Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري

Juzz Al Qurah Khlaf Imam Bukhari

by Imam Bukhari

306 Hadith10 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 137

137 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ والنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: " [أَ] صَلَّيْتَ (1) يَا فُلاَنُ؟ " قَالَ: لاَ. قَالَ: "قُمْ فَارْكَعْ". _حاشية_________ (2) في النسخة الخطية التركية، وطبعة مكتبة الإمام البخاري: "صليت"، والمثبت من الطبعة الهندية، وطبعة دار الصميعي، وطبعة مكتبة المنار.

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں ابو النعمان (محمد بن الفضل السدوسی: عارم) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، وہ عمرو بن دینار سے، وہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اٹھ پھر (دو رکعتیں) پڑھ۔

لَا۔ ← [أَ] صَلَّيْتَ يَا فُلاَنُ؟ ← جَاءَ رَجُلٌ والنَّبِيُّ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو النُّعْمَانِ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 137

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 138

138 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، [32/أ] قَالَ: ثَنَا أَبِي قَالَ: ثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ، يَذْكُرُ حَدِيثَ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ ثُمَّ (1) سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ، بَعْدُ يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ والنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَلَسَ، فَقَالَ له النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا سُلَيْكُ، قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا"، ثُمَّ قَالَ: "إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا". _حاشية _________ (1) قوله: "ثم"، من طبعة مكتبة المنار. ولم يرد ذلك في طبعتي دار الصميعي، ومكتبة الإمام البخاري. والحديث رواه الأعمش من طريقين، الأول عن أبي صالح، عن أبي هريرة، والثاني عن أبي سفيان، عن جابر.

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عمر بن حفص )بن غیاث) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں (سلیمان بن مہران) الاعمش نے حدیث بیان کی ، کہا: میں نے ابوصالح (ذکوان) کو سلیک الغطفانی (رضی اللہ عنہ) کی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، پھر اس کے بعد میں نے ابوسفیان (طلحہ بن نافع) کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے جابر (رضی اللہ عنہ) سے سنا کہ سلیک الغطفانی ( رضی اللہ عنہ) جمعہ کے دن آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو یہ بیٹھ گئے تھے۔ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سلیک، اٹھ پس دو ہلکی رکعتیں پڑھ اور ان میں اختصار کر، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو ہلکی اور مختصر رکعتیں پڑھے (پھر بیٹھ جائے)۔

جَابِرًا ← أَبَا سُفْيَانَ، بَعْدُ ← أَبَا صَالِحٍ، يَذْكُرُ حَدِيثَ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ ثُمَّ ← الْاَعْمَشِ ← أَبِي ← عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 138

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 139

139 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عَجْلاَنَ، سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ دَخَلَ وَمَرْوَانُ يخطب، فصلى، فَجَاءَ الأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ، فَأَبَى حَتَّى صَلَّى فَقُلْنَا لَهُ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَدَعَهُمَا بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [32/ب] كَانَ يَخْطُبُ فَجَاءَ رَجُلٌ فَأَمَرَهُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنٍ والنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ثُمَّ جَاءَ جُمُعَةً أُخْرَى وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنْ يَتصَّدَّقُوا عَلَيْهِ وَأَنْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں عبداللہ بن محمد (المسندی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سفیان (بن عیینہ) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں (محمد) بن عجلان نے حدیث بیان کی ، اس نے عیاض بن عبداللہ (بن سعد بن ابی سرح القرشی العامری المدنی) سے سنا کہ بے شک ابوسعید (الخدری) رضی اللہ عنہ (مسجد میں) داخل ہوئے اور مروان (بن الحکم الاموی) خطبہ دے رہا تھا۔ پس سپاہی آئے تا کہ (بزور) انہیں (ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ کو) بٹھائیں (اور دو رکعتیں نہ پڑھنے دیں) تو انہوں نے (بیٹھنے سے) انکار کر دیا حتیٰ کہ (دو رکعتیں) پڑھ لیں تو ہم نے انہیں کہا: آپ نے یہ کیوں کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا: میں ان رکعتوں کو کس طرح چھوڑ سکتا ہوں؟ جب کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو ایک آدمی آیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا تو اس نے دو رکعتیں پڑھیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، پھر وہ دوسرے جمعہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے صدقہ دیا جائے اور یہ (حکم دیا) کہ وہ دو رکعتیں پڑھے۔

