جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 1
1 - روى الحارث عن علي، رضي الله عنه: يسبح في الآخرين، ولم يصح.
علي، يسبح في الآخرين، ولم يصح. ← روى الحارث
Hadith 1
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 1
1 - روى الحارث عن علي، رضي الله عنه: يسبح في الآخرين، ولم يصح.
علي، يسبح في الآخرين، ولم يصح. ← روى الحارث
Hadith 1
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 2
2 - وخالفه عبيد الله بن رافع حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عمرو، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيد اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، حَدَّثَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِذَا لَمْ يَجْهَرِ الإِمَامُ فِي الصَّلَوَاتِ فَاقْرَأْ بِأُمِّ الْكِتَابِ وَسُورَةً أُخْرَى فِي الأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَبِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَفِي الآخِرَةِ مِنَ الْمَغْرِبِ، وَفِي الآخُرَيَيْنِ مِنَ الْعِشَاءِ.
ہمیں محمود ( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث بیان کی: انہوں نے کہا کہ (امام) محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن المغيرة الجعفی البخاری نے فرمایا: ہمیں عثمان بن سعید (الکوفی) نے حدیث سنائی، انہوں نے عبیداللہ بن عمرو ( بن ابی الولید الرقی ) کو ( روایت کرتے ہوئے) سنا، وہ اسحاق بن راشد سے وہ (امام محمد بن مسلم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن شہاب ) الزہری سے، وہ عبیداللہ بن ابی رافع مولیٰ بنی ہاشم سے ، وہ ( سیدنا) علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: جب امام نمازوں میں جہر ( سے قراءت ) نہ کرے تو سورۂ فاتحہ اور ایک دوسری سورت ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں پڑھ اور ظہر و عصر کی آخری دو رکعتوں ، مغرب کی آخری رکعت اور عشاء کی آخری دو رکعتوں میں(صرف) سورۂ فاتحہ پڑھ۔
عُبَيد اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← إسحاق بن راشد ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← وخالفه عبيد الله بن رافع
Hadith 2
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 3
3 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال ثنا علي، قال: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، [4/ أ] أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ".
ہمیں محمود( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں علی بن عبداللہ (المدینی ) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سفیان (بن عیینہ ) نے حدیث بیان کی ، کیا: ہمیں زہری نے حدیث بیان کی ، کہا: وہ ( سیدنا ) محمود بن الربیع (رضی اللہ عنہ) سے ،وہ ( سیدنا ) عبادہ بن الصامت (رضی اللہ عنہ) سے ( بیان کرتے ہیں کہ) بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس (شخص) کی نماز نہیں ( ہوتی ) جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أ] ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← عَلِيٍّ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 3
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 4
4 - حدثنا محمود، قال: ثنا [البخاري] (1) قال: ثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابن شهاب، أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ، وَكَانَ مَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِهِ مِنْ بير لَهُمْ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ".
ہمیں محمود ( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث سنائی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث سنائی ، کہا: ہمیں اسحاق (بن راہویہ ) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم ( بن سعد ) نے حدیث سنائی ، کہا : میرے ابا (ابراہیم بن سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف) نے ہمیں حدیث سنائی ، وہ صالح (بن کیسان ) سے ، وہ زہری سے ( بیان کرتے ہیں کہ ) محمود بن ربیع (رضی اللہ عنہ) نے جن کے چہرے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پیار سے ) ان کے کنویں (کے پانی ) سے کلی پھینکی تھی ، انہوں نے (زہری کو) خبر دی کہ انہیں (سیدنا) عبادہ بن الصامت ( رضی اللہ عنہ) نے خبر دی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی نماز نہیں ( ہوتی ) جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← صَالِحٍ، ← أَبِي ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← إِسْحَاقُ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 4
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 5
5 - أخبرنا أبو نصر الْمُلاَحِمِيُّ (1)، قَالَ: أَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ كُلَيْبٍ، قَالَ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، قَالَ: ثَنَا يَعْقُوبُ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، عن صالح، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أن مَحْمُود بْن الرَّبِيعِ الَّذِي مَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِهِ مِنْ بير لَهُمْ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الكتاب".
