جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 33
33 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، سَمِعَ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، قَالَ: أنَا زِيَادٌ وَهُوَ الْجَصَّاصُ قَالَ: ثَنَا الْحَسَنُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، قَالَ: "لاَ تَزْكُوا صَلاَةَ مُسْلِمٍ إِلاَّ بِطَهُورٍ وَرُكُوعٍ وَسُجُودٍ وَرَاءَ الإِمَامِ وَإِنْ كَانَ وَحْدَهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، [وَآيَتَيْنِ] (1)، وَثَلاَثٍ". _حاشية_________ (1) في طبعة مكتبة الإمام البخاري: "واثنين"، والمثبت من طبعتي دار الصميعي، ومكتبة المنار.
ہمیں محمود ( بن اسحاق ) نے حدیث بیان کی ، کہا: بخاری نے کہا :ہمیں عبداللہ بن منیر نے حدیث بیان کی ، انہوں نے یزید بن ہارون کو (فرماتے ہوئے ) سنا، کہا: ہمیں زیاد (بن ابی زیاد) الجصاص نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حسن (بصری) نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے عمران بن حصین (رضی اللہ عنہ) نے حدیث بیان کی، انہوں نے فرمایا: کسی مسلم (مسلمان) کی نماز کو (اس کے) وضوء رکوع اور سجود کے بغیر صحیح نہ سمجھو، امام کے پیچھے ہو یا اکیلا ہو۔اسے سورۂ فاتحہ اور دو تین آیتیں ( ضرور) پڑھنی چاہئیں۔
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْحَسَنِ، ← زِيَادٌ وَهُوَ الْجَصَّاصُ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 33