ابْنِ عَجْلَانَ، ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 139

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 140

140 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا وَهْبٌ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْمُطَّلِبُ بْنُ حَنْطَبٍ، حَدَّثَنِي مِنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِرَجُلٍ دَخَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ والنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ: "فصَلِّ رَكْعَتَيْنِ". قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ عِدَّةٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ كُلَّ مَأْمُومٍ يَقْضِي فَرْضَ نَفْسِهِ، وَالْقِيَامُ وَالْقِرَاءَةُ وَالرُّكُوعُ وَالسُّجُودُ عِنْدَهُمْ فَرْضٌ فَلاَ يَسْقُطُ الرُّكُوعُ وَالسُّجُودُ عَنِ الْمَأْمُومِ وَكَذَلِكَ الْقِرَاءَةُ فَرْضٌ فَلاَ يَزُولُ فَرْضٌ عَنْ أَحَدٍ إِلاَّ بِكِتَابٍ أَوْ سُنَّةٍ.

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں وہب (بن زمعہ المروزی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبداللہ(بن المبارک) نے حدیث بیان کی، وہ (عبدالرحمٰن بن عمرو) الاوزاعی سے بیان کرتے ہیں، کہا: مجھے مطلب بن (عبداللہ بن) حنطب نے حدیث بیان کی ، کہا: مجھے اس نے حدیث بیان کی، جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ایک آدمی کو، جو جمعہ کے دن (مسجد میں) داخل ہوا اور نبی خطبہ صلی اللہ علیہ وسلم دے رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے کہا: پس دو رکعتیں پڑھ۔

الْبُخَارِيِّ ← لِرَجُلٍ دَخَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ والنَّبِيُّ يَخْطُبُ: "فصَلِّ رَكْعَتَيْنِ". ← مَنْ ← الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطِبٍ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عَبْدُ اللَّهِ ← وَھْبٍ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 140

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 141

141 - وَقَالَ أَبُو قَتَادَةُ، وَأَنَسٌ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَمَا أَدْرَكْتُمْ، فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا" فَمَنْ فَاتَهُ فَرْضُ الْقِرَاءَةِ [33/أ] وَالْقِيَامِ فَعَلَيْهِ إِتْمَامُهُ كَمَا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

بخاری نے کہا: اور کئی علماء نے کہا ہے کہ بے شک ہر مقتدی اپنے فرائض ادا کرے گا اور قیام، قراءت، رکوع اور سجود ان لوگوں کے نزدیک فرض ہیں۔ (ان کے نزدیک) رکوع، و سجود مقتدی سے ساقط نہیں ہوتے اور اسی طرح قراءت فرض ہے تو کتاب و سنت (کی واضح دلیل) کے بغیر کسی کا فرض دوسرے سے ساقط نہیں ہوسکتا۔ ابو قتادہ، انس (بن مالک) اور ابوہریرہ (رضی اللہ عنہم) نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ: ”جب تم نماز کے لیے آؤ تو جو پاؤ پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے تو اسے پورا کر لو‘‘ پس جس سے (فاتحہ کی) قراءت اور قیام کے فرض چھوٹ گئے تو وہ نبی کے صلی اللہ علیہ وسلم حکم پر عمل کرتے ہوئے انہیں پورا کرے۔

الْقِيَامِ فَعَلَيْهِ إِتْمَامُهُ كَمَا أَمَرَ النَّبِيُّ ← أَبُو قَتَادَةُ، وَأَنَسٌ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ،

Hadith 141

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 142

142 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا".