( جزء القراءت کے راوی: ابو نصر محمد بن احمد بن محمد بن موسیٰ البخاری ) الملاحمی نے ہمیں خبر دی ، کہا: بے شک ہیثم بن کلیب نے کہا: ہمیں عباس بن محمد الدوری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں یعقوب (بن ابراہیم بن سعد ) نے حدیث بیان کی ، کہا : میرے ابا(ابراہیم بن سعد بن ابراہیم) نے ہمیں حدیث بیان کی ، وہ صالح (بن کیسان) سے، وہ ابن شہاب (الزہری) سے، انہیں (سیدنا) محمود بن ربیع (رضی اللہ عنہ) نے خبر سنائی جن کے چہرے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کنویں سے ( پانی پی کر پیار سے) کلی کی تھی۔ انہیں (سیدنا) عبادہ بن الصامت ( رضی اللہ عنہ) نے خبر دی، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ( ہوتی )‘‘ بخاری نے کہا اور معمر ( بن راشد ) نے زہری سے نقل کیا کہ ’’اس کی نماز نہیں (ہوتی ) جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے، پس جو زیادہ کرے‘‘ عام ثقہ راویوں نے ”پس جو زیادہ کرے‘‘ (کے لفظ) میں معمر کی متابعت نہیں کی۔ باوجود یکہ انہوں نے سورۂ فاتحہ کا اثبات بیان کیا ہے اور ان کا قول فصاعداً (پس جو زیادہ کرے) معروف ( محفوظ و مشہور نہیں ہے۔ اس سے میری مراد یہ نہیں کہ کوئی ( بھی فاتحہ سے زیادہ) ایک حرف یا اس سے زائد نہیں پڑھ سکتا۔ اس کی مثال اس حدیث کی طرح ہے کہ ہاتھ نہ کاٹا جائے مگر چوتھائی دینار ( کی چوری) میں، پس زیادہ، پس ہاتھ یقیناً دینار اور دینار سے زیادہ (چوری) پر کاٹا جاتا ہے۔ بخاری نے کہا: اور کہا جاتا ہے کہ عبدالرحمٰن بن اسحاق (القرشی المدنی) نے معمر بن راشد کی متابعت کی ہے اور ( بات یہ ہے کہ ) بے شک عبدالرحمٰن ( مذکور ) زہری سے بعض اوقات روایت بیان کرتا ہے، پھر اپنے اور زہری کے درمیان دوسروں کو ( سلسلۂ سند میں ) داخل کر دیتا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ یہ اس کی صحیح حدیث میں سے ہے یا نہیں۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← صَالِحٍ، ← أَبِي ← يَعْقُوبُ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ كُلَيْبٍ ← أَبُو نَصْرٍ الْمَلَاحِمِيُّ
Hadith 5
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 6
6 - قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْكِتَابِ فَصَاعِدًا" [4/ب] وَعَامَّةُ الثِّقَاتِ لَمْ يُتَابِعْ مَعْمَرًا فِي قَوْلِهِ: (فَصَاعِدًا) مَعَ أَنَّهُ قَدْ أَثْبَتَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ. وَقَوْلُهُ: فَصَاعِدًا غَيْرُ مَعْرُوفٍ مَا أَرَاد به حَرْفًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ؟ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ كَقَوْلِهِ: "لاَ تُقْطَعُ الْيَدُ إِلاَّ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا" فَقَدْ تُقْطَعُ الْيَدُ فِي دِينَارٍ وَفِي أَكْثَرَ مِنْ دِينَارٍ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَيُقَالُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ إِسْحَاقَ تَابَعَ مَعْمَرًا، وَأَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ رُبَّمَا رَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ، ثُمَّ أَدْخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الزُّهْرِيِّ غَيْرَهُ وَلاَ نعْلَمُ أَنَّ هَذَا مِنْ صَحِيحِ حَدِيثِهِ أَمْ لاَ.
مَعْمَرٌ، ← الْبُخَارِيِّ
Hadith 6
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 7
7 - حدثنا محمود بن إسحاق، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا حَجَّاجُ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ".
ہمیں محمود( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث سنائی ، کہا: ہمیں حجاج ( بن منہال ) نے حدیث سنائی ، کہا: ہمیں (سفیان) بن عیینہ نے حدیث سنائی ، وہ زہری سے ، وہ (سیدنا) محمود بن ربیع ( رضی اللہ عنہ ) سے ، وہ (سیدنا) عبادہ بن الصامت ( رضی اللہ عنہ) سے ( روایت ) بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی نماز نہیں ( ہوتی ) جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← حجاج، ← الْبُخَارِيِّ ← محمود بن اسحاق
Hadith 7
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 8
8 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: [5/أ] "لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ". وَسَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ الْقِرَاءَةَ في الصلاة قَالَ: أَرَى أن يَعُودُ لِصَلاَتِهِ وَإِنْ ذَكَرَ ذَلِكَ وَهُوَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، وَلاَ أَرَى إِلاَّ أَنْ يَعُودَ لِصَلاَتِهِ.
ہمیں محمود ( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبداللہ ( بن صالح : کا تب اللیث بن سعد) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں لیث ( بن سعد ) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں یونس (بن یزید الایلی ) نے حدیث بیان کی ، وہ ابن شہاب الزہری سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہمیں (سیدنا) محمود بن ربیع (رضی اللہ عنہ ) نے حدیث بیان کی ، وہ (سیدنا ) عبادہ بن الصامت ( رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا (کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی نماز نہیں ( ہوتی ) جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے‘‘۔ اور میں نے ان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو قراءت بھول جائے تو انہوں نے فرمایا:’’میرا یہ خیال ہے کہ وہ اپنی نماز دہرائے اور اگر اسے دوسری رکعت میں ( بھی ) یاد آئے تو میرا یہی خیال ہے کہ وہ اپنی نماز (یعنی رکعت ) دہرائے۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← ابْنِ شِهَابٍ، ← يُونُسَ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللَّهِ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 8
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 9
9 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: ثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فَنَادَى: "أَنْ لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَمَا زَادَ".
ہمیں محمود( بن اسحاق) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں مسدد ( بن مسرہد) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید ( القطان) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں جعفر ( بن میمون ) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابو عثمان النہدی ( عبدالرحمٰن بن مل ) نے حدیث بیان کی ، وہ ( سیدنا) ابوہریرہ سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (منادی کرنے کا) حکم دیا، پس انہوں نے (منادی کر دی کہ اس (شخص) کی نماز نہیں ہوتی جو سورۂ فاتحہ نہ پڑھے اور جو زیادہ کرے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ ← جَعْفَرٌ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 9
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 10
10 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: "تجْزِي بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ف إِنْ زَادَ فَهُوَ خَيْرٌ".
ہمیں محمود( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں محمد بن یوسف ( البخاری البیکندی) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں سفیان (بن عیینہ ) نے حدیث بیان کی ، وہ (عبدالملک بن عبد العزیز ) ابن جریج سے ، وہ عطاء (بن ابی رباح ) سے، وہ ( سیدنا )ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: سورۂ فاتحہ (پڑھنے) کے ساتھ نماز جائز ( ہو جاتی) ہے اور اگر ( فاتحہ سے) زیادہ پڑھے تو بہتر ہے۔
"تجْزِي بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ف إِنْ زَادَ فَهُوَ خَيْرٌ". ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← سُفْيَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 10
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 11
11 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ صَلاَةٍ لاَ يُقْرَأُ فِيهَا فَهِيَ [5/ب] خِدَاجٌ". وقَالَ الْبُخَارِيُّ: وَزَادَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ "بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ".
ہمیں محمود( بن اسحاق ) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں محمد بن عبدالله الرقاشی نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں محمد بن اسحاق ( بن یسار) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں یحییٰ بن عباد ( بن عبداللہ بن الزبیر) نے حدیث بیان کی ، وہ اپنے ابا سے، وہ ( سیدہ) عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’ہر نماز جس میں (سورۂ فاتحہ کی ) قراءت نہ کی جائے وہ ناقص (وباطل) ہے۔ (بخاری نے کہا) اور [اس حدیث میں] یزید بن ہارون نے فاتحۃ الکتاب کے الفاظ ( بھی ) بیان کئے ہیں۔ (یعنی قراءت سے مراد فاتحہ کی قراءت ہے )۔
الْبُخَارِيُّ: وَزَادَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ← "كُلُّ صَلاَةٍ لاَ يُقْرَأُ فِيهَا فَهِيَ [5/ب] خِدَاجٌ". ← رَسُولِ اللَّهِ ← عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنُ عَبَّاد؛ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 11
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ باب وجوب قراءة فاتحة الكتاب في كل ركعة · حديث 12
12 - حدثنا محمود، قال: ثنا البخاري، قال: ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: ثَنَا أَبَانُ، قَالَ: ثَنَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "كُلُّ صَلاَةٍ لَمْ يُقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ فَهِيَ مُخَدَّجَةٌ".
ہمیں محمود ( بن اسحاق الخزاعی) نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل ( ابوسلمہ التبوذکی المنقری ) نے حدیث بیان کی ، کہا: ہمیں ابان بن یزید ( العطار ) نے حدیث بیان کی، کہا : ہمیں عامر (بن عبدالواحد ) الاحول (البصری) نے حدیث بیان کی ، وہ عمرو بن شعیب ( بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن العاص) سے، وہ اپنے ابا (شعیب بن محمد ) سے، وہ اپنے دادا ( سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے روایت بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نماز جس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ ناقص (یعنی باطل) ہے۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← عَامِرٌ الْأَحْوَلُ، ← أَبَانُ، ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،
Hadith 12