جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ · حديث 63
63 - حَدَّثَنَا مَحْمُودُ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ قَالَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلاً، صَلَّى خَلْفَ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرَأَ بسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى فَلَمَّا سلم (1) قَالَ: "أَيُّكُمُ الْقَارِئُ بِسَبِّحْ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا، فَقَالَ: "قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا". __ حاشية __ (1) في الطبعة الهندية، وطبعة مكتبة المنار: "فلما "فَرَغَ". والمثبت من طبعتي دار الصميعي، ومكتبة الإمام البخاري.
ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث سنائی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں شعبہ (بن الحجاج) نے حدیث بیان کی، وہ قتادہ (بن دعامہ) سے، وہ زرارہ بن اوفیٰ سے ، وہ عمران بن حصین (رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی(تو) (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلٰى) ( جہر سے) پڑھی۔ جب آپ (نماز سے) فارغ ہوئے تو فرمایا: تم میں سے (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلٰى) پڑھنے والا کون ہے؟ تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: میں ہوں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ تم میں سے کوئی اسے (نماز میں) مجھ سے چھین رہا ہے۔
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 63