ہمیں محمود(بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں ابونعیم (الفضل بن دکین) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں شیبان (بن عبد الرحمٰن الخوی، ابومعاویہ البصری) نے حدیث بیان کی ، وہ یحییٰ (بن ابی کثیر) سے، وہ عبداللہ بن ابی قتادہ سے، وہ اپنے ابا (ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) سے، بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پس تم (نماز میں سے) جو پاؤ پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے تو اسے پورا کر لو۔

"فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا". ← النَّبِيِّ ← أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ← يَحْيَى ← شَيْبَانَ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 142

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 143

143 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا قُتَيْبَةُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَ وَلْيَقْضِ مَا سَبَقَهُ".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں قتیبہ (بن سعید) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر (بن ابی کثیر) نے حدیث بیان کی، وہ حمید (الطّويل) سے، وہ انس رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) جو نماز کا حصہ پائے وہ پڑھ لے اور جو اس سے پہلے گزر چکا ہے، اس کی قضا کر لے۔

النَّبِيِّ "فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَ وَلْيَقْضِ مَا سَبَقَهُ". ← أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ← قُتَيْبَةُ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 143

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 144

144 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: عبداللہ بن صالح (كاتب اللیث بن سعد) نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی، وہ حمید الطّویل سے، وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ تم جو پاؤ تو پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے تو وہ پورا کر لو۔

النبي "مَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا". ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 144

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 145

145 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُوسَى، قَالَ: ثَنَا حَمَّادٌ، بِهَذَا.

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں موسیٰ (بن اسماعیل التبوذکی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حماد (بن سلمہ) نے حدیث بیان کی ، وہ اسے اسی سند (عن حميد الطّويل عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں۔

حَمَّادٌ، بِهَذَا. ← مُوسَى ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 145

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 146

146 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثنا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ: أنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: [33/ب] سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلاَ تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ ايتوها تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں ابوالیمان (الحکم بن نافع) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں شعیب (بن ابی حمزہ) نے خبر دی، وہ (محمد بن مسلم بن عبیداللہ) الزہری سے روایت کرتے ہیں، کہا: مجھے ابوسلمہ بن عبد الرحمٰن (بن عوف) نے خبر دی کہ بے شک ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب نماز کی اقامت ہو جائے تو اس کے لیے دوڑتے ہوئے نہ آؤ (بلکہ) چلتے ہوئے (اس حال میں) آؤ کہ تمہارے اوپر سکون (چھایا ہوا) ہو۔ پس تم (نماز میں سے) جو پاؤ پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے پورا کر لو۔

رَسُولِ اللَّهِ ← 1712/ب- ← أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← شُعَيْبٌ، ← أَبُو الْيَمَانِ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 146

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 147

147 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى، قال ابن شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں اسماعیل (بن ابی اویس) نے حدیث بیان کی ، کہا: مجھے میرے بھائی (ابوبکر عبدالحمید بن ابی اویس) نے حدیث بیان کی، وہ سلیمان (بن بلال) ہے،وہ یحییٰ (بن سعید الانصاری) سے، وہ (محمد بن مسلم بن عبیداللہ بن عبداللہ) بن شہاب (الزہری) سے بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) نے خبر دی، بے شک ابوہریرہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ (حدیث) بیان فرماتے ہوئے سنا ہے۔

رَسُولِ اللَّهِ بِهَذَا ← أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← يَحْيَى ← سُلَیْمَانَ ← أَخِي ← إِسْمَاعِيلُ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 147

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 148

148 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، ثَنَا اللَّيْثُ: قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبداللہ (بن صالح: کاتب اللیث) نے حدیث بیان کی: لیث (بن سعد) نے کہا: مجھے یزید بن (عبداللہ بن) الہاد نے حدیث بیان کی، وہ (محمد بن مسلم بن عبیداللہ بن عبداللہ) ابن شہاب (الزہری) سے، وہ ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم جو پاؤ پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے پورا کر لو۔

"مَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا". ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← یَزِیْدُ بْنُ الْھَادِ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللَّهِ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 148

chevron_left Previous
1…789…13
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter