ بہہ پڑے گا، یہاں تک کہ مالدار کو اس بات کی فکر ہو گی کہ میری زکوٰۃ مجھ سے کون قبول کرے گا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور علم اٹھا لیا جائے گا، اور زمانہ (قیامت سے) قریب ہو جائے گا، اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج کثرت سے ہو گا“، لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (ہرج) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل و غارت، قتل و غارت۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 23

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 24

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى تقتتل فئتان عظيمتان , يكون بينهما مقتلة عظيمة ودعواهما واحدة".

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک دو بڑی جماعتیں آپس میں جنگ نہ کر لیں، دونوں میں بڑی بھاری جنگ ہو گی، حالانکہ دونوں کا دعویٰ ایک ہی ہو گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 24

chevron_left Previous
1234…12
Next chevron_right
All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter